وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے جی آر ایس ای ایکسلریٹڈ انوویشن نرچرنگ اسکیم (جی اے آئی این ایس 2024) کا آغاز کیا

Posted On: 10 JUL 2024 7:31PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 10 جولائی 2024 کو کولکتہ میں گارڈن ریچ شپ بلڈر اینڈ انجینئر لمیٹڈ (جی آر ایس ای) کی ”جی آر ایس ای ایکسلریٹڈ انوویشن نرچرنگ اسکیم (جی اے آئی این ایس 2024) کا آغاز کیا۔ یہ ایک اختراعی اسکیم ہے جو شپ یارڈوں سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرتی ہے اور ملک میں تخلیق اور پرورش پانے والے اسٹارٹ اپس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو مزید تکنیکی ترقی کے لیے اختراعی حل تیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور اس کے قابل بناتی ہے۔ یہ پہل حکومت ہند کی ’میک ان انڈیا‘ اور ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، دفاع کے وزیر مملکت نے ملک کی تعمیر میں جی آر ایس ای کے تعاون کی تعریف کی۔ جی اے آئی این ایس جیسی اختراعات اور تکنیکی ترقی ہندوستانی دفاع کے مستقبل کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی۔ ہم سمندر کی حفاظت اور فضائی دفاع میں سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تکنیکی ترقی اور لگن کے ساتھ، ہم اپنی مسلح افواج کی طاقت میں اضافہ کریں گے اور سمندر کی حفاظت کو بہتر بنائیں گے۔

چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، جی آر ایس ای، کمانڈنٹ پی آر ہری، آئی این (ریٹائرڈ) نے کہا: ”نئی ٹیکنالوجی کو اپنانا شپ یارڈ کا ایک اہم فوکس ایریا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جی اے آئی این ایس 2024 اس میں ایک اہم شراکت دار ہوگا۔ میری خواہش ہے کہ شاندار ہندوستانی اسٹارٹ اپس ملک کی تعمیر کے اقدامات کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کریں۔“

’جی اے آئی این ایس‘ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو ایسے جدید حل تیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے اور قابل بنانے کے لیے ایک منفرد قومی اسکیم ہے جسے جی آر ایس ای مزید تکنیکی ترقی کے لیے شامل کر سکتا ہے۔ اس کا مقصد جہاز کے ڈیزائن اور تعمیراتی صنعت میں موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے وسیع ایکو سسٹم کا فائدہ اٹھانا، اور ساتھ ہی ساتھ آتم نربھرتا کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر جی آر ایس ای کے ڈائریکٹر اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

 

************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8225


(Release ID: 2032230) Visitor Counter : 66


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil