اسٹیل کی وزارت

انکم ٹیکس کے محکمہ نے راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، وشاکھاپٹنم میں ٹیکس دہندگان تک پہنچنے سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا


ٹیکس کی ادائیگی میں آسانی کے سلسلے میں انکم ٹیکس محکمہ میں ہونے والی حالیہ پیش رفتوں کی وضاحت کی گئی

Posted On: 19 JUL 2024 5:53PM by PIB Delhi

ڈپٹی کمشنر آف انکم ٹیکس، وشاکھاپٹنم کے زیراہتمام انکم ٹیکس محکمہ نے آج راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، وشاکھاپٹنم میں ٹیکس دہندگان تک پہنچنے سے متعلق پروگرام کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام کی صدارت جناب اِجاڈا مدھو سودن راؤ، آئی آر ایس، ڈپٹی کمشنر آف انکم ٹیکس، سرکل 3(1)، وشاکھاپٹنم نے کی، جس میں دیگر معززین جناب پی وی سیشا گری راؤ، آئی آر ایس، اسسٹنٹ کمشنر آف انکم ٹیکس سرکل 1(1) وشاکھاپٹنم، جناب وی سانتا کمار، چیف جنرل منیجر (ایف اینڈ اے)، ڈاکٹر وی آر باپا راؤ، چیف جنرل منیجر (پروجیکٹ) انچارج، اور آر آئی این ایل اور محکمہ انکم ٹیکس کے کئی سینئر افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H96E.jpg

آر آئی این ایل کے سینئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب اجاڑا مدھو سودن راؤ، آئی آر ایس، ڈپٹی کمشنر آف انکم ٹیکس، حلقہ 3(1)، وشاکھاپٹنم نے محکمہ انکم ٹیکس میں ای فائلنگ، محکمہ میں چلائے جانے والے ڈیجیٹلائزیشن  پروسیز، ریٹرن میں ظاہر ہونے والی مالی معلومات کو جمع کرنے، سالانہ معلوماتی نظام کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے، اپیلیں دائر کرنے وغیرہ سے متعلق ٹیکس تعمیل کو آسان بنانے کے سلسلے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کی وضاحت کی، جو کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے مطابق فراہم کی گئی ہیں جس کے لئے ٹیکس دہندگان کو کسی انکم ٹیکس آفس کا دورہ نہیں کرنا پڑتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KPQV.jpg

یہ پروگرام وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے آر آئی این ایل کے افسروں/ملازمین تک پہنچنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، تاکہ آئی ٹی کٹوتیوں/چھوٹ کے حقیقی دعوے کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور ان کے عملے کے اراکین کو ایڈوائزری جاری کی جا سکے اور ٹیکس کی تعمیل، ٹیکس دہندگان کی خدمات، محکمہ انکم ٹیکس میں حالیہ پیش رفت، محکمہ کی طرف سے شروع کی گئی فلیگ شپ اسکیمیں وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔

جناب وی سانتا کمار، سی جی ایم (ایف اینڈ اے) اور شعبہ کے سربراہ (فنانس اینڈ اکاؤنٹس) نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر آئی این ایل کے ملازمین کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ آئی ٹی ریٹرن جمع کرانے میں اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لیے ٹیکس حکام کے ساتھ بات چیت کریں۔

بعد ازاں محکمہ انکم ٹیکس کے سینئر افسران نے انکم ٹیکس سے متعلق معاملات میں پروگرام کے شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے شبہات کو دور کیا۔

 

************************************

 

 

ش ح۔ا گ۔ م  ر

 (U: 8460)

                



(Release ID: 2034449) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Tamil