وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
قومی گوپال رتن ایوارڈ -2024
Posted On:
10 JUL 2024 5:01PM by PIB Delhi
ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیرنگ کی وزارت کے تحت محکمہ مویشی پروری اور ڈیرنگ، کاشتکاروں کو پائیدار روزی روٹی فراہم کرنے کے لیے مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے کی مؤثر ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔ ہندوستان کی دیسی بوائین بریڈ (نسلیں) مضبوط ہیں اور قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کی جینیاتی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ’’راشٹریہ گوکل مشن (آر جی ایم)‘‘، دسمبر 2014 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد مقامی مویشیوں کی نسلوں کا تحفظ اور سائنسی انداز میں ان کی ترقی کرنا تھا۔
2. آر جی ایم کے تحت، 2021 سے یہ محکمہ دودھ پیدا کرنے والے کسانوں، ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں/ ایم پی سی / ایف پی اوز اور مصنوعی حمل تکنیک کے ماہرین (اے آئی ٹیز) کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ہر سال قومی گوپال رتن ایوارڈ سے نوازتا آرہا ہے۔ اس سال بھی قومی گوپال رتن ایوارڈ درج ذیل زمروں کے لیے ہے:
- بہترین ڈیری فارمر جو دیسی مویشی/بھینس کی نسلیں پال رہے ہیں (رجسٹرڈ نسلوں کی فہرست منسلک ہے)۔
- بہترین ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی (ڈی سی ایس)/ دودھ پیدا کرنے والی کمپنی (ایم پی سی)/ ڈیری فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)۔
- بہترین مصنوعی حمل ٹیکنیشین (اے آئی ٹی)۔
3. اس سال کے بعد سے، محکمہ نے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کی ریاستوں کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ شامل کیا ہے، تاکہ شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں ڈیری کی ترقی سے متعلق سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور اسے فروغ دیا جا سکے۔
4. این جی آر اے 2024 ہر زمرے میں پہلے، دوسرے، تیسرے اور شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کی ریاستوں کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، دے گا۔ این جی آر اے 2024، سرٹیفکیٹ آف میرٹ، ایک مومنٹو اور پہلے دو زمرے یعنی بہترین ڈیری فارمر اور بہترین ڈی سی ایس / ایف پی او / ایم پی سی کے لئے درج ذیل ایوارڈ پر مشتمل ہوگا:
- 5,00,000 روپے (صرف پانچ لاکھ روپے) -پہلا درجہ
- 3,00,000 روپے (صرف تین لاکھ روپے) - دوسرا درجہ؛ اور
- 2,00,000 روپے (صرف دو لاکھ روپے) -تیسرا درجہ
- 2,00,000 روپے (صرف دو لاکھ روپے) - شمال مشرقی علاقہ (این ای آر) کے لیے خصوصی ایوارڈ۔
5. بہترین مصنوعی انسیمی نیشن ٹیکنیشین (اے آئی ٹی) زمرہ کے معاملے میں، نیشنل گوپال رتن ایوارڈ-2024، سرٹیفکیٹ آف میرٹ اور صرف مومنٹو پر مشتمل ہوگا۔ آرٹیفیشل انسیمی نیشن ٹیکنیشین (اے آئی ٹی) زمرہ میں کوئی نقد انعام نہیں دیا جائے گا۔
