عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
عملے سے متعلق انتظامیہ اور گورننس کے شعبوں میں تعاون کے لیے ہندوستان-سری لنکا مذاکرات ‘‘مثبت اور کامیاب ’’ رہے
دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے ہندوستان کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے اور نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس کے ایک اعلیٰ سرکاری وفد نے 9-7جولائی تک سری لنکا کا دورہ کیا
دونوں فریقین نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی )اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے ) کے درمیان 2024-2029 تک ہندوستان میں سری لنکا ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسرز کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جس میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اور ضلع کلکٹر کی سطح پر بات چیت شامل ہیں
جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آرپی جی اورڈی جی این سی جی جی نے سری لنکا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب دنیش چندر روپاسنگھے گناوردینا سے ملاقات کی ، سری لنکا کی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں
Posted On:
11 JUL 2024 11:25AM by PIB Delhi
ایک اعلیٰ سطحی سرکاری وفدنے جس کی قیادت جناب وی سرینواس، آئی اے ایس، سکریٹری، وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی)، حکومت ہند، اور قومی مرکز برائے گڈ گورننس (این سی جی جی) کے ڈائریکٹر جنرل کر رہے تھے، 7 جولائی سے 9 جولائی 2024 تک سری لنکا کا سرکاری دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔ اس دورے میں نتیجہ خیز بات چیت اور اسٹریٹجک ملاقاتیں ہوئیں اور اس نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور سری لنکا کے اعلیٰ عوامی عہدیداروں کے لیے صلاحیت سازی کی حمایت کی راہ ہموار کی۔
دونوں فریقوں نے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کے درمیان 2024-2029 کے لیے ہندوستان میں 1500 سری لنکا ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے تعاون کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جس میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام اور ضلع کلکٹر کی سطح پربات چیت بھی شامل ہے۔
7 سے 9 جولائی 2024 تک کولمبو کے 2 روزہ دورے میں عزت مآب وزیر اعظم جناب دنیش چندر روپاسنگھے گناوردینا سے 9 جولائی 2024 کو پارلیمنٹ کے احاطے میں ایک غیررسمی ملاقات بھی شامل تھی۔ اس میٹنگ میں مضبوط دوطرفہ تعلقات اور سری لنکا کی جاری گورننس اصلاحات کے تئیں اپنی ‘‘پڑوسی پہلے’’ پالیسی کے تحت ہندوستان کی مستحکم وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ وفد نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے کوششوں کو مزید مضبوط کرنے کے لیے صدر کے سیکرٹری جناب ای ایم ایس بی ایکانائکے ، وزیر اعظم کے سیکرٹری جناب انورا ڈسانائیکے عوامی انتظامیہ اورداخلہ امور، پرونسن کونسل اورلوکل گورنمنٹ کے سکریٹری جناب پردیپ یاسرتھنے سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ہندوستانی وفد نے سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے) کا دورہ کیا تاکہ ایس ایل آئی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب نالاکا کالوویوے کے ساتھ بات چیت کی جاسکے۔سینئر فیکلٹی نے این سی جی جی کے سابق طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور سری لنکا ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران کے ساتھ نیکسٹ جنریشن ایڈمنسٹریٹو ریفارمز کو اپنانے کے بہترین طریقوں کا اشتراک کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) نے سری لنکا کے سینئر اور درمیانی درجے کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے تین تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ 12-17 فروری 2024 کے دوران این سی جی جی کے پہلے دورے کے دوران، سری لنکا کے چودہ سینئر سرکاری ملازمین کے ایک وفد کی قیادت وزیر اعظم کے سکریٹری جناب انورا ڈسانائیکےنے کی۔ آج تک، این سی جی جی نے سری لنکا سے کل 95 سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔ اس اقدام سے اعلیٰ سطح کی گڈ گورننس کے ساتھ عوامی خدمت کی کارکردگی پر گہرا اثر پڑے گا۔
جناب وی سری نواس نے ایس ایل آئی ڈی اے مین آڈیٹوریم میں ‘‘مرکزی عوامی شکایات کے ازالے کا نظام: ایک فاؤنڈیشن فارا سمارٹ گورنمنٹ’’ پر ایک بصیرت انگیز تقریر بھی کی، جس میں سری لنکا کے 150 سے زیادہ سینئر سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔ اس سیشن نے ہندوستان کے انتہائی موثر عوامی شکایات کے ازالے کے نظام میں پیش رفت اور سری لنکا کی عوامی انتظامیہ سے اس کی ممکنہ مطابقت پر روشنی ڈالی۔
وفد نے رجسٹرار ڈویژن کے کام کاج کا مشاہدہ کرنے کے لیے کولمبو ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ اور تھمبریگاسایا ڈویژنل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، جو کہ پیدائش، شادی، اور موت کے سرٹیفیکیٹس سمیت اہم دستاویزات جاری کرتا ہے۔ اس دورے میں اعلیٰ سرکاری معززین کے ساتھ کئی غیر رسمی بات چیت بھی شامل تھی، جس سے باہمی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کافی مواقع پیدا ہوئے۔
دو روزہ سرکاری دورہ سری لنکا کے سول سرونٹس کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے انعقاد کے لیےایس ایل آئی ڈی اے اور این سی جی جی کے درمیان پانچ سالہ (2024-2028) تعاون کے لیے ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں عوام کی خدمت کے کام میں بہتری آئے گی ۔ دونوں ممالک نے عوامی خدمات کی فراہمی میں جاری اصلاحات اور صلاحیت کی ترقی میں مضبوط شراکت داری کو جاری رکھنے کے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔
وفد میں جناب این بی ایس راجپوت، جوائنٹ سکریٹری،ڈی اے آرپی جی ؛ ڈاکٹر اے پی سنگھ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، این سی جی جی؛ محترمہ پریسکا میتھیو، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور کنسلٹنٹ، این سی جی جی؛ اور ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ریسرچ ایسوسی ایٹ، این سی جی جی شامل تھے ۔
**********
(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)
U-8237
(Release ID: 2032333)
Visitor Counter : 54