وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کا محکمے نے ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور تریپورہ کے ریاستی اور ضلعی نوڈل افسروں کو سافٹ ویئر اور نسلوں پر 21ویں مویشی شماری کی علاقائی تربیت کا انعقاد کیا


تربیت کے دوران نسل کی درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا گیا

Posted On: 12 JUL 2024 5:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ماہی پروری، مویشی پروری  اور ڈیری  کی وزارت کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے(ڈی اے ایچ ڈی)نے حکومت ناگالینڈ کے کے مویشی پروری اور ویٹرینری خدمات کے محکمے نے ناگالینڈ کی میزبانی میں ناگالینڈ، میزورم، منی پور اور تریپورہ کے ریاستی اور ضلعی نوڈل افسران (ڈی این او/ایس این او)کے لیے سافٹ ویئر(موبائل ایپلی کیشنز/ڈیش بورڈ اور نسلوں)پر21ویں مویشی شماری کے ایک علاقائی تربیت کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ آج ناگالینڈ کے دیما پور منعقد کی گئی، تاکہ ان چار ریاستوں کے ڈی این او/ایس این او کو 21ویں مویشی شماری کے انعقاد کے لیے نئی شروع کی گئی ایپلی کیشنز کو سمجھنے کی تربیت دی جا سکے، جس کا ستمبر-دسمبر 2024 کے دوران ہونا طے ہے۔ ورکشاپ کا افتتاح مہمان خصوصی حکومت ناگالینڈ کے مویشی پروری اور ویٹرینری خدمات کے  این ایس ایس ، سکریٹری  جناب وائی رینپونتھنگ سوپونے کیا۔

 

WhatsApp Image 2024-07-12 at 11.57.49 AM (1).jpeg

 

اس ورکشاپ میں مختلف اجلاس کا سلسلہ پیش کیا گیا، جس کا آغاز جانوروں کی دیکھ بھال کے شماریات ڈویژن کی طرف سے 21 ویں مویشی شماری کی ایک مختصر بیان سے ہوا، جس کے بعد آئی سی اے آر-نیشنل بیورو آف انیمل جینیٹک ریسورسز(این بی اے جی آر) کی جانب سے  مویشی شماری  میں احاطہ کیے جانے والے اقسام کی نسلی تفصیلات پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ اجلاس میں نسل کی درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا گیا، جومویشی شعبے کے مختلف پروگراموں اور پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی)کے نیشنل انڈیکیٹر فریم ورک (این آئی ایف)کے لیے درست اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے اہم ہے۔

 

IMG-20240712-WA0003.jpg

 

ورکشاپ میں21 ویں مویشی شماری کے سافٹ ویئر کے طریقہ کار اور لائیو ایپلی کیشن کے بارے میں تفصیلی سیشنز شامل تھے، جو محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کی سافٹ ویئر ٹیم کے ذریعے تھے۔ حکومت ہند نے ریاستی اور ضلعی نوڈل افسران کے لیے موبائل ایپلی کیشن اور ڈیش بورڈ سافٹ ویئر کی تربیت دی ہے۔ یہ نوڈل افسران اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں شمار کنندگان کے لیے تربیت کا انعقاد کریں گے۔

 

group.jpeg

 

جناب نیڈیلہو کیڈٹسو، ڈائریکٹر،محکمہ اقتصادیات اور شماریات، حکومت ناگالینڈ، ڈاکٹر این مہونچن شیٹیری ایڈیشنل ڈائرکٹر اور ایس این او(ایل سی اینڈ آئی آئی ایس) اے ایچ اور ویٹرینری خدمات، حکومت ناگالینڈ جناب جگت ہزاریکا ایڈوائزر(اعداد و شمار)محکمہ مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند، جناب وی پی سنگھ ڈائریکٹر(شماریات ڈویژن)، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری اور جناب بی پی مشرا ڈائریکٹر(این بی اے جی آر)بھی موجود تھے۔

 

****

ش ح۔ اک۔ن ع

U:8285



(Release ID: 2032813) Visitor Counter : 18