مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے ہماچل پردیش کے لیے شہری ترقی کی اسکیموں اور پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا


ریاست کو آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے سونپنا اور لاگو کرنا چاہئے اور اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو 10 فیصد سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے: جناب منوہر لال

Posted On: 19 JUL 2024 7:54PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج ہماچل بھون، چندی گڑھ میں ہماچل پردیش کے لیے شہری ترقی کی اسکیموں اور پاور سیکٹر کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔

میٹنگ میں جناب سکھویندر سنگھ سکھو، وزیر اعلیٰ، ہماچل پردیش، اور جناب وکرمادتیہ سنگھ، تعمیرات عامہ کے وزیر، ہماچل پردیش موجود تھے۔ میٹنگ میں ریاستی حکومت  اور حکومت ہند  كی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور بجلی کی وزارتوں کے اعلیٰ  افسران نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں ریاست میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم  کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں، ہائیڈرو سیکٹر، پاور سیکٹر میں اصلاحات، بجلی اور بجلی کی ترسیل کے ذریعے زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریاستی حکومت نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور پیش کردہ مسائل پر تجاویز دیں۔

 

اپنے خطاب میں پاور اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں آنے والے تمام معززین کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ان کے دورے سے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان کے حل میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں بہتری لانے اور ریاست کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں آر ڈی ایس ایس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے سرحدی بنیادی ڈھانچے اور متحرک دیہات پروگرام کے تحت برقی کاری کے لیے منظور کیے گئے کاموں کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست کو آر ڈی ایس ایس کے تحت منظور شدہ کاموں کو تیزی سے سونپنااور ان پر عمل درآمد کرنا چاہئے اور اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو 10 فیصد سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور سپلائی کی اوسط لاگت اور اوسط آمدنی کے درمیان فرق کو ختم کرنا چاہئے تاکہ  ڈسکام  پرمالیاتی بوجھ کو کم سے کم کیا جاسکے۔  انہوں نے ریاست میں بجلی کی سپلائی کی موثر نگرانی اور درست حساب کتاب کے لیے سسٹم میٹرنگ کے کاموں کو ترجیح دینے کی تجویز بھی دی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ سسٹم میٹرنگ موثر توانائی اکاؤنٹنگ اور زیادہ نقصان والے علاقوں کی نشاندہی میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ انہوں نے ایز آف لیونگ کے تحت اٹھائے گئے اقدامات پر بھی زور دیا تاکہ بجلی کی خدمات کے سلسلے میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست ہماچل پردیش میں ہائیڈرو پاور کی بہت بڑی صلاحیت ہے جس کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا چاہئے اور مرکز اور ریاست کی مشترکہ کوششیں اس صلاحیت کو بروئے کار لانے میں بہت آگے جائیں گی، اس طرح بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید كہاکہ حکومت ہند نے 2030 تک غیر فوسل ایندھن کے ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی کی تنصیب کا ایک اہم نشانہ مقرر کیا ہے، جیسے کہ شمسی، ہوا وغیرہ۔ اس میں ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ بشمول پمپ اسٹوریج پروجیکٹس  اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر بجلی نے ریاست کی مجموعی ترقی میں حکومت ہند کی مسلسل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔وزیر اعلیٰ نے شہری ترقی اور پاور سیکٹر سے متعلق مسائل کے سلسلے میں ہماچل پردیش کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وزیر کے چندی گڑھ کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے فوری ایوارڈ اور ڈسٹری بیوشن انفراسٹرکچر کے نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔ یہ یقین دہانی بھی  کرائی کہ سسٹم میٹرنگ کے فوائد کو دیکھتے ہوئے آر ڈی ایس ایس کے تحت اس کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ این ٹی پی سی سے کچرے کو چارکول پروڈکٹ میں تبدیل کرنے کے آپشن  تلاش کرنے کا كام لیا جا سکتا ہے تاکہ کچرے کے انتظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2034551) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil