امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بڑی منڈیوں میں چنا، تور اور اُڑد کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ میں 4 فی صد تک کی کمی آئی ہے:  حکومتِ ہند کے امورِ صارفین  کے محکمے کے سکریٹری

Posted On: 16 JUL 2024 3:27PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمہ نے آج یہاں ریٹیلرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (آر اے آئی) کے ساتھ دالوں کے حوالے سے قیمت کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کرنے اور لائسنس کے تقاضوں کو ختم کرنے میں تجویز کردہ مخصوص اشیائے خوردونوش (پہلی اور دوسری ترمیم) آرڈر، 2024 مورخہ 21 جون ، 2024 ء  اور 11 جولائی ، 2024 ء 24 پر  ذخیرے کی حدود اور نقل و حمل کی پابندیوں سے متعلق تور اور چنے کے اسٹاک کی حد کی تعمیل کرنے کے لیے،ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اجلاس کی صدارت  حکومت ہند کے صارفین کے امور کے محکمے کی سکریٹری محترمہ ندھی کھرے نے کی۔ 

آر اے آئی  کے 2300 سے زیادہ   اراکین ہیں اور ملک میں تقریباً 600000 سے زیادہ  آؤٹ لیٹس ہیں۔

سکریٹری  موصوف نے بتایا کہ بڑی منڈیوں میں چنا، تور اور اُڑد کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ماہ میں 4 فی صد تک کمی آئی ہے، لیکن خوردہ قیمتوں میں اتنی کمی نہیں دیکھی گئی۔ انہوں  نے تھوک منڈی کی قیمتوں اور خوردہ قیمتوں کے درمیان مختلف رجحانات کو اجاگر کیا ، جس سے لگتا ہے کہ خوردہ فروش زیادہ منافع حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ  بھی  اجاگر کیا  کہ خریف دالوں کی بوائی کی پیش رفت مضبوط ہے۔ حکومت نے خریف کی دالیں پیدا کرنے والی بڑی ریاستوں میں تور اور اُڑد کی بہتر پیداوار  میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متعدد کوششیں کی ہیں، جس میں  نیفیڈ اور  این سی سی ایف  کے ذریعے کسانوں کو اچھے معیار کے بیجوں کی تقسیم شامل ہے اور زراعت  کا محکمہ ، ریاستی زراعت کے محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

موجودہ قیمت کی صورتِ حال اور خریف کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، سکریٹری  موصوف نے خوردہ صنعت سے کہا کہ وہ دال کی قیمتوں کو صارفین کے لیے  کم قیمت رکھنے کی کوششوں میں  ، حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اسٹاک ہولڈنگ اداروں بشمول بڑے خوردہ فروشوں کی اسٹاک  کی صورت حال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مقررہ حدود کی خلاف ورزی نہ ہو۔ اسٹاک کی حدود کی خلاف ورزی، مارکیٹ کے کھلاڑیوں کی جانب سے  بے جا قیاس آرائیاں اور منافع خوری  پر ، حکومت  کی جانب سے سخت اقدامات  کئے جائیں گے ۔

خوردہ صنعت کے شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ اپنے خوردہ  منافع میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کریں گے اور صارفین کے لیے  کم قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے برائے نام سطح پر برقرار رکھیں گے۔

میٹنگ میں  آر اے آئی ، ریلائنس ریٹیل ، ڈی مارٹ ،  ٹاٹا اسٹورس ،  اسپینسر ،  آر ایس پی جی ،  وی مارٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

 ش ح۔   ا س   - ع ا

U.No. 8368

 



(Release ID: 2033668) Visitor Counter : 15