صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ساتواں انڈیا-جاپان میڈیکل پروڈکٹ ریگولیٹری سمپوزیم نئی دہلی میں منعقد ہوا
طبی مصنوعات کے ضوابط میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کی یادداشت(ایم او سی)کے تحت بہتر تعاون
ہندوستان کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور جاپان کی وزارت صحت، قانون اور بہبود کے مندوبین اور ہندوستان اور جاپان کے80 ڈرگ ریگولیٹرز اور120 صنعتی نمائندوں نے شرکت کی
دواسازی ، طبی آلات،انسانی اور حیوانی خلیات کی احیائے نو کی ادویات کے بارے میں علم کا تبادلہ کیا گیا
Posted On:
11 JUL 2024 5:35PM by PIB Delhi
10 جولائی 2024 کوحکومت ہند کی وزارت صحت اور خاندانی بہبودکے تحت مرکزی تنظیم برائے معیاری ادویات کنٹرول(سی ڈی ایس سی او)کے زیر اہتمام 7 واں ہند-جاپان میڈیکل پروڈکٹ ریگولیٹری سمپوزیم کامیابی کے ساتھ ایف آئی سی سی آئی(فکی) کنونشن ہال میں منعقد ہوا۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کی یادداشت (ایم او سی)کے مطابق یہ پروگرام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طبی مصنوعات کے ضوابط میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس سمپوزیم میں ہندوستان کی وزارت صحت اور خاندانی بہبوداور جاپان کی وزارت صحت، قانون اور بہبود سے تقریباً 200 مندوبین کو اکٹھا کیا گیا۔ ہندوستان کے سی ڈی ایس سی اور جاپان کے پی ایم ڈی اے،کے ریگولیٹری اتھارٹیز نے دوا سازی کے شعبے، طبی آلات کے شعبے اور بایولوجیکلز -بایو سیمیلر شعبے کے صنعتی نمائندوں کے ساتھ تعمیری بات چیت میں سرگرم طور پرحصہ لیا۔
تعاون کی یادداشت (ایم او سی) پر اصل میں دسمبر 2015 میں سی دی ایس سی او اور وزارت صحت، محنت اور بہبود (ایم ایچ ایل ڈبلیو)اور جاپان کی دوا سازی اور طبی آلات کی ایجنسی (پی ایم ڈی اے) کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔جس میں دسمبر 2025 تک طبی مصنوعات کے ضوابط میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا تھا۔ یہ ریگولیٹری سمپوزیمز متبادل طور پر ہندوستان اور جاپان میں منعقد کئے جاتے ہیں، جو بصیرت کے تبادلے اور ریگولیٹری طریقوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہیں۔
اس سمپوزیم میں ہندوستانی اور جاپانی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے بصیرت انگیز پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جس کے بعد دواسازی ، طبی آلات اور ریجنریٹیو میڈیسن(حیوانی خلیات کی احیائے نو کی ادویات)میں ابھرتے ہوئے موضوعات پر گہری بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک میں تازہ ترین ریگولیٹری اقدامات کے بارے میں صنعت کے شراکت داروں کو اَپ ڈیٹ کرنے میں یہ بحثیں انتہائی اہم تھیں۔
سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس میں باوقار ممتاز شخصیات، جن میں صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو وادھوان ، سی ڈی ایس سی او کے ڈی سی جی آئی ڈاکٹر راجیو سنگھ رگھوونشی، پی ایم ڈی اے کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب یادا شنجی، ایم ایچ ایل ڈبلیو کے نائب ڈائریکٹر ڈاکٹر ہیروتا متسو اور جے ڈی سی آئی، سی ڈی ایس سی او کے ڈاکٹر رنگا چندرشیکھر شامل ہیں، نے شرکت کی۔اس تقریب میں ہندوستان اور جاپان کے 80 ڈرگ ریگولیٹرز اور 120 انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی، جس نے ریگولیٹری اَپ ڈیٹس اور بہترین طریقوں پر نتیجہ خیز تبادلے کی سہولت فراہم کی۔
****
ش ح۔ اک۔ن ع
U:8250
(Release ID: 2032511)
Visitor Counter : 53