زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے خریف کی بجائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا


مانسون کی شروعات اور زیر زمین پانی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا

Posted On: 11 JUL 2024 6:34PM by PIB Delhi

زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے اس سال جاری خریف کی بجائی کے دوران دالوں کی کاشت کے رقبے میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آج نئی دہلی کے کرشی بھون میں خریف کی فصلوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ دالوں کے تحت رقبے میں خصوصاً تور / ارہر کے لیے  پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ رونما ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کی پیداوار کے معاملے میں آتم نربھر بننا ملک کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے اس سمت میں ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔ جناب چوہان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ مرکز تمام ریاستوں میں اُرد، ارہر اور مسور کی 100 فیصد خریداری کے لیے پرعزم ہے اور اس مسئلے پر بیداری پیدا کرنے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ کاشتکار دالوں کی کاشت کے لیے آگے آئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H9HP.jpg

وزیر موصوف کو مانسون کے آغاز، زیر زمین پانی کی صورتحال اور بیجوں اور کھادوں کی دستیابی کے بارے میں بتایا گیا۔ جناب چوہان نے خریف اور ربیع دونوں فصلوں کے لیے کھادوں کی بروقت دستیابی پر زور دیا۔ کھاد کے محکمے کو ریاستوں کی مانگ کے مطابق ڈی اے پی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا۔ میٹنگ کے دوران زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے محکمے سے تعلق رکھنے والے جناب سنجیو چوپڑا کے ساتھ وزارت کے سینئر افسران، ہندوستانی محکمہ موسمیات، مرکزی آبی کمیشن اور کھاد کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GXHG.jpg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8259



(Release ID: 2032543) Visitor Counter : 15