وزارت سیاحت

ایڈونچر ٹورزم کا فروغ

Posted On: 22 JUL 2024 3:52PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کو ایک جامع انداز میں آگے بڑھاتی ہے۔ اپنی جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر  یہ ہندوستان کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات بشمول ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے باقاعدگی سے مہمات جاری کرتی ہے۔

ہندوستان کو ایڈونچر ٹورازم کے لیے ایک پسندیدہ عالمی مقام کی حیثیت دینے کے لیے وزارت سیاحت نے ایڈونچر ٹورازم کے لیے قومی حکمت عملی تیار کی ہے۔

وزارت سیاحت اپنیسودیش درشنکی اسکیم کے تحت ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ریاستی حکومتوں/مركزی خطوں كی انتظامیہ وغیرہ کو مرکزی مالی امداد فراہم کرتی ہے اور اسکیم کے تحت پروجیکٹوں کو ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشاورت سے منظوری دی جاتی ہے۔ یہ عمل فنڈ کی دستیابی، مناسب تفصیلی پروجیکٹ رپورٹیں جمع کرانے، اسکیم کے رہنما خطوط پر عمل پیرا ہونے اور پہلے جاری کردہ فنڈ کے استعمال وغیرہ سے مشروط ہے۔

شمال مشرقی ہندوستان سرکٹ اور ہمالیائی سرکٹ کے لیےسودیش درشناسکیم کے تحت وزارت کی طرف سے دیے گئے فنڈ کی تفصیل ضمیمہ میں رکھی گئی ہے۔

سودیش درشن اسکیم کے تحت نارتھ ایسٹ انڈیا سرکٹ تھیم کے لیے مختص فنڈ کی تفصیلات:

)رقم كروڑ میں(

نمبر شمار

ریاست کا نام

سال

پراجیکٹ کا نام

منظور شدہ رقم

جاری کی گئی رقم

1.

اروناچل پردیش

2014-15

بھالُک پونگ - بومڈیلا اور توانگ میں سرکٹ کا فروغ

49.77

47.28

2.

منی پور

2015-16

امپھال-کھونگجوم میں سرکٹ کی ترقی

72.23

61.32

3.

سکم

2015-16

رنگپو کو جوڑنے والے سرکٹ کی ترقی (انٹری) - روراتھنگ- اریتار- پھدامچن- ناتھانگ- شیرتھانگ- ٹی سونگمو- گینگ ٹاک- فوڈونگ- منگن- لاچنگ- یومتھنگ- لاچن- تھانگو- گرودونگمر- منگن- گینگ ٹاک- تمن لنگی- سنگٹم (ایکزیٹ)۔

98.05

97.41

4.

میزورم

2015-16

تھینزول اور جنوبی زوٹ،  سرچھپ اور رییک اضلاع کی ترقی

92.26

92.26

5.

اروناچل پردیش

2015-16

جیریگاؤں، نافرا، سیپا، پپو، پاسا، پکے وادیوں، لمڈونگ، لفانگ سونگ جھیل، تارو یار، نیو سگالی، زیرو، یومچا کی ترقی

96.72

91.88

6.

تریپورہ

2015-16

شمال مشرقی سرکٹ کی ترقی: اگرتلہ - سپاہیجالا - میلاگھر - ادے پور - امرپور - تیرتھمکھ - مندرگھاٹ - ڈمبور - ناریکل کنجا - گنداچارا - امباسا

82.85

77.76

7.

میگھالیہ

2016-17

اُمیم کی ترقی (لیک ویو)، یو لُم سوہپیٹبنینگ-ماوڈیانگڈیانگ - اورچِڈ  لیك ریزورٹ.

99.13

99.11

8.

سکم

2016-17

سیاحتی سرکٹ کو جوڑنے والے سنگٹام کی ترقی- ماکا- ٹیمی- برموئک ٹوکل- فون- نمچی- جوریٹانگ- اوکھرے- سومبریا- دارامدین- جوریتھنگ- میلی (ایگزیٹ)

95.32

95.32

9.

تریپورہ

2018-19

سورما چیرا- اوناکوٹی- جمپوئی پہاڑیوں- گنابتی- بھوننیشوری- ماتباری- نیرمہل- باکسانگر- چوٹاکھولا- پِلاک- اوانگچرا کی ترقی

44.83

35.25

10.

میگھالیہ

2018-19

مغربی خاصی پہاڑیوں کی ترقی (نونگخلاو-کریم ٹیروٹ - خودوئی اور کوہمانگ آبشار - دریائے کھری- ماوتھادریشن، شیلونگ)، جینتیا پہاڑیوں (کرانگ سوری آبشار- شرمانگ- آئیوکسی)، گارو پہاڑیوں (نوکریک ریزرو، کٹہ بیل، سیجو غار)

84.97

84.96

میزان

816.13

782.55

سودیش درشن اسکیم کے تحت ہمالیائی سرکٹ تھیم کے لیے مختص فنڈز کی تفصیلات

نمبر شمار.

ریاستوں كے نام

سال

پروجیكٹوں كے نام

منظورشدہ رقم

جاری رقم

1.

جموں و کشمیر

2016-17

سیاحتی انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی ترقی - بھگوتی نگر

77.33

67.37

2.

جموں و کشمیر

2016-17

جموں-راجوری-شوپیان-پلوامہ میں سیاحتی سہولیات کی ترقی

81.60

67.35

3.

جموں و کشمیر

2016-17

جموں و کشمیر کے لیے پی ایم ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت 2014 میں سیلاب میں تباہ ہونے والوں کے بدلے اثاثوں کی تعمیر کے تحت سیاحتی سہولیات کی ترقی

90.43

74.70

4.

جموں و کشمیر

2016-17

مان تلائی اور سدھامہادیو میں سیاحتی سہولیات کی ترقی

91.99

91.92

5.

جموں و کشمیر

2016-17

اننت ناگ- کشتواڑ- پہلگام- ڈاکسم- رنجیت ساگر ڈیم میں سیاحتی سہولیات کی ترقی۔

86.39

69.95

6.

جموں و کشمیر

2016-17

گلمرگ-بارہمولہ-کپواڑہ-لیہ میں سیاحتی سہولیات کی ترقی

91.84

82.16

7.

ہماچل پردیش

2016-17

کیاری گھاٹ، شملہ، ہاٹکوٹی، منالی، کانگڑا، دھرم شالہ، بیر، پالم پور، چمبہ میں ہمالیائی سرکٹ کی ترقی

68.34

64.54

       

587.92

517.99

 

یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔

***

ش ح۔ر ف۔ ک ا

 



(Release ID: 2035390) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi