بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربانند سونووال نے کہا ہے کہ بجٹ نئی  اور جامع ترقی کے لئے نقشہ راہ فراہم کرتا ہے


بجٹ، ہندوستان کی جہاز رانی ،  مسافر بردار بحری جہازوں ، جہاز سازی، اور بحری جہازوں کی مرمت کی صنعت میں نمایاں اضافہ کرے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور برآمدات کو فروغ دے گا: جناب سونووال

Posted On: 23 JUL 2024 4:44PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ بجٹ غریب، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں  کی ترقی پر بھر پور توجہ مرکوز  کرتا ہے اور نئی اور  جامع ترقی کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سونووال اس وژنری دستاویز کو پیش کرنے کے لیے، جس میں روزگار، ہنر مندی کے فروغ ، ایم ایس ایم ایز، زراعت اور سرمایہ کاری  پر مبنی اقتصادی ترقی پر بہت  زیادہ زوردیا گیا ہے، نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن  کا شکریہ ادا کیا۔

جناب سونووال نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بجٹ میں جن چار موضوعات اور نو ترجیحات کی نشاندہی کی گئی ہے ان کا معاشرے کے تمام طبقات خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ ہندوستان کی جہاز رانی ، مسافر بردار بحری جہازوں ، جہاز سازی، اور بحری جہاز کی مرمت کی صنعت کو بھی نمایاں طور پر بڑھا وادے گا،جس سے  روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں، ہم ایک عالمی سمندری پاور ہاؤس کے طور پر ہندوستان کی شبیہ قد کو بلند کرنے کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

************

 

U.No:8613

ش ح۔و ا ۔ق ر



(Release ID: 2035964) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil