وزارت دفاع

ہندوستانی فوج نے کرگل فتح کے 25 سال مکمل ہونے کی یاد میں دہلی سے دراس تک ‘‘ہارٹ ٹو بریوہارٹس’’ کار ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Posted On: 11 JUL 2024 3:00PM by PIB Delhi

جنرل آفیسر کمانڈنگ، دہلی ایریا، لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار نے 11 جولائی 2024 کو کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی چھاؤنی سے کرگل جنگ میں ہندوستان کی جیت کی 25 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک کار ریلی 'ہارٹ ٹو بریو ہارٹس' کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

'ہارٹ ٹو بریو ہارٹس' کار ریلی کرگل جنگ کے ہیروز کی بہادری، لچک اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے تاکہ کرگل جنگ کی رجت جینتی کی تقریبات کو یاد کیا جا سکے۔ کار ریلی کو بیک وقت 30 جون 2024 کو تنوٹ بارڈر پوسٹ، تیزو اور کوچی پورٹ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، جس میں ملک بھر کے فوجیوں خاص طور پر سرحدوں پر تعینات شہریوں کے لیے پیغامات تھے۔

ٹیمیں 9 جولائی کو دہلی میں اکٹھی ہوئیں، اور دراس میں کرگل جنگ کی یادگار کے لیے آگے بڑھنے کے لیے آج جھنڈی  دکھا کر روانہ ہوئیں۔ یہ ریلی 15 جولائی 2024 کو کرگل وار میموریل پر اختتام پذیر ہونے سے پہلے 10000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کریں گی۔

یہ ریلی راستے میں مختلف فوجی اسٹیشنوں سے گزرےگی اور ہندوستانی فوج کے بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ تمام اہم مقامات پر  پرچم کشائی کی تقریبات حاضر سروس اہلکاروں، سابق فوجیوں، بہادر خواتین  اور بہادروں کے خاندان کے افراد اور ممتاز معززین کی موجودگی میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ کرگل جنگ کے سابق فوجیوں اور بہادر خواتین  کو جنگ کے دوران ان کی قربانیوں اور غیر متزلزل حمایت کو تسلیم کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

مہندرا اینڈ مہندرا کے ذریعہ ہندوستانی فوج کے تعاون سے منعقد کی گئی یہ ریلی خطوط، نظموں، خاکوں اور دیگر تخلیقی تاثرات کی شکل میں شہریوں کے پیغامات لے کر جاتی ہے۔ جیسے ہی یہ ریلی ملک کے طول و عرض سے گزرےگی، وہ اپنے ساتھ ہمت ، قربانی اور حب الوطنی کی داستانیں لے کر جائے گی۔ خطوط، پیغامات اور پوسٹرز/تصاویر کی شکل میں مہندرا اینڈ مہندرا کے شوروم پورے ہندوستان میں جمع کیے گئے اشاروں کو بھی ریلی کے ذریعے لے جایا جا رہا ہے۔ یہ مہم تمام ہندوستانیوں کے لئے ہندوستانی مسلح افواج کے تئیں اپنی تعریف کا اظہار کرنے کا ایک مخلصانہ مطالبہ اور موقع ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-07-11at12.14.36UF13.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2024-07-11at12.15.06QAHA.jpeg

*****

 

U.No: 8242

 ش ح۔ام۔م ص۔



(Release ID: 2032423) Visitor Counter : 25