سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
جناب بی ایل ورما کل بدایوں میں ‘سماجک ادھیکاریتا شیویر’ کا افتتاح کریں گے
Posted On:
17 JUL 2024 4:09PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات بنانے کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کل اتر پردیش کے بدایوں میں پولیس لائن گراؤنڈ میں ’سماجی ادھیکاریتا شیویر‘ کا افتتاح کریں گے۔
یہ تقریب 791 پہلے سے شناخت شدہ معذور لوگوں میں مختلف زمروں کے معاون آلات کی تقسیم کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کیمپ حكومت ہند كی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت كے معذور لوگوں کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت معذور لوگوں کے لیے امداد اور آلات کی خریداری/فٹنگ اسکیم کا حصہ ہے۔
تقریب میں مقامی نمائندے اور معززین موجود ہوں گے۔ یہ پہل معذورین کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت کی وابستگی اور معذور لوگوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کی تصدیق کرتی ہے، جس سے وہ پیداواری، محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔
تقسیم کیے جانے والے معاون آلات میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، ہاتھ سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں، فولڈنگ وہیل چیئرز، واکرز، واکنگ اسٹکس، بریل کٹس، رولیٹرز، کان کے پیچھے (بی۔ٹی۔ای۔) سماعت کے آلات، سی پی کرسیاں، سینسر پر مبنی الیکٹرانک سوگمیا کین، اسمارٹ فونز، بریل کٹس اور مصنوعی اعضاء اور کیلیپر شامل ہیں۔ ان آلات کا مقصد فائدہ اٹھانے والوں کو خود انحصار بنانا اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
مصنوعی اعضاء مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (الیمكو)، جو ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے، اس کیمپ کا اہتمام کرے گا۔
امدادی آلات کی تقسیم کے لیے یہ بدایوں کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عمل درآمد کرنے والی نوڈل ایجنسی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 2033881)
Visitor Counter : 42