سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ -نیشنل فزیکل لیباریٹری کی جانب سے ون ویک ون تھیم-کیمیکلز اینڈ پٹرو کیمیکلز کے تحت پانی کے معیارات کو یقینی بنانے اور بھارتیہ نیردیشک دراویاس بی این ڈی کی ترسیل پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
20 JUL 2024 10:13AM by PIB Delhi
کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ -نیشنل فزیکل لیباریٹری (این پی ایل) نے 19 جولائی 2024 کو ‘‘ ون ویک ون تھیم’’کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز اقدام کے تحت ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں پانی کے معیار کو یقینی بنانے اور بھارتیہ نردیشک دراویاس(بی این ڈی ایس) پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کلیدی خطبہ سی ایس آئی آر-این پی ایل کے سب سے سینئر سائنسداں ڈاکٹر ایس آر دکاٹے نے دیا اور ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر ایس سوروپ ترپاٹھی نے ورکشاپ کے بنیادی موضوع پر روشنی ڈالی۔
مستند حوالہ جاتی متن (سی آر ایم) جیسے بھارتیہ نردیشک دراویا کا نام دیا گیا ہے، لیباریٹریز کی ٹیسٹنگ اور صلاحیتوں کے ذریعے بین الاقوامی معیارات کو یقینی بنانے میں مدد دیتا ہے۔
جل شکتی کی وزارت میں ڈائریکٹر جناب پردیپ سنگھ نے ہندوستان میں پانی کے معیار کی اہمیت پر زور دیا۔
لیباریٹری پالیسی اور پالیسی ڈیولپمنٹ بی آئی ایس کے سربراہ جناب اجے تیواری نے پینے کے پانی کی ڈبہ بندی میں بی آئی ایس کے رول کو اجاگر کیا۔ سی ایس آئی آر-این پی ایل نے بھارتیہ نردیشک دراویا کی سرگرمیوں پر بات کی اور مختلف سائنسی اور صنعتی ایپلی کیشنز میں معیارات طےکرنے اور ناپ تول کی قطعیت کو یقینی بنانے میں ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2034563)
Visitor Counter : 39