وزارت خزانہ

سی بی ڈی ٹی کی جانب سے ٹیکس نیٹ-دو پروجیکٹ میسرز بھارتی-ایئرٹیل لمیٹیڈ کو تفویض

Posted On: 19 JUL 2024 7:17PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس (سی بی ڈی ٹی) نے ٹیکس نیٹ -دو پروجیکٹ میسرز بھارتی - ایئر ٹیل لمیٹیڈ کو تفویض کیا ہے ، جو انکم ٹیکس محکمے کو نیٹ ورک کنکٹی ویٹی فراہم کرنے، فیسیلیٹی مینجمنٹ سروسز اور ویڈیو کانفرنسنگ خدمات کے بندوبست سے متعلق ے۔ یہ ایک جدید ترین ٹیکنالوجی ہے، جس کے تحت محفوظ، قابل بھروسہ اور بلاروکاوٹ کنکٹی ویٹی خدمات دی جاتی ہیں۔ اس سے محکمے کے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو زبردست استحکام ملےگا۔

ٹیکس نیٹ - دو کا مقصد انکم ٹیکس محکمے کے نیٹ ورک سسٹم کو بڑھانا، بھروسہ مندی کو بہتربنانا اور بلارکاوٹ خدمات صارفین تک پہنچانا ہے۔ میسرز بھارتی-ایئرٹیل لمیٹیڈ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں اپنی مہارت اور اختراعی اقدامات کے لئے شہرت رکھتا ہے اور ٹینڈر کے کھلے انتخاب کے طریقہ کار کے تحت اس کمپنی کو چنا گیا ہے۔

ٹیکس نیٹ -دو پروجیکٹ کی اہم  خصوصیات میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کر کے اسے زیادہ محفوظ بنایا جانا شامل ہے، جس سے حسا س ڈیٹا کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیکس نیٹ-دو پروجیکٹ پر عمل درآمد سے آئی ٹی ڈی کو ایک فعال نیٹ ورک کنکٹی ویٹی ملے گی، جس سے ہمارے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے اور عوام کے لئے اعلیٰ معیار کی خدمات    کی فراہمی کا حکومت کا     وعدہ پورا ہو سکے گا۔                 

***

ش ح۔ع س۔ک ا



(Release ID: 2034500) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil