وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

’ایک صحت نقطہ نظر ‘کے تحت، ایویئن انفلوئینزا (پرندوں سے ہونے والی بیماری )کے موضوع پر تبادلہ خیال پر مبنی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا اہتمام کیا گیا


تبادلہ خیال پر مبنی یہ سیشن ایویئن انفلوئینزا کی روک تھام کے سلسلے میں ایک مربوط اور جامع نقطہ نظر کی جانب ایک غیر معمولی قدم کی حیثیت رکھتا ہے

Posted On: 17 JUL 2024 3:01PM by PIB Delhi

مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے نے  ایویئن انفلوئینزا (پرندوں سے ہونے والی بیماری) کے موضوع پر تبادلہ خیال پر مبنی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں ایک صحت کے نقطہ نظر کے تحت نگرانی ٹیکہ کاری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس اجلاس کا اہتمام گذشتہ روز کرشی بھون میں کیا گیا اور اس کی صدارت مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے کی۔ اس تقریب میں مختلف افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AA9O.jpg

 

محکمہ صحتی تحقیق  کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے ’ایک صحت مشن ‘کا سیاق و سباق طے کیا۔ شرکاء میں آئی سی ایم آر صدر دفاتر، آئی سی ایم آر – این آئی وی پونے، سی ایس آئی آر – مرکز برائے سیل اور مالیکیولر بایولوجی (سی سی ایم بی)، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول، آئی سی اے آر – نشاد بھوپال، آئی سی اے آر – نیویدی، بنگلور کے سینئر ماہرین،  اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت ، بایوٹکنالوجی کے محکمے، ڈی ایم سیل، صحت و خاندانی بہبود کی وزارت اور مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے (ڈی اے ایچ ڈی) کے نمائندے  شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027CQ3.jpg

ہندوستان میں پولٹری کا شعبہ اعلیٰ معیار کے پروٹین کا ایک قابل اعتماد وسیلہ فراہم کرکے غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ غذائی تحفظ میں نمایاں طور پر اپنا تعاون دیتا ہے اور خاص طور پر دیہی علاقوں میں روزگار کو سہارا دیتا ہے۔ یہ شعبہ، جس نے گذشتہ دہائی میں 7-10فیصد  کی شرح سے مسلسل ترقی کی ہے، تجارت اور برآمدات کو بھی فروغ دیتا ہے، جس سے ملک کی اقتصادی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ تاہم، بار بار ہونے والے شدید پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) کے پھیلنے سے اس کی صلاحیت اور برآمدات پر اثر پڑتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035UCE.jpg

شدید پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایچ پی اے آئی) ایچ 5 ذیلی قسم کا وائرس اچھی طرح سے قائم شدہ جینیاتی نسبوں کے ظہور کے ساتھ، حیاتیاتی طور پر تیار ہو رہا ہے اور جغرافیائی طور پر پھیل رہا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں دودھ دینے والے مویشیوں میں ایچ پی اے آئی کا حالیہ پھیلاؤ، دودھ دینے والے دیگر جانوروں میں پھیلنے کے ساتھ، ایچ پی اے آئی کی وبائی بیماری کے ممکنہ خطرے کو واضح کرتا ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک صحت کے نقطہ نظر کی ضرورت ہے، جس کے تحت انسانوں، جانوروں اور ماحولیات کی صحت کو بہتر ہم آہنگی اور جامع حکمت عملیوں کے ساتھ مربوط کرنا مقصود ہے۔ سیشن میں انسانی صحت، حیوانات اور جنگلی حیات کے شعبوں کی جانب سے جامع پیشکش کی گئیں، جس میں ایویئن انفلوئنزا کے پھیلنے کے لیے موجودہ نگرانی کے پروٹوکول اور ردعمل کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس کے دوران ماحولیاتی نگرانی میں اضافے اور موجودہ پروٹوکول کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ماہرین نے ایویئن انفلوئنزا جیسی غیر ملکی ابھرتی ہوئی زونوٹک بیماریوں سے بچنے کی تیار کرنے کے لیے ایک صحت سے متعلق کوآرڈینیشن کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ بات چیت انسانوں، جانوروں اور جنگلی حیات کے درمیان انٹرفیس کے علاقوں میں نگرانی کو مضبوط بنانے، فعال نگرانی کو بڑھانے، اور کراس سیکٹرل جوائنٹ ریسپانس ٹیموں (پی آر ٹیز) کو تعینات کرنے پر مرکوز تھی۔

