سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسپن آف کمپنی کے ٹیون ایبل لیزرز ، کوانٹم آپٹکس لیبس کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں
Posted On:
19 JUL 2024 11:16AM by PIB Delhi
توقع ہے کہ ہندوستان کے پاس جلد ہی اپنا ملٹی چینل، ٹیون ایبل لیزر سسٹم ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہوگا ، جو کوانٹم آپٹکس لیبارٹریز کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جو کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے ایک خود مختار ادارے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ایک اسپن آف کمپنی کے ذریعہ تیار کی گئی ہے ۔ مقامی پلیٹ فارم کوانٹم آپٹکس لیبس کی لاگت کو کم کر سکتے ہیں اور اِنہیں ادویات، ریموٹ سینسنگ، جیو میپنگ اور خلاء کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی کوانٹم آپٹکس لیباریٹری کے بیچوں بیچ ، اس کا اعلیٰ درستگی والا لیزر سسٹم ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ لاگت جدید تحقیق اور کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتی ایپلی کیشنز دونوں کے لیے نقصان دہ رہی ہے۔
آر آر آئی ، جس نے کوانٹم کے قابل ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز اور صنعتی استعمال کے لیے درکار درست لیزر سسٹمز کے لیے ٹیکنالوجی تیار کی ہے ، حال ہی میں آر آر آئی کی طرف سے پہلی اسپن آف کمپنی، نیکس ایٹم ریسرچ اینڈ انسٹرومینٹس کو لائسنس دیا گیا ہے ۔ یہ اسپن آف کمپنی جلد ہی ملٹی چینل، ٹیون ایبل لیزر سسٹم ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز کی پیداوار شروع کرے گی۔ آر آر آئی نے ’فریکوئنسی ٹیون ایبلٹی اور پریزیشن کنٹرول کے ساتھ اسٹینڈ اَلون لیزر سسٹم ‘ کے لیے ایک عارضی ہندوستانی پیٹنٹ دائر کیا ہے۔
پچھلے سال ہندوستان نے 6000 کروڑ روپے کے نیشنل کوانٹم مشن ( این کیو ایم ) کی ایک حوصلہ افزا شروعات کی ہے ۔ آر آر آئی ، مستقبل کے لیے کوانٹم پر مبنی ٹیکنالوجی کے حل کے ہموار نفاذ کو قابل عمل بنانے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل میں اپنا تعاون دے رہی ہے ۔
ٹیون ایبل لیزرز ، جنہیں ایکسٹرنل کَیویٹی ڈائیوڈ لیزرس ( ای سی ڈی ایل ) کہا جاتا ہے، بہت ہی عین مطابق اسپیکٹرو اسکوپک ٹولز ہیں ، جن کا مقصد تحقیق اور ٹیکنالوجی لیبز میں کوانٹم سسٹمز سے نمٹنا ہے۔ اس طرح کے ٹیون ایبل لیزر سسٹمز کوانٹم کمیونیکیشن، کوانٹم ٹیکنالوجی، کوانٹم سسٹم اور میٹرولوجی میں حل تیار کرنے کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے - یہ سبھی ڈی ایس ٹی کی زیر قیادت این کیو ایم کے بنیادی موضوعات ہیں۔
نیکس ایٹم کے ٹیون ایبل لیزر سسٹم پر کام 2017 ء کے آس پاس ، اُس وقت شروع کیا گیا تھا ، جب لیزرز کے لیے کنٹرول الیکٹرانکس ٹیکنالوجی یکساں سے ڈیجیٹل موڈ میں منتقل ہو رہی تھی۔
’’ لیزر ڈائیوڈس کے لیے مکینیکل اسمبلی کو ٹوئیک کرکے اور فیچرز کو بڑھانے کے لیے بنیادی ری پروگرامنگ انجام دے کر، ہمارے سسٹم کو استعمال کنندہ کی مختلف ضروریات کے مطابق مناسب طریقے سے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ادویات، ریموٹ سینسنگ، جیو میپنگ، خلاء اور سمندری تلاش کے شعبوں میں ایپلی کیشنز کی ایک ہمہ گیر رینج پیش کرتا ہے۔ اسپن آف کمپنی کے بانی اور سسٹم ڈیزائن ایکسپرٹ سبودھ وششٹ نے مزید بتایا کہ ’’ مذکورہ باتوں کے علاوہ معاون سسٹمز اور آلات خریدنے کی ضرورت، جو کہ مجموعی لاگت میں اضافہ کرتی ہے ، نیکس ایٹم لیزر سسٹم کے ساتھ درکار نہیں ہوگی ۔ ‘‘
