مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان بہتر تال میل سے چھتیس گڑھ تیزی سے ترقی کرے گا: جناب منوہر لال
بجلی نیز ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر نے چھتیس گڑھ میں شہری ترقیات کی اسکیموں کا جائزہ لیا
Posted On:
10 JUL 2024 5:45PM by PIB Delhi
بجلی نیز ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج رائے پور میں چھتیس گڑھ کے لیے بجلی اور شہری ترقیات کے شعبے میں جاری اسکیموں اور تجاویز کا جائزہ لیا۔
اس جائزہ میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب توکھن ساہو، نائب وزیر اعلیٰ ارون ساؤ اور چیف سکریٹری جناب امیتابھ جین نے بھی شرکت کی۔
مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں کہا کہ ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان بہتر تال میل سے چھتیس گڑھ تیزی سے ترقی کرے گا۔ مرکزی وزیر نےمزید کہا کہ چھتیس گڑھ کو بجلی اور رہائش سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرکزی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں کئی اصلاحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ عوام کی امنگوں کے عین مطابق کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے دیے جانے والے تمام فنڈز اور گرانٹس کا بھرپور استعمال کرے۔ یہ رقم مرکزی حکومت کی طرف سے اتنی ہی تیزی سے جاری کی جائے گی جتنی تیزی سے ریاست میں کام کئے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست میں ترقیاتی اسکیموں کے سلسلے میں مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے میٹنگ میں تجویز پیش کی کہ کلین سٹی (صاف ستھرے شہر) کے تحت رائے پور کو موصول ہونے والی 100 بسوں کو بھی نیا رائے پور اور رائے پور کے درمیان چلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا، پی ایم سواندھی، امرت مشن، سوچھ بھارت مشن، پی ایم ای بس سیوا، اسمارٹ سٹی مشن اور قومی شہری ترقی مشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان اسکیموں کے لیے مناسب فنڈز فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔
وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی نے دورے کے لیے مرکزی وزیر جناب منوہر لال کا شکریہ ادا کیا اور مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ ریاست پر نظرثانی شدہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر تقریباً 50 ہزار مکانات کی منظوری دیں، جس کے تحت پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) اور وکاس بھارت سنکلپ یاترا میں جمع کردہ درخواستیں منظوری کے لیے زیر التواء ہیں اسی طرح 19,906 مکانات منظوری کےلئے زیر التوا ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کی میٹنگ ریاست میں توانائی اور شہری ترقیات کو ایک نئی تحریک دے گی۔
نائب وزیر اعلیٰ اور شہری انتظامیہ اور ترقیات کے وزیر ارون ساو نے میٹنگ میں کہا کہ ہم شہروں کی ترقی کے لیے حکومت ہند کے رہنما خطوط کے مطابق مسلسل کام کر رہے ہیں۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ روپا مشرا، بجلی کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ششانک مشرا، سوچھ بھارت مشن (شہری) کی ڈائریکٹر محترمہ انیتا مینا، وزیراعلی کے سکریٹری جناب پی دیانند، شہری انتظامیہ اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر بسواراجو ایس، ڈائریکٹر جناب کندن کمار، سی آر ای ڈی اے آئی کے سی ای او جناب راجیش سنگھ رانا، این ٹی پی سی کے علاقائی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پردیپتا کمار مشرا متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ جائزہ میٹنگ میں موجود تھے۔
*********
UNO-8217
(Release ID: 2032183)
Visitor Counter : 54