الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

کامن سروسز سینٹرز اسپیشل پرپز وہیکل نے اپنے قیام کے شاندار 15 سال مکمل کئے


صحت کی دیکھ بھال، ای کامرس اور اے آئی میں نئے امکانات تلاش کرنے کے لیے اہم؛ موسم اور زراعت جیسی معلومات بھی سی ایس سیز کے ذریعے دستیاب کرائی جانی چاہئیں: جناب جتن پرساد

ڈیجیٹل خواندگی، ٹیلی میڈیسن، انشورنس، ٹیلی لا، ہنر مندی کی ترقی اور دیہی اداروں کو فروغ دینے کے میدان میں سی ایس سیز کے ذریعے شاندار کام کیا جا رہا ہے: جناب ایس کرشنن

اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 46 گاؤں کی سطح کے کاروباریوں، آدھار سیوا کیندر کے آپریٹرز اور ضلع مینیجرز کو بھی نوازا گیا

Posted On: 16 JUL 2024 9:32PM by PIB Delhi

کامن سروسز سینٹرز اسپیشل پرپز وہیکل (سی ایس سی ایس پی وی) نے آج نئی دلّی میں اپنا یوم تاسیس منایا  ، جس  میں الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی اور کامرس اور انڈسٹری کے مرکزی وزیر مملکت جناب  جتن پرساد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے سکریٹری جناب ایس کرشنن ،انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے سکریٹری جناب  وی سری نواس ، دیہی ترقی کی وزارت میں سکریٹری  جناب سیلیش کمار اور سی ایس سی ایس پی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے راکیش بھی موجود تھے ۔

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے گاؤں کی سطح کے کاروباریوں ( وی ایل ایز ) کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بدلتے ہوئے دور میں، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ  سی ایس سیز  اگلے 15 سالوں میں کس طرح تبدیلی لانے والے کے طور پر کیسا کردار ادا کریں گے۔  ’’اس کے ذریعے، صحت کی دیکھ بھال، ای کامرس اور اے آئی  میں نئے امکانات کو تلاش کرنا ضروری ہے۔‘‘  انہوں نے مزید کہا  کہ موسم، زراعت جیسی معلومات بھی سی ایس سیز  کے ذریعے دستیاب  کرائی جانی چاہئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00130Q2.jpg

پروگرام کے دوران،  ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب ایس کرشنن نے  کہا کہ ’’ سی ایس سیز  نے دیہی کاروبار کے ساتھ ساتھ  ڈجیٹل شمولیت، خاص طور پر دیہی شہریوں کے لیے دیہی کاربوار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘  انہوں نے کہا کہ آخری حد تک فرق کو پورا کرنے کے لیے سی ایس سیز  کا کردار بہت اہم ہوگا کیونکہ یہ سرکاری اسکیموں کا سب سے اہم حصہ ہے۔

ہندوستان میں سی ایس سی  مراکز کے وسیع نیٹ ورک نے ڈیجیٹل خواندگی، ٹیلی میڈیسن، انشورنس، ٹیلی قانون، ہنر کی ترقی جیسی مختلف اسکیموں میں شاندار کام کیا ہے۔  جناب کرشنن نے مزید کہا کہ ’’ ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنا بہت ضروری ہے اور  سی ایس سی  ڈیجیٹل تعلیم اور سائبر لرننگ ، عوام کو سائبر ہائجین کی بنیادی تعلیم دینے اور سائبر تحفظ کو فروغ دینے میں شاندار کام کر رہا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X4V6.jpg

اس سے پہلے ، سی سی سی ایس پی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجے راکیش نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ہم سرکاری خدمات کی فراہمی، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے، ای شرم یوجنا میں شہریوں کا اندراج کرنے، آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے اور مزید بہت کچھ کرنے میں سرگرم عمل ہیں اور ہماری کوششیں ہیں کہ محروم علاقوں اور قبائلی برادریوں تک پہنچنے  ، وی ایل ایز  کے ذریعے اسکولوں تک اپنی خدمات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز  کی جائے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ وی ایل ایز مقامی طور پر اثر انداز ہونے والوں کی طرح کام کر رہی ہیں اور سی ایس سی سماجی تبدیلی لانے والے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032U5K.jpg

پروگرام کے دوران 46 اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وی ایل ایز ، آدھار سیوا کیندر ( اے ایس کے )   آپریٹرز اور ڈسٹرکٹ مینیجرز کی  بھی عزت افزائی کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VX17.jpg

پروگرام کے دوران سی ایس سی ایس پی وی  اور اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے درمیان خودکار مستقل اکیڈمک اکاؤنٹ رجسٹری ( اپار) آئی ڈیز  اور سی ایس سیز  کے ذریعے تعلیمی خدمات کی فراہمی کے لیے مفاہمت ناموں  کا تبادلہ بھی  کیا گیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IDF3.jpg

***

ش ح  ۔ و ا  ۔ ع ا

U.No. 8385



(Release ID: 2033806) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil