عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

فیملی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی مہم کے ہفتہ 2 میں 1140 فیملی پنشن یافتگان کی شکایات کا ازالہ کیا گیا


مہم کے پہلے 2 ہفتوں میں60فیصد سے زیادہ ہدف شدہ معاملات کا ازالہ کر دیا گیا

کل46 وزارتوں/محکموں کی مربوط کوششوں سے متعدد فیملی پنشن یافتگان نے خصوصی مہم سے فائدہ اٹھایا ہے

Posted On: 12 JUL 2024 5:22PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کی بہبود کے محکمے کے 100 دن کے ایکشن پلان کے ایک حصے کے طور پر خاندانی پنشن کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ماہ طویل خصوصی مہم ڈاکٹر جتیندر سنگھ، عزت مآب وزیر مملکت برائے  عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن نے یکم جولائی 2024شروع کی تھی۔

دوسرے ہفتے کے آخر تک اس ماہ طویل خصوصی مہم نے 60 فیصد کے ہدف کو عبور کر لیا ہے، جس میں مہم کے آغاز پر ازالے کے لیے شناخت شدہ 1891 فیملی پنشن معاملات میں سے1140 فیملی پنشن معاملات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

کل 46 وزارتوں/محکموں کی مربوط کوششوں سے فیملی پنشن یافتگان اور کچھ اہم معاملات میں فائدہ ہوا ہے، جہاں ایک آن لائن پورٹل ‘مرکزی پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام’(سی پی این جی آر ایم ایس)پر فیملی پنشن کی شکایات کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا ہے، جو مندرجہ ذیل ہیں:

1. محترمہ شیوانی آنیہ کی شکایت- “سات سال کے بعد ایک غیر شادی شدہ بیٹی کو 9.8لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ خاندانی پنشن کی منظوری’’:

محترمہ شیوانی آنیہ جو کہ  ریلوے سے تعلق رکھنے والے مرحوم جناب ستیش کمار آنیہ کی بیٹی ہیں، کے لیے2017 سے بار بار کوششوں کے باوجود خاندانی پنشن  منظور نہیں کی گئی تھی۔ وہ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا میں رہتی ہیں اور انہوں نے 20فروری 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس  پورٹل پر اپنی پہلی شکایت درج کرائی تھی۔ڈی او پی پی ڈبلیو نے متعلقہ وزارت کے ساتھ ان  کے کیس کی سرگرمی سے پیروی کی۔ ان کے کیس کو خصوصی مہم کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور وزارت ریلوے کے ساتھ سرگرم تال میل کی وجہ سے اس کیس کو انہیں تقریباً 9.8لاکھ  روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ کامیابی سے بند کر دیا گیا ہے اور ماہانہ فیملی پنشن شروع کردی گئی ہے۔

2. محترمہ نجمہ خاتون کی شکایت- ‘‘11 سال کے بعد جوڑے کو 9.3 لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ نظرثانی شدہ فیملی پنشن کی منظوری’’:

محترمہ نجمہ خاتون، جوکہ جونیئر انجئینر مرحوم جناب شیخ محمد جبیر کی بیوہ ہیں، کو 2013 سے فیملی پنشن مل رہی تھی، جو ان کے حق سے کم تھی۔ وہ بہار کے مونگیر میں رہتی ہیں۔ اپنی شکایت کے لیے انہوں نے متعدد شکایات درج کروائیں، لیکن کامیابی نہ  مل سکی ۔ اس کے بعد12 جون 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر ایک شکایت درج کی گئی۔ ان کے کیس کو خصوصی مہم میں شامل کرنے کے لیے منتخب کیا گیا اور اس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔اس کی وجہ سے طویل عرصے سے زیر التوا شکایت کا ازالہ ہو گیا ہے اور انہیں 9.3 لاکھ روپے سے زیادہ کے بقایا جات کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔

3. محترمہ پربیتھا سورج کی شکایت- ‘‘4 سال کے بعد جوڑے کو 10.25 لاکھ روپے کی غلطی سے وصول شدہ گریجویٹی کی ادائیگی’’:

محترمہ پربیتھا سورج، جوکہ مرحوم جناب سورج لال کنیل کی بیوہ ہیں، کے شوہر کا 2020 میں موت ہوگئی تھی۔ ان کاتعلق پڈوچیری کے ماہے سے ہے۔ ان کے شوہر کی موت کے بعد ان کے لیے واجب الادا گریجویٹی ان سے غلطی سے وصول کر لی گئی۔ اپنی شکایت کے ازالے کے لیے، انہوں نے شکایات درج کروائیں، لیکن ازالے میں وقت لگ رہا تھا۔ اس عمل کے دوران انہوں نے14 مئی 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی۔ کیس کو متعلقہ محکمے کو بھجوا کر خصوصی مہم میں شامل کیا گیا۔ مسلسل نگرانی اور فعال پروسیسنگ نے 10.25 لاکھ روپے کی گریجویٹی کی ادائیگی کے ساتھ ان کی شکایت کا کامیاب ازالہ کیا ہے۔

4. محترمہ نیلم کماری کی شکایت- “6سال بعد جوڑے کو 4.30 لاکھ روپے کی بڑھی ہوئی فیملی پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی’’:

محترمہ نیلم کماری، جوکہ فوج سے تعلق رکھنے ولاے مرحوم لیفٹیننٹ سریندر سنگھ  کی بیوہ ہیں اورجموں کے دور افتادہ گاؤں کی رہنے والی ہیں۔ انہیں عام شرح یعنی بنیادی ادائیگی کا 30 فیصد  کی فیملی پنشن منظور کی گئی تھی، تاہم وہ آخری بنیادی تنخواہ کے 50فیصد بڑھی ہوئی شرح کی حقدار تھیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں شکایات درج کرائیں، لیکن اس میں وقت لگ رہا تھا۔ اس دوران انہیں سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل کے بارے میں معلوم ہوا اور18 مئی 2024 کو اپنی شکایت درج کرائی۔ ان کے کیس کو متعلقہ وزارت کو بھیجا گیا تھا اور اسے جاری خصوصی مہم میں بھی شامل کرلیا گیا۔اس معاملے میں وزارت دفاع کی طرف سے کافی زور دیا گیا، جس کے نتیجے میں 4.30 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ شکایات کا کامیاب ازالہ ہو گیا۔

5. محترمہ گنگا دیوی کی شکایت-‘‘8سال کے بعد 88 سالہ معمر جوڑے کے لیے 3.72لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ اضافی فیملی پنشن کی منظوری’’:

محترمہ گنگا دیوی ایک سپر سینئر فیملی پنشن یافتہ ہیں، جن کے شوہر فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ وہ اتراکھنڈ کے رودر پورمیں رہتی ہیں۔ اضافی فیملی پنشن جو 80 سال کی عمر کے بعد ادا کی جاتی ہے، اس کے کیس میں شروع نہیں کی گئی تھی۔17 مئی 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر ایک شکایت درج کی گئی۔ ڈی او پی پی ڈبلیو کی طرف سے اس کی سرگرمی سے پیروی کی گئی، کیونکہ محکمہ سپر سینئر پنشن یافتگان/فیملی پنشن یافتگان کے معاملے پر خصوصی زور دیتا ہے۔ ان کا معاملہ بھی خصوصی مہم میں شامل کیا گیااور اسے 3.72 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ کامیابی سے حل کیا گیا ہے۔

6. محترمہ سمرن جیت کور کی شکایت- “1.5سال بعد غیر شادی  شدہ بیٹی کو 5.54 لاکھ روپے کےفیملی پنشن بقایا جات کی ادائیگی’’:

محترمہ سمرن جیت کور، جوکہ فوج سے تعلق رکھنے والے جناب سکھ دیو سنگھ کی بیٹی ہیں، پنجاب کے ضلع ترنتارن کے ایک گاؤں سے تعلق رکھتی ہیں۔بدقسمتی سے وہ اکتوبر2022 میں اپنے والدین سے محروم ہوگئیں۔ تاہم اکتوبر 2022 سے مارچ، 2024 کے خاندانی پنشن کے بقایا جات کی ادائیگی کے بغیر ان کی فیملی پنشن صرف اپریل 2024 میں شروع کی گئی تھی۔ اس کے لیے انہوں نے سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر6مئی 2024 کو اپنی شکایت درج کرائی۔ ان کے کیس کی نشاندہی خصوصی مہم کے لیے کی گئی تھی۔ اس کی وجہ سے سرگرم پیروی کی گئی اور5.54 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ کیس کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا ہے۔

