عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
سی پی جی آر اے ایم ایس میں قابل ذکر کامیابی کی کہانیوں کے ساتھ شکایات کاازالہ
یکم سے 11 جولائی 2024 تک مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 90,686 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
یکم سے 11 جولائی 2024 تک ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 25,989 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا
Posted On:
12 JUL 2024 5:24PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے جولائی 2024 کے پہلے 11 دنوں میں شکایتوں کے ازالے کی فہرست جاری کی ہے ۔ اسی کے مطابق یکم سے 11 جولائی 2024 تک، مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے 90,686 اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 25,989 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
یکم سے 11 جولائی 2024 کی مدت کے لیے شکایات کے ازالے کے لیے حکومت ہند میں سرفہرست 5 وزارتیں/محکمے درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
مرکزی وزارتوں/محکموں کے نام
|
مجموعی تصفیہ
|
1
|
محکمہ دیہی ترقی
|
44,679
|
2
|
وزارت محنت اور روزگار
|
6,562
|
3
|
محکمہ مالیاتی خدمات (بینکنگ ڈویژن)
|
5,109
|
4
|
محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود
|
4,915
|
5
|
سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (انکم ٹیکس)
|
3,338
|
1 سے 11 جولائی 2024 کی مدت کے لیے شکایات کے ازالے کے لیے سرفہرست 5 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
مجموعی تصفیہ
|
1
|
اتر پردیش
|
9,519
|
2
|
آسام
|
3,192
|
3
|
گجرات
|
2,632
|
4
|
ہریانہ
|
1,309
|
5
|
بہار
|
1,259
|
شکایات کے مؤثر ازالے میں کامیابی کی درج ذیل 5 داستانیں پیش کی گئی ہیں۔
- جناب راجیو دھیر کی شکایت - بیمہ دعوے کے تصفیہ میں تاخیر
نئی دہلی سے جناب راجیو دھیر نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر محکمہ مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے پاس اپنی آنجہانی والدہ کے لیے ایل آئی سی کی جانب سے بیمہ کے دعوے میں ہونے والی تاخیر کے بارے میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے اپریل 2024 کے آخری ہفتے میں اپنا دعویٰ دائر کیا، لیکن دعویٰ کا تصفیہ نہیں ہوا۔ جواب کا انتظار کرنے کے بعد، انہوں نے پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی اور اس کا ازالہ ہوگیا اور 4,51,649 روپے 8,46,000 روپے 7,01,500 اور 7,89,000 روپےکی چار پالیسیوں کی رقم شکایت دائر کرنے کے چار دن کے اندر جاری کردی گئی۔
- محترمہ کرتیکا ایس کی شکایت- 72756 روپے کے انکم ٹیکس ریفنڈ کی عدم وصولی
محترمہ کریتیکا نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (انکم ٹیکس) کے پاس رقم کے ریفنڈ کی ناکام درخواستوں کے بارے میں شکایت درج کرائی۔اس شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے 74,210 روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کر دیے گئے۔
- جناب گگن تیواری کی شکایت - ریلوے اسٹیشن پر ٹی اسٹال کے ذریعہ زیادہ قیمت کی وصولی
جناب گگن تیواری نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر وزارت ریلوے (ریلوے بورڈ) کے ساتھ آنند وہار ٹرمینل اسٹیشن، دہلی پر چائے کے اسٹال کے ذریعہ زیادہ قیمت وصول کئے جانے سے متعلق شکایت درج کروائی، جہاں چائے کی قیمت 10 روپے ہے لیکن 15 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔شکایت درج کرنے کے ایک ہفتے کے اندر، ریلوے کی وزارت نے متعلقہ دکاندار کے خلاف فوری کارروائی کی، اور معاہدے کی شرائط و ضوابط کے مطابق کیٹرنگ لائسنس سے متعلق 1,180 روپےکا جرمانہ عائد کیا۔
- محترمہ کیولی دیوی کی شکایت –پی ایم اے وائی2.0 کے تحت گیس کنکشن
محترمہ کیولی دیوی کو پی ایم اے وائی2.0 کے تحت گیس سلنڈر حاصل کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، منظوری اور تین ریفلز کے باوجود1500روپے کی اضافی رقم ادا کرنے کے لئے کہا گیااور چولہا دستیاب نہیں تھا۔ کئی بار چکر لگانے اوردوسروں کی ا سی طرح کی شکایات کے بعد، انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر شکایت درج کروائی اور آخر کار انہیں سلنڈر اور کنکشن مل گیا۔
- جناب کبیر کھنہ کی شکایت -75,000 روپے کا ریفنڈ نہ ملنا
جناب کبیر کھنہ نے بائیجو کمپنی میں یو پی ایس سی کورس کے لیے رجسٹریشن کرایا۔کورس سے غیر مطمئن، نومبر، 2023 میں انہوں نے75,000 روپے کی واپسی کے لیے درخواست دی۔ 6-7 مہینوں کے دوران متعدد کالز اور ای میلز اور مسلسل ای ایم آئی وصول کئے جانے کے بعد،انہوں نے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر محکمہ امور صارفین کے پاس شکایت درج کروائی، اور شکایت درج کرنے کے 16 دنوں کے اندر رانہیں رقم مل گئی ۔
شہری پورٹل www.pgportal.gov.in پر لاگ ان کرکے سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پررجسٹراور شکایت درج کر سکتے ہیں ۔
***********
ش ح ۔ ف ا - م ش
U. No.8327
(Release ID: 2033198)
Visitor Counter : 58