وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آر ایس این ایف کے تربیت حاصل کرنے والوں نے ، فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن پر اپنی  تربیت کامیابی سے مکمل کی

Posted On: 19 JUL 2024 4:17PM by PIB Delhi

رائل سعودی نیول فورسز (آرایس این ایف) کی کنگ فہد نیول اکیڈمی کے 76  تربیت حاصل کرنے والوں نے 18 جولائی 24 کو بھارتی  بحریہ کے پہلے ٹریننگ اسکواڈرن (ٹی ایس 1) میں اپنا افلوٹ ٹریننگ کورس مکمل کرلیا ہے۔  کوچی میں  تین  ہفتے کی اس تربیت میں  بندرگاہ  کے ساتھ ساتھ سمندر کی  تربیت شامل ہے ۔ بندرگاہ کے مرحلے میں  زیادہ تر نیویگیشنل، فائر فائٹنگ اور نقصان پر قابو پانے کے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔  سمندری مرحلے کے دوران، تربیت حاصل کرنے والوں کو سمندر میں زندگی کی باریکیوں سے متعارف کرایا گیا، جو جہاز کو سنبھالنے، مواصلات کے طریقہ کار اور بحری جہاز کے ارتقاء کا عملی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، تربیت یافتہ افراد کو واٹر مین شپ ٹریننگ سنٹر اور جہاز پر آئی این ایس ترنگینی میں جہاز رانی کی تربیت کے لیے متعارف کرایا گیا۔  انٹیگریٹڈ آفیسرز ٹریننگ کورس (آئی او ٹی سی) کے بھارتی بحریہ کے تربیت یافتہ107 افراد کے ساتھ آر ایس این ایف کے تربیت یافتہ افراد کی شرکت نے دونوں بحری ممالک کے تربیت یافتہ افراد کے درمیان تعلقات اور دوستی کو بڑھانے میں زبردست تعاون کیا ہے۔ تربیتی پروگرام نے تاریخی اور مقامی دلچسپی کے مقامات کے منظم دوروں اور بھارتی تربیت کاروں  کے ساتھ دوستانہ کھیلوں کے میچوں کے ذریعے ثقافتی تبادلے اور مصروفیات میں بھی سہولت فراہم کی گئی۔

تربیت کے اختتام کے موقع پر ایک تقریب میں، جنوبی کمان کے چیف آف اسٹاف  ریئر ایڈمیرل اُپل کندو نے تربیت حاصل کرنے والوں اور آر ایس این ایف کے ڈائرکٹنگ اسٹاف کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران، تربیت حاصل کرنے والوں نے اپنے سمندری تجربات سے مطلع  کیا اور تربیت دینے والے عملے کے ذریعہ دی جانے والی اعلیٰ معیار کی تربیت پر ان کی ستائش کی۔ اختتامی تقریب کے دوران آئی این ایس تیر پر کورس کی تکمیل کے سرٹیفکٹس اور سابق طلباء کے بیجز تربیت حاصل کرنے والوں کو پیش کیے گئے۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والوں کے سفر کو اجاگر کرنے والے کورس سے متعلق یادداشت کا بھی اجراء کیا گیا۔

اضافی شرکت کے ساتھ لگاتار دو تربیتی کورسز (2023 اور اس سال) کا انعقاد دونوں بحری افواج کے درمیان بڑھتی ہوئی میری ٹائم شراکت داری کا ثبوت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Px(1)AUGT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)JPMD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)7ZAC.jpg

************

ش ح۔و ا۔ق ر

U.No:8454


(Release ID: 2034402) Visitor Counter : 60


Read this release in: English , Hindi , Tamil