بھاری صنعتوں کی وزارت

مرکزی بجٹ 25-2024 کے بارے میں بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر کا بیان


’’بجٹ فار وکست بھارت‘‘ اور مضبوط ترقی اور ہمہ گیر خوشحالی کا راستہ

ناری شکتی بجٹ کا مقصد 'ترقی یافتہ ہندوستان' کے وزیر اعظم کے وژن کوتقویت پہنچانا اور خواتین کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانا ہے

بجٹ میں تحقیق اور اختراع پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے

Posted On: 24 JUL 2024 2:53PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب ایچ ڈی کمارسوامی نے مرکزی وزیر خزانہ  محترمہ  نرملا سیتا رمن  کو مسلسل ساتویں بار بجٹ پیش کرنے کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔  انہوں نے اس بجٹ کو ’’ بجٹ فار وکست بھارت ‘‘ اور مضبوط ترقی اور ہمہ جہت خوشحالی کا راستہ قرار دیا۔ یہ بجٹ سب کے لیے مسلسل کوششوں اور وافر مواقع کا تصور کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WA6S.png

جناب  کمارسوامی نے کہا کہ ناری شکتی بجٹ کا مقصد وزیر اعظم کے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کے وژن کو تقویت پہنچانا اور خواتین کو نمایاں طور پر فائدہ پہنچانا ہے۔ 9  ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں تعلیم، روزگار اور ہنر مندی کی ترقی کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔  اس کا مقصد انسانی وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بناتے ہوئے، 4 کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔ اس بجٹ میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو مالی طور پر بااختیار بنانے کے اقدامات شامل ہیں، جو روزگار پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ایک وژنری اور دور رس نتائج  والا  بجٹ ہے۔

زراعت، صنعت، انفرااسٹرکچر، اور روزگار کی تخلیق پر زور دیا  گیا ہے۔ پیداوار پربھی کلیدی توجہ  مرکوز کی گئی ہے۔ بنگلورو-چنئی اور حیدرآباد-بنگلور سمیت 12 صنعتی راہداریوں کے اعلان سے روزگار اور اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ بجٹ میں خوراک کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور زراعت کے احیاء  کے لیے زرعی تحقیق اور ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔ زرعی فصلوں کے ڈیجیٹل سروے کو ملک بھر کے 400 اضلاع تک بڑھانا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ اس کے علاوہ ، وزیر خزانہ نے قدرتی کاشتکاری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بجٹ میں تحقیق اور اختراع پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تعاون کے ذریعے صنعتی ترقی کو ترجیح دینا، ایک آگے کی سوچ کی پہل ہے، جو مجموعی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کرے گی۔ ریاستوں کو 50 سالہ بلاسود ی قرضوں کا اعلان قابل ستائش ہے۔ یہ امرت کال کے لیے ایک جامع بجٹ ہے۔

************

 

U.No:8640

ش ح۔ اگ۔ق ر



(Release ID: 2036355) Visitor Counter : 7


Read this release in: Kannada , English , Tamil