وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے،  آسام، اروناچل پردیش، سکم اور میگھالیہ کے ریاستی اور ضلعی نوڈل افسروں کو ،سافٹ ویئر اور نسلوں سے متعلق  مویشیوں کی 21ویں مردم شماری کی علاقائی تربیت کا انعقاد کیا


ورکشاپ کا افتتاح حکومت آسام میں زراعت، باغبانی اور ڈبہ بند خوراک کے کابینی وزیر جناب اتل بورا نے کیا

تربیت کے دوران نسل کی درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا گیا

Posted On: 10 JUL 2024 5:32PM by PIB Delhi

مویشی پوری اور ڈیرینگ (ڈی اے ایچ ڈی) کے محکمے، حکومت ہند  کی ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت اور میزبان ریاست آسام نے آسام، اروناچل پردیش، سکم اور میگھالیہ کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسرز (ایس این او/ڈی این او) کے لئے آج ’’سافٹ ویئر (موبائل اور ویب ایپلیکیشن/ڈیش بورڈ) پر  مویشیوں کی 21ویں مردم شماری کی علاقائی تربیت کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ گوہاٹی میں منعقد کی گئی تھی تاکہ ان ریاستوں کے ڈی این او/ایس او او کو لائیواسٹاک کی 21 ویں مردم شماری کے انعقاد کے لیے نو آغاز شدہ ایپلی کیشنز پر تفصیلی تربیت دی جائے جو کہ ستمبرسے دسمبر 2024 کے دوران منعقد کی جانی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QT6J.jpg

اس ورکشاپ میں اجلاسوں  کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا  ہے،جس کا آغاز مویشیوں کی دیکھ بھال کے شماریات ڈویژن کی طرف سے 21 ویں لائیو اسٹاک کی مردم شماری کی ایک مختصر تفصیل سے ہوا، جس کے بعد آئی سی اے آر- مویشیوں کے نسلی وسائل کی قومی بیورو(این بی اے جی آر)  کی جانب سے انواع کی نسل کی تفصیلات پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ مردم شماری میں نسل کی درست شناخت کی اہمیت پر زور دیا گیا، جو کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کے مختلف پروگراموں اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے قومی اشاریئے کے فریم ورک (این آئی ایف) کے لیے درست اعدادوشمار تیار کرنے کے لیے اہم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OS0E.jpg

ورکشاپ میں مویشیوں کی 21ویں مردم شماری کے سافٹ ویئر کے طریقہ کار اور لائیو ایپلی کیشن کے بارے میں تفصیلی اجلاس شامل تھے،  جن میں حکومت ہند کے مویشی پروری اور ڈیری  کے  محکمے کی سافٹ ویئر ٹیم نے موبائل ایپلیکیشن اور ایس این او/ڈی این او کے لیے ڈیش بورڈ سافٹ ویئر پر تربیت دی تھی۔ یہ نوڈل افسران اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں شمار کنندگان کے لئے تربیت  حاصل کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XTCW.jpg

ورکشاپ کا افتتاح آسام حکومت کے زراعت، باغبانی اور ڈبہ بند خوران  کے کابینی وزیر جناب اتل بورا نے کیا۔ جناب منیش ٹھاکر آئی اے ایس، حکومت آسام کے پرنسپل سکریٹری جناب جگت ہزاریکا آئی ایس ایس، مشیر (شماریات) حکومت ہند ۔ حکومت آسام کے مویشی پروری اور ویٹنری محکمے کے ڈائریکٹر جناب جناب انل چودھری دیوری اے سی ایس، حکومت کے مویشی پروری اور ڈیر ی کے محکمے کے ڈائرکٹر (اعداد و شمار)، جناب وی پی  سنگھ آئی ایس ایس اور جناب بی پی۔ مشرا ڈائریکٹر، آئی سی اے آر-این بی اے جی آر ، کرنال بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ سرکردہ  معززین کے خطابات نے افتتاح کی شان  کو دوبالا کیا اور مویشیوں کی مردم شماری کے انعقاد کے لیے ضلع اور ریاستی نوڈل دفاتر کو کامیاب تربیت دینے کے لیے ایک باہمی کوشش کے لیے آگے بڑھنے کی منظوری دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044BU0.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا ع۔ن ا۔

U-8216



(Release ID: 2032184) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Assamese