امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے بجٹ25-2024 کی عوام دوست اور ترقی کے لئےسازگار کے طور پرستائش کی ہے
یہ بجٹ مودی حکومت کے ہم وطنوں کی امیدوں، امنگوں اور اعتماد کو پورا کرنے کے عزم کا عکاس ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کو اس بصیرت والے بجٹ کے لیے بہت بہت مبارکباد
یہ بجٹ ملک کی اقتصادی ترقی کو نئی بلندیوں پر لے جانے سے متعلق وزیراعظم مودی جی کے عزم مصمم کو ظاہر کرتا ہے
بجٹ خواتین کی طاقت اور حوصلے کو نئی بلندیاں عطا کرےگا
زرعی شعبے میں پیداواری صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے مختص شدہ 1.52 لاکھ کروڑ روپے، انقلابی تبدیلی لانےوالے ثابت ہوں گے
‘قومی کوآپریٹو پالیسی’ یعنی امدادباہمی سے متعلق قومی پالیسی، امدادباہمی کی تحریک کو بااختیار بنائے گی اور بنیادی سطح تک اس کی رسائی کو مضبوط کرے گی
یہ بجٹ ایم ایس ایم ای شعبے میں نئی توانائی پیدا کرے گا
یہ بجٹ ہندوستان کے مشرقی علاقے کی ترقی کو بے مثال تقویت فراہم کرے گا
چار کروڑ 10 لاکھ نوجوانوں کو مہارتوں کی وسیع رینج میں تربیت دینے کے لیے مختص کئے گئے 2 لاکھ کروڑ روپے اور چوٹی کی 500 کمپنیوں میں 1 کروڑ نوجوانوں کو انٹرن شپ دیناایک اہم پیش رفت ہے
‘پی ایم جنجاتی انت گرام ابھیان’ کے ذریعے قبائلی برادری کے 63,000 گاؤوں کو ترقی دی جائے گی
بجٹ میں ٹیکس میں چھوٹ اور ضوابط کو آسان بنانے سے ٹیکس دہندگان کوبہت راحت ملے گی
Posted On:
23 JUL 2024 7:50PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امت شاہ نے بجٹ25-2024 کی عوام دوست اور ترقی کے لئےسازگار کے طور پرستائش کی ہے۔ جناب امت شاہ نے اس بصیرت والے بجٹ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کو مبارکباد دی۔
ایکس پلیٹ فارم پرسلسلہ وار پوسٹس میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘بجٹ 25-2024 نہ صرف وزیراعظم مودی جی کی قیادت والی حکومت کے تحت بھارت کے نئے مقصد، امید اور پرامیدی کی مثال پیش کرتا ہے بلکہ انہیں تقویت بھی فراہم کرتا ہے۔ بھارت کے نوجوانوں، ناری شکتی اور کسانوں کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے، یہ بجٹ روزگار اور مواقع کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابھرنے کے راستے پر ملک کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔ میں اس عوام دوست اور ترقی کے لئے سازگار ویژنری بجٹ کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ‘‘بجٹ 25-2024 ہندوستان کی کاروباری اورصنعت کاری کی طاقت اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے عزم مصمم کا اعادہ کرتا ہے۔ یہ ٹیکس کے تعین کے قوانین کو آسان بنا کر ٹیکس دہندگان کوراحت بھی فراہم کرتا ہے۔
جناب شاہ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے ہی ہماری حکومت کی اسکیموں اور پالیسیوں کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بجٹ میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے مختص کئےجانے کا اعلان زرعی شعبے کے لیے انقلابی تبدیلی لانےوالا ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی طریقے سےکاشت کاری کرنے کے لیے ایک کروڑ کسانوں کی تصدیق، 10,000 بائیو-اِن پُٹ سینٹرز کا قیام، زراعت کے لیے ڈیجیٹل سرکاری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، 400 اضلاع میں خریف کی فصلوں کا سروے اور تیل کے بیجوں کے لیے حکمت عملی بنانے جیسے فیصلے، خود ا نحصار بننے کی جانب زرعی شعبے کو تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد دیں گے۔
وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ مودی جی کوامداد باہمی کے شعبے کو مسلسل توسیع دے کر ،دیہی معیشت کو مستحکم بنانےکے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں ‘نیشنل کوآپریٹو پالیسی’ یعنی امداد باہمی سے متعل قومی پالیسی کی تشکیل کا اعلان ،ملک میں کوامداد باہمی کی تحریک کو بااختیار بنانے اور بنیادی سطح پر اس کی رسائی کو مضبوط کرنے کا کام کرے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ماہی گیری سے متعلق ا مداد باہمی کی سوسائٹیوں کو جھینگا فارمنگ، پروسیسنگ اور برآمدات کے لیے نابارڈ کے ذریعہ فنڈ کی فراہمی کی سہولت کی بدولت نئی رفتار ملے گی۔ جناب شاہ نے ان فیصلوں کے لیے امداد باہمی کے شعبے سے متعلق تمام بہنوں اور بھائیوں کی جانب سے مودی جی کا شکریہ ادا کیا۔
جناب شاہ نے کہا کہ ‘‘ہمارے ایم ایس ایم ایز میں مودی جی کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہوئے، بجٹ 25 -2024،اس شعبے میں ایک نئی طاقت فراہم کرتا ہے۔ برآمداتی مرکزوں کی وسیع رینج، قرض کی ضمانت، تناؤ کی مدت کے دوران بینک سے قرض کی سہولت، اور کلسٹرز میں نئے ایس آئی ڈی بی آئی یونٹس کے ساتھ، یہ شعبہ بھارت کو مینوفیکچرنگ کے لیے ایک مستقل مشین میں تبدیل کر دے گا جبکہ آتم نربھربھارت کے ایک نئے دور کی اسکرپٹ لکھتے ہوئےمتوسط طبقے کے لیے، روزگار اور خوشحالی فراہم کرے گا۔’’
