مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم 2 ایم  شعبے میں اہم آلات اور ایم 2 ایم  ایس آئی ایمز کی ملکیت کی منتقلی سے متعلق مسائل پر ٹی آر اے آئی  کی مشاورتی دستاویز پر تبصرے حاصل کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 22 JUL 2024 6:20PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 24جون2024 کو ایم 2 ایم  شعبے میں اہم خدمات سے متعلق مسائل، اور ایم 2 ایم  ایس آئی ایمز کی ملکیت کی منتقلی' پر ایک مشاورتی دستاویز جاری کیا تھا۔ متعلقہ فریقوں سے مشاورتی دستاویز میں اٹھائے گئے مسائل پر تحریری تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 22جولائی2024 اور جوابی تبصرے کے لیے 05اگست 2024 مقرر کی گئی تھی۔

چند متعلقہ فریقوں کی جانب سے تبصرے جمع کرانے کے لیے وقت میں توسیع کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ کو بالترتیب 19اگست2024 اور 02ستمبر2024 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے/جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں،جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، سپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹی آر اے آئی کو advmn@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب اکھلیش کمار ترویدی، مشیر (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)، ٹرائی سے ٹیلی فون نمبر  +91-11-20907758 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

************

ش ح۔ ا ع    ۔ م  ص

 (U:8566  )

 


(Release ID: 2035302) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Telugu