نیکس ایٹم کے لیزر سسٹم کو ایک مکمل مربوط پیکج یا ایک ذیلی نظام کے طور پر خریدا جا سکتا ہے، یہ اسے انتہائی لاگت سے موثر بناتا ہے۔
آر آر آئی میں لائٹ اینڈ میٹر گروپ کے پروفیسر صادق رنگ والا نے بتایا کہ ’’ اس اسپن آف کمپنی کے سفر کے ذریعے، آر آر آئی اور نیکس ایٹم ہندوستان میں کوانٹم ڈومین میں کام کرنے والے ماہرین تعلیم دوسروں کے لیے ایک ٹیمپلیٹ بنانا چاہتے ہیں ۔ ‘‘
’’ یہ منصوبہ ملک میں ایک اعلیٰ درجے کے سائنسی ماحولیاتی نظام کے قیام کی سمت ایک حصہ داری ہے۔ مستقبل کے مطابق پروٹو ٹائپ لیزر سسٹم کا فروغ آئندہ این کیو ایم کی حمایت کے لیے ایک اہم ستون ہے ۔ ‘‘ یہ بات پروفیسر رنگ والا نے کہی ، جو کمپنی کے پرنسپل ٹیکنیکل ایڈوائزر بھی ہیں۔
کمپنی کی مضبوطی آر آر آئی کی کوانٹم انٹر ایکشنس ( کیو یو اے آئی این ٹی ) لیب میں کیے گئے کام میں ہے، جس نے دو دہائیوں سے اس فیلڈ میں بھرپور تجربہ حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ، لیب نے اعلیٰ معیار اور لاگت سے موثر حل کی سہولت فراہم کرنے کا تصور بھی فراہم کیا ہے ، جو اکیڈمی سے باہر کے استعمال کنندگان کے لیے موثر حل فراہم کرنے کا ایک موقع ہے ۔
پروفیسر رنگ والا نے مزید کہا کہ ’’ کوانٹم سسٹمز کے مابین تعاملات پر کام کرنے کے ہماری لیب کے کثیر شعبہ جاتی نقطہ نظر کے نتیجے میں متعدد مصنوعات کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ ان مصنوعات نے ہماری لیب کی خود انحصاری میں اضافہ کیا ہے اور اس سے کوانٹم فزکس میں تحقیق میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ‘‘
ٹیون ایبل لیزر سسٹم کے علاوہ، نیکس ایٹم کی کچھ دیگر مصنوعات میں یہ عوامل شامل ہیں: سنگل فوٹوون ایونٹس کو گننے کے لیے کوانٹم ایپلی کیشنز کے لیے استعمال کیے جانے والے پریزیشن ٹائم ٹیگرز؛ مختلف پلسڈ لیزر ایپلی کیشنز کے لیے الٹرا فاسٹ سیڈ فائبر لیزر؛ کیو – سوئچڈ فائبر اور ڈوائیڈ لیزر عام طور پر دھاتی ڈی 3 پرنٹنگ اور مزید کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اب جب کہ ہندوستان این کیو ایم کے ذریعے ’کوانٹم ‘ کے تعلق سے ایک لمبی جست لگانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، لہٰذا مختلف کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی اہداف کو پورا کرنے کے لیے، حسب ضرورت لیزرز اور متعلقہ آلات کی بہتات کی تعمیر کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی ضرورت ہوگی۔ جناب سبودھ نے مزید بتایا کہ بالآخر ، یہ ہنر مند ملازمین کے لیے مقامی کوانٹم ٹیکنالوجی پر مبنی حل تیار کرنے پر کام کرنے کے لیے بہت زیادہ مانگ پیدا کرے گا۔
پروفیسر رنگ والا نے کہا کہ ’’ اعلیٰ معیار اور قابل اعتماد لیزر سسٹم بنانے کے لیے، ہمیں ہنر مند انجینئرز اور پی ایچ ڈیز کی ضرورت ہے، تاکہ وہ بین موضوعاتی ماحول میں کام کر سکیں ۔ ‘‘
(https://www.nexatom.in/home)۔
لیزر کنٹرولر: ڈیجیٹل پروٹو ٹائپ ، ری کنفیگر ایبل ای سی ڈی ایل کنٹرولر دو چینل
لیزر ڈائیوڈ: انتہائی قابل ترتیب، سب میں ایک، ی سی ڈی ایل ماؤنٹ لیزر ڈائیوڈس کے لیےفلیکس پر مبنی مکینیکل
ش ح۔ ع م - ع ا
U.No. 8443
(Release ID: 2034368)
Visitor Counter : 58