دیہی ترقیات کی وزارت

بانس کی کاشت ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کرتے ہوئے ذریعۂ معاش کو بہتر بنانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے: جناب چرنجیت سنگھ


دین دیال انتیودیا یوجنا کا مقصد بانس کی کھیتی کے ذریعے 10 لاکھ دیہی خواتین کو لکھ پتی دیدی کے طور پر بااختیار بنانا ہے

یہ سمپوزیم مختلف صنعتوں میں ایک پائیدار متبادل کے طور پر بانس کی صلاحیت پر زور دیتا ہے

Posted On: 19 JUL 2024 3:06PM by PIB Delhi

دین دیال انتیودیا یوجنا - قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی  – این آر ایل ایم ) نے امریکہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی)  اور انڈسٹری فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری میں، بانس کی کاشت کاری کے ذریعے پائیدار  لچک  ، دیہی معاش، خواتین کو بااختیار بنانے اور آب و ہوا کو فروغ دینے کے لیے کل ایک ’نیشنل  بیمبو سمپوزیم ‘  کا انعقاد کیا۔ ۔

سمپوزیم نے بانس کی کاشت سے متعلق ہندوستان کا پہلا جامع کتابچہ متعارف کرایا ،  جو سات علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے، تاکہ چھوٹے مالکان خواتین کسانوں کو ضروری معلومات اور طریقوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ دیہی ترقی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ اور قائم مقام مشن ڈائریکٹر، یو ایس اے آئی ڈی الیگزینڈریا ہورٹا نے بھی یو جی اے او ایپ کا آغاز کیا، یہ ایک ڈیجیٹل ٹول ہے جو خواتین چھوٹے کسانوں کے لیے حقیقی وقت میں ڈیٹا سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایپ فاریسٹ اسٹیورڈشپ کونسل (ایف ایس سی) سرٹیفیکیشن کے لیے ایک قابل تعبیر سپلائی چین بنانے میں بھی مدد کرے گا اور ساتھ ہی یہ  بانس کی مصنوعات کی طلب اور برآمدی صلاحیت کو بڑھا سکے گا۔

اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ بانس کی کاشت ماحولیاتی تحفظ میں اپنا تعاون دیتے ہوئے ذریعۂ معاش کو بہتر بنانے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ پروگرام دیہی خواتین کو بااختیار بنانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلی اور لچک کو آگے بڑھاتے ہوئے پائیدار اقتصادی مواقع پیدا کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

قائم مقام مشن ڈائریکٹر، یو ایس ایڈ الیگزینڈریا ہورٹا نے کہا کہ صنفی عدم مساوات کو دور کرنا اور مقامی سطح پر ترقی کو فروغ دینا یو ایس اے آئی ڈی کی عالمی حکمت عملی کے اہم پہلو ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ یو ایس ایڈ کا پاور پروجیکٹ خواتین کو بااختیار بنا رہا ہے اور اس نے ایک کامیاب، مقامی طور پر زیرقیادت، قدرتی آب و ہوا کا حل فراہم کیا ہے جسے  این آر ایل ایم کے ذریعے بڑھایا جا رہا ہے۔

دیہی معاش، دیہی ترقی کی وزارت  میں جوائنٹ سکریٹری، محترمہ سواتی شرما نے کہا کہ ’’ بانس کی کاشت کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا پائیدار معاش اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کے مطابق ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف اقتصادی مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ماحولیاتی پائیداری میں بھی  اپنا تعاون دیتاہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدام ملک بھر میں دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گا۔‘‘

شریک بانی، لنڈسٹری فاؤنڈیشن نیلم چھیبر نے کہا کہ بانس کی کاشت دیہی معیشتوں کو تبدیل کرنے اور بے شمار خواتین کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم نے کرناٹک اور مہاراشٹر کے 5,500 کسانوں کے لیے بنیادیں بنائی ہیں تاکہ چوتھے سال سے اور کم از کم چالیس سال تک پائیدار آمدنی ہو سکے۔ اپنی مشترکہ کوششوں کے ذریعے، ہمارا مقصد ان خواتین کو وہ مہارتیں، وسائل اور مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا ہے جن کی انہیں کامیابی کے لیے ضرورت ہے۔

سمپوزیم نے مختلف صنعتوں میں بانس کی ایک پائیدار متبادل کے طور پر صلاحیت پر زور دیا، جس کا مقصد معاش کو بڑھانا اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف میں نمایاں طور پر حصہ ڈالنا ہے۔

دین دیال انتیودیا یوجنا کا مقصد 10 لاکھ دیہی خواتین کو ’لکھ پتی دیدیاں‘(سالانہ 100,000 روپے سے زیادہ کمانے والی خواتین) کو بانس کی کاشت کاری، معاشی آزادی کو چلانے اور پورے ہندوستان میں پائیدار ترقی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

انڈسٹری فاؤنڈیشن کی  ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے ساتھ شراکت داری یو ایس اے آئی ڈی کے پروڈیوسر کی ملکیت والی خواتین انٹرپرائزز  (پی او ڈبلیو ای آر ) پروجیکٹ کی کامیابی پر استوار ہے، جو انڈسٹری کے ذریعے تین ریاستوں میں لاگو کیا گیا ہے، جس نے خواتین کے ملکیت والے   37  اداروں  میں  10,000 سے زیادہ خواتین کو اور کسانوں کے پروڈیوسر کے اجتماعات میں اکٹھا کیا ہے۔ ان خواتین پروڈیوسروں نے پچھلے پانچ سالوں میں3 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کے مارکیٹ آرڈرز پورے کیے ہیں۔ اس کامیاب ماڈل کو ریاستی دیہی روزی روٹی مشن کے تعاون سے ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

 

***********

ش ح۔ ام۔ ت ح

 (U: 8446)

 



(Release ID: 2034364) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil