محنت اور روزگار کی وزارت
ای پی ایف او کی تعمیل کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے ساتھ ہی اداروں کے ذریعے استثنیٰ کی واپسی میں اضافہ
گزشتہ 2 برسوں میں 27 اداروں كی طرف سے استثنیٰ کی واپسی سے 30,000 ملازمین اور ای پی ایف او فنڈ میں 1688.82 کروڑ روپے کا اضافہ
Posted On:
14 JUL 2024 3:37PM by PIB Delhi
سابقہ دو برسوں میں 27 اداروں نے اپنا استثنیٰ واپس کیا ہے۔ اس سے تقریباً 30,000 ملازمین اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے تحت فنڈ میں 1688.82 کروڑ کی رقم شامل ہوئی ہے۔
بہتر خدمات کی وجہ سے مزید ادارے ای پی ایف او کی طرف سے دی گئی چھوٹ سے فائدہ اٹھااتے ہوئے اپنی استثنائی حالت ختم كر رہے ہیں۔ یہ ادارے ای پی ایف او کو اپنے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ کا براہ راست انتظام کرنے کی ترجیح دیتے ہیں۔ اس طرح انہیں اپنی بنیادی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملتا ہے۔
دعووں کے تیز تر تصفیے، واپسی کی اعلیٰ شرحوں، مضبوط نگرانی اور كام میں آسانی کے ساتھ، ای پی ایف او کے ذریعے اداروں اور اراکین دونوں کو فراہم کردہ خدمات مسلسل بہتر ہو رہی ہیں۔
محنت اور روزگار کی وزارت کے تحت ای پی ایف او نے گزشتہ سال ای پی ایف ایکٹ کے تحت مستثنیٰ اداروں کے لیے تعمیل کے طریقہ کار کو ہموار کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
طریقہ کار کو معیاری بنانے کی کوشش میں ای پی ایف او نے پہلی بار وسیع پیمانے پر معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اور دستورالعمل شائع کیا ہے جس میں مستثنیٰ اداروں کے لیے تمام متعلقہ طریقہ کار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیجیٹائزیشن کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک نیا سافٹ ویئر اور پورٹل جلد ہی لانچ کیا جائے گا تاکہ استثنیٰ کے حوالے کرنے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
وہ ادارے جو اپنے ملازمین کے پی ایف كی مجموعی رقم کا انتظام کرنا چاہتے ہیں انہیں ای پی ایف ایکٹ کے سیکشن 17 کے تحت استثنا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ای پی ایف او کو اجازت دیتا ہے کہ وہ قانونی شراکت کیے بغیر اپنے پی ایف ٹرسٹ کا انتظام کر سکے۔ اس طرح کے مستثنیٰ اداروں کو قانونی طور پر ایسے فوائد فراہم کرنے کا پابند کیا گیا ہے جو کم از کم ای پی ایف او کی طرف سے سبسکرائبرز کو فراہم کردہ فوائد کے برابر ہوں اور ایکٹ میں بیان کردہ مستثنیٰ کی مطلع شدہ شرائط کی تعمیل کریں۔
اکتیس مارچ 2023 تک، 1002 مستثنی ادارے 3,52,000 کروڑ روپے کا انتظام کر رہے ہیں۔ یہ رقم 31,20,323 ارکان کے ہیں۔
ای پی ایف او کی اپنے اسٹیک ہولڈرز پر تیزی سے توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ طور پر منظم فنڈز نے جو اراکین کے لیے مستقل منافع پیدا کرتے ہیں، استثنا كی واپسی کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔
******
U.No:8320
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2033146)
Visitor Counter : 88