سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

"اسٹارٹ اپس کو اپنی پائیداری قائم رکھنے کے لیے مضبوط صنعتی بندو بست  رابطے کی ضرورت ہوتی ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ


"مودی حکومت کے دور میں ہندوستان کی آرزو مند نسل بہتر دور سے گزر رہی ہے"، مرکزی وزیر  کا بیان

"وزیر اعظم مودی کی تعلیم کے تئیں عزم اور ان کے  ایک نئے ہندوستان  نظریئے نے آئی آئی ایم جیسے  عالمی نوعیت کے اداروں  کی تشکیل کی تحریک دی ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ٹکنالوجی نے برابری   کاموقع  فراہم کیا  ہے اور اس کی صلاحیت کو معاشرے  کی  بھلائی کے لیے  فروغ  دیا جانا چاہیے، ڈاکٹر سنگھ  کا بیان

اکٹھے  ہو کر کام کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ یہاں اب ہم آہنگی اور اشتراک کا دور ہے": ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 15 JUL 2024 4:37PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم  کے دفتر ، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج یہاں نے کہا کہ "اسٹارٹ اپس کو اپنی پائیداری کے لیے مضبوط صنعتی بندو بست  رابطے کی ضرورت ہوتی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم جیسے اداروں کا اس میں ایک اہم رول ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013T2B.jpg

جموں شہر کے مضافات میں جگتی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کے ایم بی اے طلباء کے نئے بیچ کے لئے  اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بہت سے کامیاب اسٹارٹ اپ کی داستانیں  مضبوط  صنعتی رابطوں کی وجہ سے ممکن ہوپائی  ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "مثال کے طور پر، اروما مشن میں، حکومت،  لیوینڈر میں ایگری اسٹارٹ اپس میں سرگرم افراد کی صلاحیت کی تعمیر کو یقینی بنا کر اور ہمالیائی مصنوعات جیسے لیوینڈر سے تیار کردہ پرفیوم اور دیگر مصنوعات کی فروخت کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنا کر ایک  فعال بنانے والا ذریعہ بن گئی ہے"۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026RRK.jpg

وزیر موصوف  نے کہا کہ ہمالیائی حیاتیاتی وسائل اور ساحلی علاقوں میں غیر دریافت شدہ معدنیات کو استعمال کرنے سے ہندوستان کی معیشت میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے اور 'آتم  نربھارت' کو تقویت مل سکتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ "بھارت کی ساحلی ریاستیں اور ہمالیائی ریاستیں/ جموں و کشمیر جیسے  مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے پاس ملک کی مستقبل کی معیشت کو  آگے لے جانے کے لیے بہت کچھ ہے"۔

آرزو مندنسل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ بہتر وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس عروج پر ہیں  اور اس کے نتیجے میں نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ٹیکنالوجی نے برابری کا موقع  فراہم کیا ہے  تاکہ ہر خطے کے ہر شخص کو موقع فراہم ہو سکے "۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو اس ٹکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، جس نے سماجی بھلائی کے لیے برابری کا میدان فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اس سے پہلے ٹیکنالوجی چند لوگوں تک ہی محدود  تھی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلباء پر زور دیا کہ وہ 2047 کے ہندوستان اپنا قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے خود کو تیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ  "نوجوان ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار ہوں گے، جب وہ 2027 میں اپنی آزادی کی صد سالہ  تقریب  کو پایہ تکمیل تک لے جائیں گے "، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی نوجوان نسل کو نئی مہارتوں اور تربیت اور عالمی معیار کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے، تاکہ انہیں ترقی یافتہ ہندوستان کے معماروں میں ڈھالا جا سکے۔ "وزیر اعظم مودی کی طرف سے لائی گئی  2020 کی نئی قومی تعلیمی  پالیسی  اس مقصد میں  تعاون کرے گی"۔

آئی آئی آئی ایم جموں کی ترقی کے بارے میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے قیام کے چند ہی سالوں میں، یہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے ایسے نئے پریمیئر اداروں میں سے ایک بہتر ادارہ   بن گیا ہے۔ وزیر موصوف  نے کہا  کہ  "بچپن سے شروع کرتے ہوئے، جب ہمیں تعلیمی ادارے کو  تلاش کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، تو  اس نے اپنے چھوٹے سفر میں ایک طویل راستہ طے کیا ہے"۔  انہوں نے کہا کہ ’’آئی آئی ایم جموں کا قیام، معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ایسے لیڈر پیدا کرنے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ملک کو بے مثال ترقی اور نشو و نما کی جانب لے جائے گا‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z1ML.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنے طلباء کے زیادہ فائدے کے لیے اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی وکالت کی۔ اکٹھے ہو کر کام کرنے کا دور ختم ہو چکاہے۔ اب یہاں تعاون  اور ہم آہنگی کا دور ہے”۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ آئی آئی ایم-جموں، ایمس-جموں، آئی آئی ٹی-جموں اور سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کو تحقیق  و ترقی اور مصنوعی  ذہانت سے متعلق  مفاہمت نامے پر دستخط کرکے شراکت داری میں داخل ہونے کی ترغیب دی۔

اس سے پہلے اپنی آمد پر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سہائے اور ایمس  جموں کے ڈائرکٹرڈاکٹر شکتی کمار گپتا کے ہمراہ  آئی آئی  ایم جموں کے جدید ترین کیمپس کا معائنہ کیا اور   اس موقع پر انہوں نے ایک پودا بھی لگایا۔

************

U.No:8339

ش ح۔ح ا۔ق ر



(Release ID: 2033440) Visitor Counter : 18


Read this release in: Tamil , English , Hindi