عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا کشتواڑ شمالی ہندوستان کا بڑا 'پاور ہاؤس' کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشتواڑکے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو کی موجودگی میں جنتا دربار منعقد کیا اور لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اُڑان سکیم کے تحت ہوائی اڈے ، پی ایم جی ایس وائی سڑکیں اور اسکولوں اور ڈگری کالجوں کے معیاری تعلیم کے ذریعہ خطے کو تبدیل کر رہی ہے

Posted On: 19 JUL 2024 8:29PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں جنتا دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جموں و کشمیر کا کشتواڑ شمالی ہندوستان کے بڑے 'پاور ہاؤس' کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے ۔

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنس ؛ وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا ء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر ، ڈاکٹر دیوانش یادو کی موجودگی میں جنتا دربار منعقد کیا اور شہریوں کو درپیش مسائل سنے اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں فوری اور ضروری کارروائی کریں۔ انہوں نے موقع پر ہی بہت سی شکایات کا ازالہ بھی کیا جس سے شہریوں کو بڑی راحت ملی۔ انہوں نے وزراء کی فعال قیادت کو سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UY4U.jpg

عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم ،  نریندر مودی نے اقتدار سنبھال لیا  ہے اس خطہ میں 9 سے 10 سال کے قلیل عرصے میں 6 سے 7 بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شروع ہوئے ہیں۔  انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 1000 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ سب سے بڑا پاکل ڈل منصوبہ 2025 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ ایک اور بڑا منصوبہ کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ہے جس کی 624 میگاواٹ کی گنجائش ہے جو 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F9Z6.jpg

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اسی وقت، 850 میگاواٹ کےرتلے پروجیکٹ کو مرکز اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے درمیان مشترکہ منصوبے کے طور پر بحال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، موجودہ دلہستی پاور اسٹیشن کی صلاحیت 390 میگاواٹ ہے، جب کہ دلہستی II ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی صلاحیت 260 میگاواٹ ہوگی۔ انہوں نے ان منصوبوں کو تیز کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور سابقہ ​​حکومتوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان منصوبوں کی ترقی سے نہ صرف لاعلمی کا اظہار کیا بلکہ جان بوجھ کر ان میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

ہو رہی ترقی پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کشتواڑ کو اڑان اسکیم کے تحت ایک نیا ہوائی اڈہ دے کر اور پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے ذریعہ دیہاتوں تک تمام موسمی رابطہ بڑھا کر اور ضلع میں اسکولوں اور ڈگری کالج کے ذریعہ معیاری تعلیم فراہم کرنے تک رسائی فراہم کر کے خطے کو تبدیل کر رہی ہے۔

وزیر موصوف نے ضلع میں عسکریت پسندی سے نمٹنے میں کامیابی اور شدید کمی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اسے صفر پر لانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہر روز مسلسل ترقی کر رہے ہیں"۔ انہوں نے ’ویلیج ڈیفنس گروپس‘ کے کردار پر بھی زور دیا اور بتایا کہ انہیں مزید مضبوط کیا جا رہا ہے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوامی دربار میں منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ پی سی  آر پی گوئل ،جناب ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دیگر سینئر افسران کے ساتھ بھی موجود تھے۔ شہریوں کے تسلی بخش تاثرات کے ساتھ زیادہ تر مسائل کو نمٹا دیا گیا اور وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ باقی مسائل کو بھی مقررہ مدت میں حل کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

8476



(Release ID: 2034554) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Tamil