کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تاجروں کی بہبود کے قومی بورڈ کا تیسرا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا

Posted On: 12 JUL 2024 4:10PM by PIB Delhi

تاجروں کی بہبود کے قومی بورڈ (این ٹی ڈبلیو بی) کی تیسری میٹنگ،  11 جولائی 2024 کو  جناب سنیل جے سنگھی کی صدارت میں ونجیہ بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ کے دوران، صنعت کی فروغ اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے محکمہ کی ویب سائٹ پر ایک اوپن وی سی لنک شروع کیا گیا، جس سے ملک بھر کے تاجروں کے ساتھ ہفتہ وار تعامل ممکن ہو سکے گا۔ وی سی پر بات چیت سے، تاجروں کو این ٹی ڈبلیو بی کے ساتھ ہفتہ وار بنیادوں پر، خوردہ تجارت سے متعلق مختلف مسائل پر بات چیت کرنے میں مدد ملے گی۔

میٹنگ میں جناب سنگھی نے روشنی ڈالی کہ اراکین اور تجارتی انجمنوں سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کو ضروری کارروائی کے لیے، متعلقہ وزارتوں/محکموں کے نوٹس میں لایا گیا ہے۔ خوردہ تجارت سے متعلق فلاحی اسکیموں کی آگاہی اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اراکین سے تجاویز اور معلومات طلب کی گئی ہیں۔

میٹنگ میں، مرکزی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ غیر -سرکاری اراکان  نے شرکت کی جو تجارتی  ایسوسی ایشنوں اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔  اس کے علاوہ حکومت ہند کی نو وزارتوں/محکموں کی نمائندگی کرنے والے سابق اراکین  نے بھی شرکت کی۔

 

*****************

 

ش ح۔ا ع۔ م  ر

 (U: 8279)



(Release ID: 2032759) Visitor Counter : 13