مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی)  نے ملک کی 170 سالہ کلی طور پر وقف خدمت کا یادگاری جشن منایا


سی پی ڈبلیو ڈی نے اپنی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو تغیر سے ہمکنار کیا اور وقت کی تبدیلیوں اور ضرورتوں کے مطابق خود کو ڈھالا ہے: جناب منوہر لال

Posted On: 12 JUL 2024 6:27PM by PIB Delhi

سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) نے ملک کی 170 سالہ کلی طو رپر وقف خدمت کی یاد میں،  نئی دہلی  میں واقع وگیان بھون میں آج اپنی 170ویں سالگرہ منائی۔

اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر (ایم او ایچ یو اے) جناب منوہر لال نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ایم او ایچ یو اے کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے اس تقریب میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔  ایم او ایچ یو اے کے سکریٹری جناب انوراگ جین، سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیش کمار کوشل اور سی پی ڈبلیو ڈی کے اسپیشل ڈائرکٹر جنرل (ایچ کیو) جناب ایس پی چودھری کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے سی پی ڈبلیو ڈی سے وابستہ دیگر معززین، افسران اور عملہ اراکین بھی اس تقریب کے دوران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DU97.jpg

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے تقریب میں اپنے خطاب میں مکمل سی پی ڈبلیو ڈی برادری کو ان کے 170 ویں سالانہ دن کے موقع پر مبارکباد دی اور سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل کی تعریف کی کہ سی پی ڈبلیو ڈی کو تیز رفتار پیش رفت اور ترقی کی سمت میں آگے بڑھانے کا مقصد ہندوستان کو کلی طور پر ترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب لے جانا ہے۔ انہوں نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی ایجنسی کے قیام سے لے کر آج تک کے شاندار سفر کو سراہا۔ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ محکمے نے کتنی آسانی کے ساتھ ملک بھر میں بڑے پروجیکٹوں کی شکل میں موجودہ دور میں اپنی اہمیت کو برقرار رکھنے کے لیے خود کو تغیر سے ہمکنار کی اور وقت کی تبدیلیوں اور ضرورتوں کے مطابق خود کو ڈھالا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے 170 ویں سالانہ دن کے موقع پر پوری سی پی ڈبلیو ڈی برادری کو مبارکباد دی اور 170 سال پر محیط اس کی شاندار تاریخ کے لیے محکمے کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں سی پی ڈبلیو ڈی کا تغیر قابل ذکر ہے۔ اس کی کامیابیوں اور حصولیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کردہ نئی پارلیمنٹ کی مثال دی۔

جناب انوراگ جین، سکریٹری، ایم او ایچ یو اے نے سی پی ڈبلیو ڈی کو 170ویں سالانہ دن کے موقع پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سی پی ڈبلیو ڈی سے خواہش کی کہ وہ وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لئے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لے اور اپنا تعاون دے ۔ سی پی ڈبلیو ڈی کو بطور تکنیکی محکمہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے جہاں تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں جدت اور جدید کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پوری دنیا میں ترقی کے کامیاب ماڈلوں کا مطالعہ کرنا چاہیے اور اسے اپنے استعمال کے لیے موافق بنانا چاہیے۔

جناب راجیش کمار کوشل، ڈائرکٹر جنرل، سی پی ڈبلیو ڈی نے اپنے خطاب میں ایم او ایچ یو اے کی زبردست حمایت اور رہنمائی کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پچھلی دہائی میں تبدیلی، اختراع، بہم رسانی اور اپنی شبیہ کو مزید بہتر اور وسیع تر کرنے کے راستے پر فعال طور پر آگے بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی کی کامیابیاں اور سرگرمیاں انسانی وسائل کے انتظام، تیز رفتار اور معیاری تعمیر، نئی تکنالوجی کو اپنانے، معیار اور معیشت کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل، نئے کلائنٹس کو شامل کرنے، نئے مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے، اور محکمہ کی ترقی کے لیے نئی پالیسی اقدامات کو نافذ کرنے کے حوالے سے اہم رہی ہیں۔

تقریب کے دوران 170 برسوں پر محیط سی پی ڈبلیو ڈی کی تابناک تاریخ اور حصولیابیوں کو پیش کرنے والی  ایک مختصر فلم دکھائی گئی۔ عمارتوں میں کاربن اثرات کو کم کرنے، سی پی ڈبلیو ڈی میں بی آئی ایم کا تعارف، سی پی ڈبلیو ڈی کے کام کاج سے متعلق مینووَل 2024، سی پی ڈبلیو ڈی کے کام کاج سے متعلق مینووَل 2024 کے لیے ایس او پی، ای پی سی پروجیکٹوں کے لیے کانٹریکٹس 2024 سے متعلق عام صورتحال، اندراج قواعد 2024 اور ایچ وی اے سی  تفصیلات 2024، تین ای-نرمت ای آر پی ماڈیولس خصوصاً ’کانٹریکٹر ورک مین مینجمنٹ‘، ’آن لائن کلکشن ‘، ’ ای-ٹینڈرنگ پین انڈیا کے لیے آن لائن وصولی کی واپسی اور ارنسٹ منی ڈپازٹ کی ضبطی‘، ’ای۔ٹینڈرنگ میں بین گارنٹی کی آن لائن تصدیق‘جیسے موضوعات پر معززین کے ذریعہ سی پی ڈبلیو ڈی کے آٹھ تکنیکی اشاعتیں بھی لانچ کی گئیں۔ سالانہ دن کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائریکٹر جنرل میڈلز، توصیفی اسناد اور سرٹیفکیٹ آف میرٹ 'چیف گیسٹ' اور 'گیسٹ آف آنر' نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو پرفارمنس اور بہترین کاموں کے لیے دیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DDTJ.jpg

سی پی ڈبلیو ڈی کے دن کی ماقبل شام یعنی 11جولائی 2024 کو ، نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں ایک تکنیکی سیشن کا بھی اہتمام کیا۔ ایم او ایچ یو اے کے جوائنٹ سکریٹری (ورکس) جناب دیپک اگروال کی مبارک موجودگی میں، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکٹیکچر، نئی دہلی کے ڈائرکٹر، پروفیسر وی کے پال  نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تکنیکی سیشن کے دوران سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور تعمیراتی صنعت کے ماہرین کے ذریعہ مختلف تکنیکی پرزنٹیشن تیار کی گئیں۔

11 جولائی 2024 کو مانک شاہ آڈی ٹوریم، دہلی کینٹونمنٹ میں ، سی پی ڈبلیو ڈی کے سالانہ دن کی تقریبات کے ایک جزو کے طور پر سی پی ڈبلیو ڈی افسران کی بیویوں کی ایسو سی ایشن کے ذریعہ ایک ثقافتی پروگرام ’جھنکار‘ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ محترمہ بانسری سواراج نے مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8295


(Release ID: 2032877) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil