وزارت دفاع

فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق  ہند- روس بین الحکومتی کمیشن کے ورکنگ سب گروپ کا نئی دلی میں تیسرا اجلاس

Posted On: 24 JUL 2024 3:14PM by PIB Delhi

فوجی اور فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق  ہند- روس بین الحکومتی کمیشن کے ورکنگ سب گروپ (آئی آر آئی جی سی  - ایم اینڈ ایم ٹی سی ) کی تیسری میٹنگ 24 – 23  جولائی، 2024 کو نئی دلی میں منعقد  ہوئی۔ بات چیت میں دونوں فریقوں کے درمیان جاری دفاعی  تعامل  (انگیجمینٹ) کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی اور  موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کے میکانزم کے دائرہ کار میں نئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

 ورکنگ سب گروپ میٹنگ ہیڈ کوارٹرز، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) اور روسی فیڈریشن کی وزارت دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ملٹری کوآپریشن کے درمیان آپریشنل سطح پر باقاعدہ بات چیت کے ذریعے ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ایک فورم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Indo-RussianPIC1OF5N.jpeg

*******

ش ح۔ م م ۔ت ح

U. No - 8644



(Release ID: 2036357) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi