نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مشن اولمپک سیل نے پیرس جانے والے ایتھلیٹس اور پیرا ایتھلیٹس کے سازوسامان کے لیے متعدد تجاویز کو منظوری دی
Posted On:
11 JUL 2024 7:49PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے مشن اولمپک سیل (ایم او سی) نے پیرس 2024 اولمپک کھیلوں اور پیرالمپکس کھیلوں کی تیاریوں میں کھلاڑیوں اور پیرا ایتھلیٹس کی مدد کرنے کے مقصد سے متعدد تجاویز کو منظوری دی ہے۔
اپنے اجلاس میں ایم او سی نے پیرالمپکس ٹیبل ٹینس میڈلسٹ بھاوینا پٹیل کے ذریعے تھائی لینڈ میں 16 سے 20 جولائی کے دوران ہونے والے آئی ٹی ٹی ایف پیرا ٹیبل ٹینس ایشیا ٹریننگ کیمپ 2024 میں شرکت کے لیے مالی مدد کی درخواست کو منظوری دی۔ اس میں ان کے کوچ اور ایسکارٹ کے لیے انتظامات شامل ہیں۔
پیرا شوٹر منیش نروال، رودرنکش کھنڈیلوال، روبینہ فرانسس اور سری ہرش آر دیو ریڈی کو ایم او سی کے ذریعہ خصوصی اسپورٹس شوٹنگ آلات کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ خاص طور پر سری ہرش کو ایک ایئر رائفل، روبینہ کو مورینی پستول اور پیرا ایتھلیٹ سندیپ چودھری کے لیے دو جیولین (والہالا 800 جی میڈیم این ایکس بی اور ڈیانا کاربن 600 جی) کی خریداری میں مدد فراہم کی جائے گی۔
ایم او سی نے آرچرز انکتا بھکت، دپیکا کماری اور پیرا آرچرز شیتل دیوی اور راکیش کمار کے لیے تیر اندازی کے سامان کی خریداری کے لیے مالی امداد بھی فراہم کی۔
اس کے علاوہ ایم او سی نے جوڈوکا تولیکا مان اور ان کے کوچ کو 25 جولائی تک اسپین کے ویلنسیا جوڈو ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کے لیے معاونت کی منظوری دی ہے۔
ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانو شاہ کی جنوبی کوریا کے شہر گیونگی ڈو میں کورین کوچ تیجن کم کی زیر نگرانی ٹریننگ اور فزیکل فٹنس آلات کی خریداری کے لیے مالی معاونت کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔
ایم او سی نے ایتھلیٹس سورج پنوار، وکاس سنگھ اور انکتا دھیانی اور تیراک دھیندھی دیشنگھو کو ٹاپس کور گروپ میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ایتھلیٹ جیسون الڈرن، پروین چتراویل، آکاش دیپ سنگھ اور پرمجیت سنگھ کو ٹاپس ڈیولپمنٹ سے کور گروپ میں ترقی دی گئی۔
****
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8265
(Release ID: 2032577)
Visitor Counter : 58