بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے گوا میں این ایچ-166ایس پر منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دھارنگل تک 1183 کروڑ روپے کی لاگت والی 6 لین رسائی کنٹرول 7 کلومیٹر سڑک کے منصوبے کو ملک کے نام وقف کیا


جناب گڈکری نے تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی لاگت سے وڑگاؤں سے کرناٹک سرحد تک پینالیس کلومیٹر طویل بائی پاس تعمیر کرنے کا اعلان کیا

Posted On: 11 JUL 2024 8:17PM by PIB Delhi

گوا میں جدید سڑک رابطوں کو بڑھاتے ہوئے، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج گوا میں این ایچ-166ایس پر منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دھارنگل تک 6 لین رسائی کنٹرول سڑک کو ملک کے نام وقف کیا۔

 

 

تقریب کی صدارت گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت نے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائیکی، ایم پی راجیہ سبھا، جناب سدانند تناودے، ایم ایل اے اور سینیئر عہدیداروں کی موجودگی میں کی۔

 

 

1183 کروڑ روپے کی لاگت سے 7 کلومیٹر کا یہ منصوبہ منوہر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے رابطے کو نمایاں طور پر بہتر کرنے کا وعدہ کرتا ہے نیز تیز رفتار اور پریشانی سے پاک سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس ترقی سے سیاحت کی سرگرمیوں کو بڑھانے اور ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کی توقع ہے، اور اس طرح لاجسٹک اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

 

 

اس کے علاوہ، اس کا مقصد ٹریفک کی ہموار اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے، جس سے ایندھن کی کھپت اور سفر کے وقت میں بچت ہوتی ہے۔ بالآخر، یہ منصوبہ خطے میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کے لیے تیار ہے، جس سے مقامی معیشت اور رہائشیوں کے معیار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

جناب گڈکری نے آج گوا میں تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کی لاگت سے وڑگاؤں سے کرناٹک سرحد تک پینالیس کلومیٹر طویل بائی پاس تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 

 ************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8267



(Release ID: 2032605) Visitor Counter : 16