شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

این ایس او کے ذریعہ کرایا گیا سروے

Posted On: 24 JUL 2024 2:45PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ فریم ورک کا جائزہ لینے اور اس وزارت کے ذریعہ کرائے گئے تمام نیشنل  سیمپل سروے کے موضوع کے نتائج / طریقہ کار کے سوالنامے وغیرہ پر وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے معاملات کو حل کرنے کے مقصد سے، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے قومی شماریاتی کمیشن (این ایس سی) کی سفارش کے مطابق مورخہ 14 جون   2024  کے آرڈر کے ذریعے نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔  اس کے  علاوہ  جہاں تک اقتصادی اعدادوشمار کی قائمہ کمیٹی (ایس سی ای ایس) کا تعلق ہے،اس وزارت میں آج تک ایسی کوئی کمیٹی موجود نہیں ہے۔ این ایس ایس کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تفصیلات بشمول  ارکان کی  تفصیل اور قابل  غور  موضوعات ضمیمہ کے  دیئے  گئے   ہیں۔

ضمیمہ

ارکان کی تفصیل اور  قابل غور  موضوعات درج ذیل ہیں:

اے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان:

  1.  

پروفیسر راجیو لکشمن کرندیکر، چیئرمین (این ایس سی)

چیئرمین

  1.  

پروفیسر بمل کمار رائے، سابق پروفیسر، آئی ایس آئی کولکتہ

رکن

  1.  

ڈاکٹر تتھاگت بندیوپادھیائے، سابق پروفیسر، آئی آئی ایم احمد آباد

رکن

  1.  

ڈاکٹر ٹی وی رامناتھن، محکمہ شماریات، ایس پی پونے یونیورسٹی

رکن

  1.  

پروفیسر سونل ڈے دیسائی، پروفیسر، این سی اے ای آر، نئی دہلی

رکن

  1.  

ڈاکٹر بسوناتھ گولدار، سابق پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ (آئی ای جی)، نئی دہلی

رکن

  1.  

ڈاکٹر موسمی بوس، سابق پروفیسر، آئی ایس آئی کولکتہ

رکن

  1.  

پروفیسر ایس چندر شیکھر، پروفیسر، اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ریسرچ(آئی جی آئی ڈی آر) ، ممبئی

رکن

  1.  

چیف اکنامک ایڈوائزر، ڈی ای اے یا اس کا نمائندہ (محترمہ انورادھا گرو، اقتصادی مشیر)

رکن

  1.  

ریزرو بینک آف انڈیا کا نمائندہ (جناب روی شنکر، مشیر، آر بی آئ)

رکن

  1.  

سی ای او، نیتی آیوگ یا اس کا نمائندہ (محترمہ انا رائے، پرنسپل اکنامک ایڈوائزر، نیتی آیوگ)

رکن

  1.  

ڈائریکٹر جنرل  (این  ایس ایس) شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

رکن

  1.  

ڈائریکٹر جنرل (شماریات ) شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ، نئی دہلی

رکن

  1.  

اے ڈی  جی، ایس سی ڈی، این ایس ایس او، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ، نئی دہلی

رکن

  1.  

اے ڈی  جی، ایس ڈی آر ڈی، این ایس ایس او، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ، کولکتہ

رکن

  1.  

ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹ اسٹکس، حکومت اتر پردیش

رکن

  1.  

ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈ اسٹیٹ اسٹکس، حکومت کرناٹک

رکن

 

ڈی ڈی جی، سروے کوآرڈی نیشن ڈویژن، این ایس ایس او، شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

نان ممبر سکریٹری

(نوٹ 1۔ مندرجہ بالا نمبر 2 سے 7 تک کے ممبران کو  اب تک نان آفیشل  ممبر سمجھا جا  تا ہے۔