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘‘بجٹ 25-2024 میں سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کے لوگوں کے لیےنمایاں طور پر راحت فراہم کی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں بہار، آسام، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور سکم کو انتہائی ضروری راحت فراہم کرتے ہوئے، بجٹ میں متاثرہ علاقوں کا از سر نواحیاء کرکے اور سیلاب کی روک تھام کے لیے مناسب انتظامات کرکے لوگوں کے خوابوں کو حقیقت کی شکل دینے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ گرمجوشی کے فیصلے کے لیے میں مودی جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک کے مشرقی خطہ کی ترقی کو نئی تحریک دینے کے لیے اس بجٹ میں بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے لیے ‘پوروودیہ’ اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم سے ان خطوں میں بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل، روزگار اور اقتصادی ترقی کے مواقع کو نئی توانائی ملے گی اور یہ خطے ایک ترقی یافتہ اور خودکفیل ہندوستان کی تعمیر میں اہم رول ادا کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ قبائلی سماج کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانا مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بجٹ میں حکومت نے قبائلی سماج کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ‘پی ایم جنجاتی اُنّت گرام ابھیان’ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ اس مہم سے 63,000 گاؤں کے تقریباً 5 کروڑ قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ کہ خطے کے دیہات ترقی کے مرکزی دھارے سے منسلک ہوں گے بلکہ یہ بہترین بنیادی ڈھانچہ فراہم کرکے اور دیگر ضروریات کی تکمیل کے ذریعے مثالی گاؤوں بن جائیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں بھارت نے پچھلے دس سالوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا سنہری دور دیکھا ہے۔25-2024 کا بجٹ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ایک جامع پہل قدمی کے ساتھ اس وژن کو مزید آگے بڑھاتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے لیے ریاستوں کو 11,11,111 کروڑ روپے مختص کئے جانےاور 1.5 لاکھ کروڑ روپے کے بقدر بلاسود قرضوں سے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے سے تقویت حاصل کرنے و الا بھارت تعمیر ہوگا اور لاکھوں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں مرکزی حکومت ناری شکتی کی طاقت اور ہمت کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور اس بجٹ میں خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فروغ دینے کے لیے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کئے جانے سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب شاہ نے کام کرنے والی خواتین کی سہولت کے لیے ہاسٹل اور کریچ قائم کرنے،اپنی مدد ا ٓپ کرنے والی خواتین کے صنعت کاری گروپوں کی مارکیٹ تک رسائی میں اضافہ، مدرا قرض کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر20 لاکھ روپے کرنےاور خواتین کی طرف سے خریدی گئی جائیدادوں پر سٹیمپ ڈیوٹی کم کرنے کے لیے ریاستوں کی حوصلہ افزائی جیسے فیصلوں کے لیے وزیر اعظم مودی جی کا شکریہ ادا کیا ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ بجٹ بھارت کی اقتصادی ترقی کو ملک کی نوجوان طاقت کے ساتھ جوڑنے کے لیے تاریخ رقم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں دنیا کی سب سے بڑی فارچیون 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ کے ذریعے 1 کروڑ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کرنے کے ایک اور انقلابی تبدیلی لانے والاقدم تصور کرتے ہوئے 4.10 کروڑ نوجوانوں کو وسیع پیمانے پر ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے 2 لاکھ کروڑ روپے کے بڑے فنڈ فراہم کیے گئے ہیں ۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اس بجٹ میں مرکزی حکومت نے متوسط طبقے کو مالی راحت فراہم کرکے ان کے خوابوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواہ وہ ٹیکس میں چھوٹ ہو یا اس کے قوانین میں نرمی، ‘پردھان منتری آواس یوجنا’ کے تحت متوسط طبقے کے خاندانوں کو مکان فراہم کرنا ہو یا کینسر کے مریضوں کو ادویات میں راحت دینے کا فیصلہ؛ اس بجٹ سے متوسط طبقے کی زندگی اور بھی آسان ہو جائے گی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں اعلان کردہ روزگار سے منسلک ابتدائی اقدامات رسمی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروویڈنٹ فنڈ اسکیم اور نئے جوائن کرنے والوں کے لیے مراعات سے متعلق اقدامات سے 2.90 کروڑ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے اور یہ بھارت کے رسمی شعبے کو ملازمت پیدا کرنے والے انجن میں تبدیل کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا کروڑوں غریبوں کا خوداپنا گھر بنانے کا خواب پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بجٹ میں اس اسکیم کو مزید وسعت دی گئی اور دیہی اور شہری علاقوں میں 3 کروڑ اضافی مکانات کی تعمیرکا اعلان کیا گیا۔ جناب شاہ نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ صنعتی کارکنوں کے لیے ہاسٹل کی قسم کی رہائش کے ساتھ کرائے کے مکانات کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ غریبوں، متوسط طبقے کے خاندانوں اور مزدوروں کی زندگیوں کو معاونت فراہم کرے گا۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پی ایم مدرا قرضوں کی حد کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کر کے بھارت کے کاروباری او ر صنعت کاری کے جذبے کوترغیب فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف بھارت کے کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید تقویت فراہم کرے گا بلکہ نئے نوجوانوں کوملازمت فراہم کرنے والا بننے کی راہ پر گامزن کرے گا۔
******
ش ح۔ع م ۔ ف ر
U:8624
(Release ID: 2036187)
Visitor Counter : 99