6. سال 2024 کے دوران قومی گوپال رتن ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کو نیشنل ایوارڈ پورٹل یعنی https://awards.gov.in کے ذریعے آن لائن جمع کرایا جائے گا، جس کا آغاز 15.07.2024 سے ہوگا اور نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31.08.2024 ہوگی۔ یہ ایوارڈ قومی دودھ کے دن یعنی نیشنل مِلک ڈے(26 نومبر 2024) کے موقع پر دیئے جانے ہیں۔ اہلیت اور آن لائن درخواست دینے سے متعلق رہنما خطوط کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے، ویب سائٹ https://awards.gov.in یا https://dahd.nic.in سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
ضمیمہ
مویشیوں کی رجسٹرڈ نسلیں (این جی آر اے 2024 کے لیے)
نمبر شمار
|
نسل
|
ہوم ٹریکٹ
|
1
|
امرت محل
|
کرناٹک
|
2
|
بچور
|
بہار
|
3
|
بارگر
|
تمل ناڈو
|
4
|
ڈانگی
|
مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش
|
5
|
دیونی
|
مہاراشٹر اور کرناٹک
|
6
|
گاؤلاؤ
|
مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش
|
7
|
گر
|
گجرات
|
8
|
ہلیکر
|
کرناٹک
|
9
|
ہریانہ
|
ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان
|
10
|
کنگایم
|
تمل ناڈو
|
11
|
کانکریج
|
گجرات اور راجستھان
|
12
|
کینکاٹھا
|
اترپردیش اور مدھیہ پردیش
|
13
|
کھیری گڑھ
|
اترپردیش
|
14
|
کھلّر
|
مہاراشٹر اور کرناٹک
|
15
|
کرشنا ویلی
|
کرناٹک
|
16
|
مالوی
|
مدھیہ پردیش
|
17
|
میواتی
|
راجستھان، ہریانہ اور اترپردیش
|
18
|
ناگوری
|
راجستھان
|
19
|
نیماری
|
مدھیہ پردیش
|
20
|
آنگولے
|
آندھرا پردیش
|
21
|
پون وار
|
اترپردیش
|
22
|
پنگانور
|
آندھرا پردیش
|
23
|
راٹھی
|
راجستھان
|
24
|
ریڈ قندھاری
|
مہاراشٹر
|
25
|
ریڈ سندھی
|
صرف منظم فارموں پر
|
26
|
ساہیوال
|
پنجاب اور راجستھان
|
27
|
سیری
|
سکم اور مغربی بنگال
|
28
|
تھرپارکر
|
راجستھان
|
29
|
امبلا چیری
|
تمل ناڈو
|
30
|
ویچور
|
کیرالہ
|
31
|
موٹو
|
اڑیسہ، چھتیس گڑھ اور آندھراپردیش
|
32
|
گھومو ساری
|
اڑیسہ
|
33
|
بنجھرپوری
|
اڑیسہ
|
34
|
کھریار
|
اڑیسہ
|
35
|
پولی کلم
|
تمل ناڈو
|
36
|
کوسالی
|
چھتیس گڑھ
|
37
|
ملناڈ گڈا
|
کرناٹک
|
38
|
بیلاہی
|
ہریانہ اور چنڈی گڑھ
|
39
|
گنگاتری
|
اترپردیش اور بہار
|
40
|
بدری
|
اتراکھنڈ
|
41
|
لکھیمی
|
آسام
|
42
|
لداخی
|
جموں و کشمیر
|
43
|
کوکن کپیلا
|
مہاراشٹر اور گوا
|
44
|
پوڈا تھرپو
|
تلنگانہ
|
45
|
ناری
|
راجستھان اور گجرات
|
46
|
ڈاگری
|
گجرات
|
47
|
تھوتھو
|
ناگالینڈ
|
48
|
شویتا کپیلا
|
گوا
|
49
|
ہماچلی پہاڑی
|
ہماچل پردیش
|
50
|
پورنیا
|
بہار
|
51
|
کٹھانی
|
مہاراشٹر
|
52
|
سنچوری
|
راجستھان
|
53
|
میسیلم
|
میگھالیہ
|
بھینسوں کی رجسٹرڈ نسلیں (این جی آر اے 2024 کے لیے)
نمبر شمار
|
نسل
|
ہوم ٹریکٹ
|
1
|
بھداؤری
|
اترپردیش اور مدھیہ پردیش
|
2
|
جعفرآبادی
|
گجرات
|
3
|
مراٹھ واڑی
|
مہاراشٹر
|
4
|
مہسانہ
|
گجرات
|
5
|
مرّہ
|
ہریانہ
|
6
|
ناگپوری
|
مہاراشٹر
|
7
|
نیلی روی
|
پنجاب
|
8
|
پندھار پوری
|
مہاراشٹر
|
9
|
سورتی
|
گجرات
|
10
|
ٹوڈا
|
تمل ناڈو
|
11
|
بنّی
|
گجرات
|
12
|
چلیکا
|
اڑیسہ
|
13
|
کالاہانڈی
|
اڑیسہ
|
14
|
لوئٹ (سویمپ)
|
آسام اور منی پور
|
15
|
بارگر
|
تمل ناڈو
|
16
|
چھتیس گڑھی
|
چھتیس گڑھ
|
17
|
گوجری
|
پنجاب اور ہماچل پردیش
|
18
|
دھارواڑی
|
کرناٹک
|
19
|
مانڈا
|
اڑیسہ
|
20
|
پورناتھاڑی
|
مہاراشٹر
|
********
ش ح۔م م۔ م ر
(U: 8215)
(Release ID: 2032182)
Visitor Counter : 61