انفلوئنزا اے/ ایچ 5 وائرس مرغیوں و بطخوں اور جنگلی پرندوں کے ذریعے نقل مکانی کی وجہ سے پھیل رہا ہے ۔ ہجرت کرنے والے پرندوں بھارت کی جانب رخ کرنے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے، سردیوں کے موسم میں آبی ذخائر پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی نگرانی کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی تیار کرنے پر ابتدائی انتباہات اور بیماریوں پر قابو پانے پر زور دیا جاتا ہے۔ گوشت و دیگر خوردنی اشیاء کے بازاروں، آبی ذخائر، گندے پانی، مذبح خانوں اور پولٹری فارموں جیسی جگہوں پر کم لاگت کے طریقے استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی نگرانی کے لیے ایس او پیز تیار کرنے پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔ کووِڈ اور پولیو وائرس کے لیے گندے پانی کی اسکریننگ سے حاصل ہونے والی برتری کے بعد، سی سی ایم بی ، آئی سی ایم آر ، اور این آئی وی نے اس علاقے میں تحقیق شروع کی ہے، جس سے اہم اور امید افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

عالمی سطح پر دستیاب ایچ پی اے آئی ویکسین عام طور پر نہ تو جراثیم سے پاک قوت مدافعت فراہم کرتی ہیں اور نہ ہی تمام تناؤ کے خلاف 100فیصد اثر انگیز ہیں۔ یہ ٹیکے جزوی قوت  مدافعت  فراہم کرتے ہیں، بیماری کی شدت اور وائرل شیڈنگ کو کم کرتے ہیں لیکن مکمل طور پر انفیکشن کو نہیں روکتے ہیں۔ جن پرندوں کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے وہ اب بھی علامات کے ظاہر ہوئے بغیر وائرس کو منتقل کر سکتے ہیں، نگرانی اور پھیلنے کا پتہ  لگانے کے عمل کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ یہ جزوی قوت مدافعت  ویکسین مزاحم تناؤ کے ظہور کا باعث بن سکتی ہے۔ ان منظر ناموں اور خصوصاً باڑے کے پولٹری شعبوں میں سخت بایو سکیورٹی اور نقل و حرکت پر پابندیوں کو یقینی بنانے میں درپیش مشکلات  کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نگرانی اور ٹیکہ کاری کے بغیر پرندوں کو مارنے  کی موجودہ حکمت عملی کو جاری رکھنے کی وکالت کرتے ہیں۔ آئی سی اے آر – نشاد، بھوپال، جو معمولی پیتھوجینک ایویئن انفلوئنزا (ایل پی اے آئی – ایچ 9 این 2) کے خلاف ٹیکہ تکنالوجی کو پہلے ہی کاروباری شکل دے چکا ہے، نے ایچ پی اے آئی کے خلاف دیسی ٹیکہ تیار کرنے کے معاملے میں ایک غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔آئی سی ایم آر  انسانوں کے استعمال کے لیے ایویئن فلو کے خلاف سیل-کلچر پر مبنی ٹیکے تیار کرنے کی پہل قدمی کا منصوبہ وضع کر رہا ہے۔

تبادلہ خیال پر مبنی یہ سیشن ایویئن انفلوئنزا کی روک تھام میں ایک مربوط اور جامع نقطہ نظر کی جانب ایک غیرمعمولی قدم کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک صحت نقطہ نظر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، مویشی پالن اور دودھ کی صنعت کے محکمے کا مقصد نگرانی، ردعمل کے طریقہ کار، اور ویکسین کی تیاری میں اضافہ کرنا ہے ، اور اس طرح ایویئن انفلوئنزا اور اسی طرح کی زونوٹک بیماریوں کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8394


(Release ID: 2033859) Visitor Counter : 72