7. محترمہ پرمیلا یادو کی شکایت- ‘‘ایک سال کے بعد جوڑے کو 1.87 لاکھ روپے کے او آر او پی- II کی 3 قسطوں کی ادائیگی’’:

محترمہ پرمیلا یادو، جو کہ  مرحوم کرنل ساجن سنگھ رام کمار یادو کی بیوہ ہیں، مئی 2023 میں اپنے شوہر کی موت کے بعد فیملی پنشن حاصل کر رہی تھیں۔ وہ ہریانہ کے گروگرام میں مقیم ہیں۔ انہیں جولائی 2023 سے او آر او پی- II کی نمبر دو ، تین اور چار کی قسط ملنی تھی۔اس کے لیے انہوں نے 13 اپریل 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی۔ یہ کیس خصوصی مہم میں لیا گیا۔ جس کی وجہ سے ازالے کے عمل میں تیزی لائی گئی اور1.87 لاکھ روپے کے بقایا جات کی ادائیگی کے ساتھ کیس کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا۔

8. محترمہ رام پکاری دیوی کی شکایت-‘‘15 سال کے بعد جوڑے کو 2.64 لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ نظر ثانی شدہ فیملی پنشن کی منظوری’’:

محترمہ رام پکاری دیوی، جو کہ  مرحوم بھرگوناتھ چوبے کی بیوہ ہیں،2009 سے فیملی پنشن حاصل کر رہی تھیں۔ وہ  بہار کے بیتیا میں رہتی ہیں،تاہم پنشن زیادہ شرح پر ادا کی جانی تھی اور اس طرح، نظر ثانی کی ضرورت تھی۔ اس سلسلے میں انہوں نے مختلف فورمز سے رجوع کیا، لیکن اس میں وقت لگ رہا تھا۔ اس سلسلے میں ایک شکایت 14جون 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر درج کی گئی تھی۔ خصوصی مہم میں اس کے کیس کی نشاندہی اور اس کی پیروی کی گئی۔ اس نے ازالے کے عمل کو تیز کیا، جس کے نتیجے میں2.64 لاکھ روپے روپے کی بقایا ادائیگی ہوئی۔

9. محترمہ امرک کور کانگ کی شکایت-‘‘1.5سال کے بعد جوڑے کو او آر او پی کے تحت 2.6 لاکھ روپے کے بقایا جات کے ساتھ نظرثانی شدہ فیملی پنشن کی منظوری ’’:

محترمہ امرک کور کانگ، جو کہ  مرحوم کرنل جسویر کانگ کی بیوہ ہیں،  کو پی سی ڈی اے سرکلر نمبر666 مورخہ 20 جنوری 2023  کے مطابق نظر ثانی شدہ فیملی پنشن نہیں مل رہی تھی۔وہ پنجاب کے جالندھر میں رہتی ہیں۔ فیملی پنشن پر نظرثانی کے لیے انہوں نے اپنی شکایت 14 مئی 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر درج کرائی۔ اس کیس کو خصوصی مہم کے ایک حصے کے طور پر شامل کیا گیا اور اس کی مسلسل نگرانی کی گئی۔ تقریباً 2.6 لاکھ روپے کی بقایا ادائیگی کے ساتھ شکایت کا کامیابی سے ازالہ  کردیاگیا ہے۔

10. محترمہ جیا لکشمی کی شکایت-‘‘جوڑے کی رکی ہوئی فیملی پنشن کی دوبارہ آغاز’’:

آندھرا پردیش کے سریکاکولم کی رہنے والی محترمہ جیا لکشمی اپریل 2021 میں اپنے شوہر سے محروم ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں فیملی پنشن منظور ہوئی اور یہ اپریل 2024 تک جاری رہی۔ تاہم بعض وجوہات کی بنا پر مئی 2024 میں ان کی فیملی پنشن روک دی گئی۔ اس کے لیے انہوں نے 14 جون 2024 کو سی پی ای این جی آر اے ایم ایس آن لائن پورٹل پر شکایت درج کرائی۔ ان کے کیس کو خصوصی مہم کے تحت منتخب کیا گیا اور اس کی باقاعدگی سے نگرانی کی گئی۔ اس کے نتیجے میں فیملی پنشن کی بحالی کے ساتھ ان کی شکایت کا فوری ازالہ ہو گیا ہے۔

 

****

ش ح۔ اک۔ن ع

U:8288



(Release ID: 2032854) Visitor Counter : 24


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Hindi_MP