عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں صحافیوں اور میڈیا کے افراد کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا


ظہرانے کی میٹنگ میں فعال تبادلہ خیال دیکھنے میں آیا، صحافیوں نے مختلف پالیسی امور اور حالات حاضرہ کے بارے میں اپنی رائے پیش کی

Posted On: 12 JUL 2024 6:50PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف معروف  پبلیکیشنس اور چینلوں کے پرنٹ اور الیکٹرانک صحافیوں کے لیے ایک غیر رسمی میڈیاظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال اور کئی موجودہ موضوعات پرآئیڈیازکو مشترک کرنے کا موقع فراہم کیا۔

ظہرانے کی میٹنگ میں فعال تبادلہ خیال دیکھنے میں آیا، صحافیوں نے مختلف پالیسی امور اور حالات حاضرہ کے بارے میں اپنی رائے پیش کی۔ وزیر موصوف نے ان شعبوں کے بارے میں رائے طلب کی جہاں مشترکہ کوششوں سے حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZFD6.jpg

اس اجتماع  میں مکالمے کا تعمیری  ماحول  نظرآیا ، جہاں وزیر موصوف نے اپنی وزارتوں سے متعلق مختلف موضوعات پر صحافیوں سے براہ راست بات چیت کی۔ انٹرایکٹو سیشن میں بصیرت انگیز بات چیت کا موقع ملا۔ جس میں حکومت کے اقدامات، آئندہ قانون سازی کی ترجیحات، جموں و کشمیر اور ملک کی ترقی کے وسیع تر وژن پر روشنی ڈالی گئی۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی  سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ،محکمہ جوہری توانائی اور خلائی محکمہ، عملے ،عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا’’مجھے آج آپ سب کے ساتھ  ملنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ جمہوریت میں صحافیوں کے طور پر آپ کا کردار بہت اہم ہے اور اس طرح کی غیر رسمی گفتگو ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے اور ہمارے مشترکہ قومی مقاصد کے لیے کام کرنے کے لیے ضروری ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002504T.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے عوام کومعلومات فراہم کرنے اور رائے عامہ کی تشکیل میں میڈیا کے اہم کردار کی تعریف کی۔مودی حکومت  3.0 کی نئی اصلاحات کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مرکزی بھرتی اور تعلیمی اداروں کے داخلے کے امتحانات میں اختیار کئے جانے والے غلط طریقوں سے نمٹنے کے لیے نافذ کیے گئے پبلک ایگزمینیشنس (اختیار کئے جانے والے غلط  طریقوں کی روک تھام) ایکٹ 2024 پر روشنی ڈالی اور اس طرح کے معاملات میں حکومت کی طرف سے قطعی برداشت نہ کرنے اورصلاحیت کی بنیاد پراختیارات دینے  کی اس کی خواہش کو یقینی بنانا ہے۔ ڈی او پی ٹی کے وزیر نے سرکاری ملازمین کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو بڑھا کر گورننس میں رول شفٹ کرنے کے اصول پر بھی زور دیا۔انہوں نے جمہوری عمل میں تعمیری تنقید کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے شفافیت اور احتساب کے لیے حکومت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی،خلاء اور ارضیاتی سائنسز کو کور کرنے والے بیٹ صحافیوں نے ہندوستان کے خلائی مشنز،گہرے سمندر سے متعلق مشن اور اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننا چاہا ۔وزیر موصوف نے انہیں موجودہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ  سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت تیز رفتار سے بھی جاری رہے گی کیونکہ  انوسندھان این آر ایف کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں سیکٹر کی کوششوں کو باہم مربوط کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔ انہوں نے خلائی شعبے میں نجی شرکت کی حوصلہ افزائی کے بعد کامیابی کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو برسوں میں 200 خلائی اسٹارٹ اپ نے عالمی صلاحیت کے ساتھ بہت سے آغاز کیے ہیں۔ہندوستان کی بایومعیشت گزشتہ 10 برسوں میں 13 گنا بڑھ کر 2014 میں  10 ارب ڈالر سے 2024 میں 130 بلین ڈالر  سے زیادہ ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DAT1.jpg

توانائی کے تحفظ کے حوالے سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’اگلے 5 سالوں میں ہندوستان کی جوہری توانائی پیدا کرنےکی صلاحیت میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوگا‘‘۔

پنشن اور پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود کے بارے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی بزرگ شہریوں کے تعلق سے کافی حساس ہیں اور ان کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے پنشن عدالتیں شروع کی ہیں اور خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔غیر شادی شدہ اورمطلقہ بیٹیوں اور بیواؤں کو پنشن کے ذریعے بااختیار بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے گورننس میں ایک انسانی نقطہ نظر کی ضرورت پر بھی زور دیا اور شکایات کے ازالے کے بعد وزارت کی طرف سے اپنائے گئے انسانی فیڈ بیک کے ماڈل کا اشتراک کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004YHZV.jpg

***********

 

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.8328



(Release ID: 2033218) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil