وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

عالمی وراثت کے نوجوان پیشہ ورافراد کے فورم 2024 کا آج افتتاح کیا گیا


اکیس سے 31جولائی 2024 تک عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے لیے تیاریاں مکمل

Posted On: 15 JUL 2024 8:50PM by PIB Delhi

ہندوستان پہلی بار نئی دہلی میں 21 جولائی سے31جولائی 2024 تک یونیسیکو کی باوقار عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ منعقد کررہا ہے۔ عالمی وراثت کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے ایک اٹوٹ حصے کے طور پر اور یونیسیکو کے ورلڈ ہیریٹیج تعلیمی پروگرام کے فریم ورک میں ثقافت کی وزارت 2024 کے ورلڈ ہیریٹیج ینگ پروفیشنل فورم کی میزبانی کررہا ہے۔

آثار قدیمہ کے پنڈت دین دیال اپادھیائے انسٹی ٹیوٹ جو ہندوستان کے آثار قدیمہ کے سروے کے تحت ایک ذیلی دفتر ہے، 21ویں صدی میں ورلڈ ہیریٹیج :صلاحیت سازی اور نوجوانوں کے لیے مواقع کا پتہ لگانے کے موضوع کے تحت نوجوان پیشہ ور افراد فورم کی میزبانی کررہا ہے۔  یہ پروگرام نئی دہلی میں 14سے 23جولائی 2024 تک جاری رہے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018XJC.jpg

اس تقریب کا افتتاح آج ثقافت کی وزارت کے سکریٹری جناب گووند موہن کی موجودگی میں کیا گیا جو مہمان خصوصی بھی تھے۔ اس تقریب میں محکمہ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل جناب یدوبیر سنگھ راوت ، یونیسیکو کے سفیر جناب وشال شرما،محکمہ  آثار قدیمہ کے اے ڈی جی جناب آلوک ترپاٹھی، محکمہ آثار قدیمہ کے اے ڈی جی جناب جنہوِج شرما ، یونیسیکو کی پروجیکٹ آفیسر محترمہ آئینس یوسفی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فورم کے کورس کے دوران دنیا بھر سے 50نوجوان پیشہ ور افراد پرزنٹیشن پیش کریں گے۔ ان میں ہندوستان سے 20 اور ہندوستان سے باہر کے 30 پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ یہ تقریب ہماری فطری اور ثقافتی عالمی وراثت کو فروغ دینے ، اس کاتحفظ کرنے میں نوجوان پیشہ ور افراد کی مہارت، ہنرمندی اور صلاحیتوں کو بڑھائے گی۔ وہ عالمی وراثت اور پائیدار ترقی کے عالمی سطح پر تصورات کی گہرائی سے معلومات پر تبادلہ خیال کریں گے اور انہیں حاصل کریں گے ۔جبکہ انہیں مقامی بھارتی وراثت اور مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کے ہمراہ اس کے بندوبست کے ساتھ خود کو جاننے کا موقع حاصل ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XG9D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032V4B.jpg

اس سال کے ذیلی موضوعات کی توجہ پائیدار ترقی کی رفتار کوبرقرار رکھنے کے ساتھ آب وہوا میں تبدیلی کے معاملے کو حل کرنے پر مرکوز رہے گی۔ مزید برآں یہ بات قابل ستائش ہے کہ جدید تکنیکی جدت طرازیوں ، انتظامی طریقہ کار اور ہماری مالامال ثقافتی وراثت کے تحفظ کے لیے کمیونیٹی کی شمولیت کے ساتھ اشتراک پر مبنی ایپروچ کو شامل کرتے ہوئے ایک مربوط سائنسی اور انسان پر مرکوز ایپروچ   کو مدنظر رکھا جائیگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046H9G.jpg

تھیوری کی سطح پر اپنی معلومات بڑھانے کی غرض سے نوجوان شرکاء اس تقریب میں عالمی وراثت کی املاک کا دورہ کریں گے ، جس میں دہلی میں قطب مینار کمپلیکس ، لال قلعہ ،ہمایوں کامقبرہ اور آگرے کا تاج محل شامل ہے۔

بائیس جولائی 2024 کو فورم کے اختتامی دن کے موقع پر یہ نوجوان پیشہ ور افراد عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے لیے اپنا اعلامیہ پیش کریں گے جو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہوگا۔

عالمی وراثت کے نوجوان پیشہ ور افراد کے فورم کے بارے میں:

یہ فورم نوجوان لوگوں اور وراثت کے ماہرین کو یکجا کرکے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے تاکہ بین ثقافتی سطح پر سیکھنے سکھانے اور تبادلے کو فروغ حاصل ہوسکے۔ یہ نوجوانوں کو ایک موقع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کی وراثت کے بارے میں سیکھ سکیں اور اس سلسلے میں آپس میں ملاقات کرسکیں۔ اس کے علاوہ وراثت کے تحفظ میں خود اپنے لیے نئے رولس تلاش کرسکیں اور وراثت کے تحفظ میں مشترکہ تشویشات کے بارے میں تبادلہ خیال کرسکیں۔ہر فورم عالمی وراثت سے جڑے ایک مخصوص موضوع پر مرکوز رہے گا اور میزبان ملک کی عالمی وراثت کی املاک کے تناظر کے ساتھ صف آراء رہے گا۔

مقامی اور بین الاقوامی ماہرین دونوں کے شامل ہونے پر نوجوان پیشہ ور افراد مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے جن میں گول میز تبادلہ خیال، تاریخی مقامات کے دورے اور پرزنٹیشن شامل ہیں۔ وہ ورثہ کے انتظام کی صلاحیت کا جائزہ لیں گے، کمیونٹی کی شمولیت اور مشترکہ شرکت پر توجہ مرکوز کریں گے اس باہمی تعاون کا مقصد مختلف ذیلی موضوعات سے نمٹنا ہے،جو حسب ذیل ہیں:

  • عالمی وراثت کے کنوونشن کی حصولیابیاں اور چیلنجز کو سمجھنا
  • عالمی وراثت کے مقامات پر آب وہوا میں تبدیلی اور اس کے اثرات
  • عالمی وراثت کے فروغ کے لیے اختراعی ٹیکنالوجیوں کو ضم کرنا
  • کمیونٹیز (مختلف طبقات)کے ساتھ شرکت پر مبنی ایپروچ کے طور پر عالمی وراثت کے تحفظ کا فائدہ اٹھانا
  • نوجوان انٹرپرینیورشپ کے ذریعے پائیدار سیاحت اور ترقی کو مضبوط کرنا۔

اپنے اپنے متعلقہ علاقوں کے اندر کلیدی شخصیتوں کے طور پر نوجوان پیشہ ور افراد جدید دو ر میں مؤثر ڈھنگ سے عالمی وراثت کے کنوونشن کو نافذ کرنے کے لیے مواقع مشترکہ طور پر تلاش کریں گے۔بحث ومباحثے کے ذریعے وہ عالمی وراثت اور پائیدار ترقی کے عالمی اصولوں کی گہرائی سے جانکاری حاصل کریں گے ، ساتھ ہی ہندوستان کی مقامی وراثت کے بندوبست کی واقفیت حاصل کریں گے۔ فورم کے اختتام پر یہ نوجوان پیشہ ور افراد عالمی وراثت سے متعلق کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے لیے اپنا اعلامیہ جاری کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ع ن

 (U: 8357)


(Release ID: 2033560) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada