مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات کے محکمے نےدیہی منظر نامے کو تبدیل کرنے،5جی انٹلیجنٹ گاؤوں کو ڈیزائن کرنے کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا
انٹلیجنٹ ویلجز ورکشاپ پائیدار ترقی اور اختراعات کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے
اس اقدام کا مقصد زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، گورننس اور پائیداری جیسے اہم ستونوں کو حل کرنا ہے
ٹیلی مواصلات محکمے کےسکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے صنعت اور ٹی ایس پی پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور گاؤوں کو اپنائیں اور انہیں ذہین گاؤں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں
Posted On:
10 JUL 2024 3:56PM by PIB Delhi
دیہی علاقوں میں زندگی میں انقلاب لانے کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجیز، جیسے5 جی کی تبدیلی لانے والی صلاحیت، آج یہاں‘‘دیہی منظرنامے کو تبدیل کرنے : 5 جی انٹلیجنٹ گاؤوں کو ڈیزائن کرنے’’ کے موضوع پر منعقدہ ایک ورکشاپ کا مرکز تھی۔ ورکشاپ کا انعقاد ٹیلی مواصولات کے محکمے (ڈی او ٹی)نے کیا تھا، جو دیہی ترقیات کے لیے5جی ٹیکنالوجی کے امکانات کو کھول کر ان کوششوں کی رہنمائی کر رہا ہے۔
دیہی ترقیات میں اضافہ کرنے پر حکومت کی ترجیح پر زور دیتے ہوئے ورکشاپ نے ایسے اقدامات کی نمائش کی، جن کا مقصد کنکٹی ویٹی، ڈیجیٹل خواندگی اور دیہی برادریوں کے معیار زندگی کو نمایاں طور پر بڑھانے کے لیے پائیدار طریقوں کو بہتر بنانا تھا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں ٹیلی مواصلات محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے ذہین گاؤوں کے نظریے کو حاصل کرنے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ‘‘اسمارٹ’’ اور‘‘ذہین’’ گاؤوں کے تصور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان برادریوں کو باخبر فیصلے کرنے کے قابل ہونے کے لیے بات چیت کرنے، اپنے ارد گرد کے ماحول کو محسوس کرنے، ڈیٹا بہم پہنچانے اور علم حاصل کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔ انہوں نے صنعت اور ٹی ایس پیز پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور گاؤوں کو اپنائیں اور انہیں ذہین گاؤں بنانے کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ ہماری دیہی برادریوں کے لیے ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل بنانے کے لیے اسمارٹ حل اور ٹیسٹ استعمال کے کیسز کے ساتھ سامنے آئے گی۔
ٹیلی مواصلات کی ممبر محترمہ مدھو اروڑہ نے شہری اور دیہی منظرنامے کے درمیان ڈیجیٹل فرق کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ٹیکنالوجیز زندگی کے تمام شعبوں میں دیہی علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، چاہے وہ تعلیم، صحت، ماحولیات، زراعت اور قدرتی وسائل کے تحفظ اور قدرتی ذرائع کا ذہین استعمال وغیرہ ہو۔
ڈی ڈی جی (ایس آر آئی)جناب اے رابرٹ جے روی نے زور دے کر کہا کہ ٹیکنالوجی کو دیہی علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں قیمتی بنانے کے لیے بڑھایا جانا چاہیے۔ لہذا ہمیں5جی انٹلیجنٹ ولیجز بنانے کے لیے ‘انٹلیجنٹ ڈسپلے’ سے لے کر مائیکرو روبوٹس تک کے اختراعی حل تیار کرنے کی ضرورت ہے، جو مثبت طور پر تمام شعبوں پر اثر انداز ہوں گے اور اس سے معاشرے کو خاص طور پر دیہی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔
ورکشاپ کے اجلاس میں‘دیہی کنکٹی ویٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی تعمیر’؛‘حقیقی دنیا کے استعمال کے معاملات اور اختراعات’؛‘ آرٹیفیشل انٹلی جنس سے چلنے والی بر موقع نگرانی’؛ اور‘زمینی سطح پر 5 جی نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ’جیسے موضوعات شامل تھے۔‘‘ذہین گاؤوں’’ پر ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس میں قابل تجدید توانائی، اسمارٹ زراعت، ڈیجیٹل خواندگی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے موضوعات پر پریزنٹیشنز اور بات چیت کا ایک سلسلہ پیش کیا گیا۔ شرکاء کو صنعت کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور ان کی اپنی برادریوں میں ان ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال کو دریافت کرنے کا موقع ملا۔
ٹیلی مواصلات محکمے کے سینئر افسران، صنعت سے وابستہ افراد، ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اَپس، تعلیمی برادری اور دیگرمتعلقہ فریقوں نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی اور دیہی ترقیات کو مربوط کرنا تھا۔ روایتی دیہی طور طریقوں کے ساتھ5 جی جیسی جدید اختراعات کے انضمام کو دیہی علاقوں میں پائیدار ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے وسیلے کے طور پر اجاگر کیا گیا۔
ٹیلی مواصلات کے محکمے کا5جی انٹلیجنٹ ویلیج اقدام(منسلک لنک دیکھیں)دیہی برادریوں کی ترقی کے لیے 5جی ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے مساوی تکنیکی ترقی کی اہم ضرورت کا جواب فراہم کرتا ہے۔ ‘‘کنکٹی ویٹی کی کمیوں سے لے کر اسمارٹ حل تک:دیہی اختراع کے لیے5جی نیٹ ورکس کی ڈیزائننگ اور5جی انٹلیجنٹ ویلیجز’’ کا مقصد زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، گورننس اور پائیداری جیسے اہم ستونوں کو حل کرنا ہے (منسلک لنک دیکھیں)۔ https://youtube.com/shorts/ufQzwxh8nZ0?si=e0vMGtASR6NTmaz1۔
اس طرح کی پیش رفت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ دیہی علاقے تکنیکی ترقی اور پائیداری کے عالمی دباؤ میں پیچھے نہ رہیں۔
انٹلیجنٹ ویلیج کے موضوع پر ورکشاپ دیہی علاقوں کو بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اہم قدم ہے، جو حکومت کی مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور ذہین گاؤوں کی ترقی میں پائیدار طور طریقوں کو مربوط کرنے کے ترجیحی عمل کو ظاہر کرتی ہے۔
****
ش ح۔م ع۔ن ع
U:8210
(Release ID: 2032142)
Visitor Counter : 80