عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
اچھی حکمرانی کے قومی مرکز نے ، بنگلہ دیش کے 16 ڈپٹی کمشنروں کے لیے ، عوامی پالیسی اور حکمرانی پر ایک ہفتے کے خصوصی صلاحیت سازی پروگرام کا آغاز کیا
بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنرز ، ہفتہ بھر کے پروگرام کے دوران حکومت ہند کے سینئر عہدیداروں اور ہندوستان کے ضلع کلکٹروں کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
15 JUL 2024 5:38PM by PIB Delhi
اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی ) نے ، آج دلی میں بنگلہ دیش کے 16 ڈپٹی کمشنروں کے لیے عوامی پالیسی اور حکمرانی پر ایک ہفتہ کے خصوصی صلاحیت سازی کے پروگرام کا آغاز کیا ۔ یہ ٹریننگ نئی دلی میں 15 جولائی 2024 سے 20 جولائی 2024 تک منعقد کی جا رہی ہے ۔
حکومت ہند کے پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، 18 جولائی 2024 کو بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ افتتاحی اجلاس سے این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل اور انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی ) کے سیکرٹری جنرل نے جناب وی سری نواس نے خطاب کیا ۔ ضلعی سطح پر میرٹ کریسی کو تسلیم کرنے اور اچھی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے ، عوامی انتظامیہ میں وزیر اعظم کے ایوارڈ کی اسکیم پیش کی گئی ۔ عمودی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے ترجیحی شعبے کے پروگراموں کو نافذ کرنے میں ہندوستان کے ضلع کلکٹروں کی طرف سے کئے گئے مثالی کام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بنگلہ دیش کے ڈپٹی کمشنروں اور ہندوستان کے ضلع کلکٹروں کے درمیان بات چیت ، بہترین طریقوں اور اختراعات کی شناخت اور فروغ دینے میں باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر اور ٹیم لیڈر جناب رفیق الاسلام نے ان جامع تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے لیے حکومت ہند اور این سی جی جی کا شکریہ ادا کیا ۔
کورس کوآرڈینیٹر اور این سی جی جی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے تقریب کے افتتاح کے دوران این سی جی جی کا ایک جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کے لیے ایک ہفتے کے پروگرام کی وضاحت کی، جس میں مختلف موضوعات جیسے کہ ویجیلنس انتظامیہ، شہری ترقی ، اراضی کی ریکارڈوں کی نگرانی ، صحت سے متعلق حکمرانی ، اختراعی اضلاع، ہندوستان-بنگلہ دیش تعلقات اور دیگر موضوعات پر سینئر ہندوستانی سیکریٹریوں کے ساتھ بات چیت شامل ہے ۔ اس پروگرام میں دہلی کے تاریخی مقامات اور آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی شامل ہے ۔
ڈائریکٹر ڈی اے آر پی جی جناب روہت آنند،چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر محترمہ پریسکا پولی میتھیو اور ایسوسی ایٹ پروفیسراین سی جی جی ڈاکٹر ہماشی رستوگی نے نئی دہلی میں ہونے والی بات چیت میں حصہ لیا ۔ صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر غزالہ حسن اور ٹریننگ اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت کریں گے ۔
******
)ش ح ۔ ا ع ۔ ت ح (
U.No. 8344
(Release ID: 2033441)
Visitor Counter : 51