سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امیت گھوش نے، آب وہوا میں تبدیلی، بھوک اور غربت کے درمیان تعلق کو سمجھنے  پر اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرات سے خطاب کیا

Posted On: 19 JUL 2024 11:28AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب امیت گھوش نے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم 2024 کی تقریب کے ایک عہدیدار کے طور پر  17 جولائی 2024 کو ' آب وہوا میں تبدیلی، بھوک اور غربت کے درمیان تعلق کو سمجھنے  کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پالیسی مذاکرات سے خطاب کیا۔ اس تقریب کا اہتمام انڈیا واٹر فاؤنڈیشن نے کیا تھا اور اس میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند، وزارت جل شکتی، حکومت ہند، جاپان ترقیاتی تعاون ایجنسی (جے آئی سی اے) اور پائیدار سیارے کے لیے عالمی اتحاد (جی اے ایس پی) کی طرف سے تعاون  کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QZRV.jpg

اس تقریب میں  مقصد :1 (غریبی  کا خاتمہ) اور مقصد :2 (بھوک کا خاتمہ) پر آب و ہوا کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا  اور اُس پر روشنی ڈالی گئی۔ اس تقریب کا مقصد آب و ہوا سے متعلق کارروائی، غربت میں کمی اور بھوک کے خاتمے کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور یکسر تبدیلی کے لیے مؤثر نفاذ کو آگے بڑھانے کا  ایک اہم موقع فراہم کرنا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس تقریب نے دنیا بھر  میں حاصل کردہ سبق اور طور طریقوں کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی، جو غربت اور بھوک کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آب و ہوا سے متعلق  کارروائی کو تیز کرنے میں پیش رفت کی خاطر طور طریقوں کے لیے تحریک فراہم کر سکتے ہیں۔

اپنے خطاب میں جناب گھوش نے انڈیا واٹر فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر اروند کمار کا خصوصی تذکرہ کیا، جن کا وژن، قیادت اور انتھک کوششیں ایک ایسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی عزم کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، جس کی کوئی سرحد یا آبادی کی حدود نہیں ہوتیں۔ مزید یہ کہ، عالمی صحت تنظیم  (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس نے ،اس اہم ڈائیلاگ کو منعقد کرنے اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنے کے لیے ڈاکٹر اروند کمار اور انڈیا واٹر فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے دیگر مقررین میں نیشنل پاتھ ویز کوآرڈینیٹر، اقوام متحدہ کے فوڈ سسٹمز کوآرڈی نیشن ہب، جناب سوانتے ہیلمس، پائیدار سماجی اقتصادی تبدیلی کے سیکشن یو این  اسکیپ ڈاکٹر کٹینکا وینبرگر،  گلوبل الائنس فار اے سسٹین ایبل  پلانیٹ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر ستیہ ترپاٹھی،  انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناگیش کمار، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جناب  کاتسو ماتسوموٹو،  لینڈ اینڈ واٹر ڈویژن، ایف اے او کے سینئر لینڈ اینڈ واٹر آفیسر جناب  روہیزا بوروٹوشامل تھے۔

************

U.No:8441

ش ح۔و ا۔ق ر


(Release ID: 2034332) Visitor Counter : 68