نوٹ 2. یہ مزید واضح کیا گیا ہے کہ، جہاں ممبرشپ اوپر پیرا Α میں عہدہ کی بنیاد پر نہیں ہے، وہاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے ایسے ممبران کو ان کے ناموں سے نامزد تصور کیا جائے گا۔ نمبر شمار 12 سے 17  تک کے ممبران کو ان کے عہدہ کے مطابق نامزد تصور کیا جائے گا۔ مزید برآں، نمبر شمار 9، 10 اور 11 پر ممبران کو ان کے عہدہ کے مطابق نامزد یا ان کے متعلقہ دفاتر کا نمائندہ سمجھا جائے گا۔)

B. اسٹیئرنگ کمیٹی کی مدت دو سال کی ہو گی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی مندرجہ ذیل  قابل غور موضوعات (ٹی او آر) میں بیان کردہ معاملات پر این ایس سی کو سفارشات پیش کرے گی۔

  1. موجودہ فریم ورک کا جائزہ لینے اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لائے گئے تمام نیشنل سیمپل سروے سے متعلق موضوع کے نتائج / طریقہ کار کے سوالنامے، نمونے لینے کے فریم، نمونے لینے کے ڈیزائن، تصورات اور تعریفات، سروے کے آلات وغیرہ پر وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے معاملات کو حل کرنے کے لیے۔
  2. شماریات اور پروگرام  کے نفاذ کی وزارت  یا بیرونی اداروں کے ذریعہ تمام نیشنل سیمپل سروے سے متعلق موضوع کے طریقہ کار وغیرہ پر وقتاً فوقتاً اٹھائے گئے معاملات  یا دیگر معاملات کی جانچ کرنا، جیسا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سامنے لایا گیا ہے۔
  3. سروے کے طریقہ کار کا جائزہ لینا اور مشورہ دینا،بشمول نمونے لینے کے فریم، نمونے لینے کے ڈیزائن، سروے کے آلات وغیرہ اور سروے کے ٹیبلیشن پلان کو حتمی شکل دینا۔
  4. جاری کرنے کے لیے سروے کے نتائج/ رپورٹوں کو حتمی شکل دینا اور منظور کرنا۔
  5. وقتاً فوقتاً ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے شیڈولز/سوالنامے کو حتمی شکل دینے سے پہلے، اگر ضروری ہو تو پائلٹ سروے/پری ٹیسٹنگ کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
  6. سروے/ اعداد و شمار سے متعلق انتظامی اعدادوشمار کی دستیابی کے مطالعہ اور دریافت کے لیے رہنمائی فراہم کرنا۔
  7. سروے/ اعداد و شمار کے سلسلے میں مطالعہ/ ڈیٹا کے خلاء/ اضافی ڈیٹا کی ضروریات، اگر کوئی ہو، کی نشاندہی کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کرنا اور بہتری کے لیے مناسب حکمت عملی تجویز کرنا۔
  8. سروے کے انعقاد کے لیے مرکزی اور ریاستی  (جہاں ریاست  شرکت کررہی ہو) سطح کی ایجنسیوں کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرنا۔
  9. وقتاً فوقتاً اسٹیئرنگ کمیٹی کو بھیجے گئے سروے/ سروے کے نتائج سے متعلق یا اس سے متعلقہ کسی دوسرے معاملے پر غور کرنا۔

C. اسٹیئرنگ کمیٹی کے پاس اگر ضرورت ہو، تو مذکورہ مقاصد کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا انتظام ہوگا۔  اس طرح بنائے گئے ورکنگ گروپ براہ راست اسٹیئرنگ کمیٹی کو رپورٹ کریں گے۔

D. این ایس ایس او کا سروے کوآرڈی نیشن ڈویژن (ایس سی ڈی) مجاز اتھارٹی کی مناسب منظوری لینے کے بعد ایسے ورکنگ گروپوں کی تشکیل کے لیے علیحدہ حکم جاری کرے گا اور ایسے ورکنگ گروپوں کو انتظامی اور مالی مقاصد سے تمام مطلوبہ سیکرٹریل مدد فراہم کرے گا۔

************

U.No:8643

ش ح۔ اگ۔ق ر



(Release ID: 2036429) Visitor Counter : 5


Read this release in: English , Hindi , Tamil