حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی )کی 25ویں میٹنگ میں ہندوستان میں کاربن کیپچر صنعت اور ذخیرہ کاری (سی سی یوایس) اور کاربن کریڈٹ پر غوروخوض کیاگیا
Posted On:
09 JUL 2024 9:29PM by PIB Delhi
وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی) کی25ویں میٹنگ آج (9 جولائی 2024) نئی دہلی کے وگیان بھون انیکسی میں پروفیسر اجے کمار سود کی صدارت میں ہوئی۔
پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی ممبروں کے ساتھ، میٹنگ میں اہم سرکاری عہدیداروں اور صنعت کے کھلاڑی ایک ساتھ جمع ہوئے تاکہ ہندوستان میں کاربن کیپچر، استعمال اور ذخیرہ (سی سی یوایس) کے لیے موثر پالیسی کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے ہندوستان میں سی سی یوایس اقدامات کو لاگو کرنے کے لئے پالیسی فریم ورک تیار کرنے پر نیتی آیوگ کی مشاورتی کمیٹی کے ذریعہ تشکیل دی گئی بین وزارتی تکنیکی کمیٹیوں کے ذریعہ تیار کردہ رپورٹس پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ہندوستان کی کاربن مارکیٹ اور کاربن کریڈٹ اسکیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ اخراج کو کم کیا جا سکے، کم کاربن کا راستہ اختیار کیا جا سکے اور تخفیف کے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کے لیے مارکیٹ سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
ہندوستان نے 2030 تک اخراج کی شدت میں 45فیصد کمی کو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور 2070 تک نیٹ زیرو کا ہدف ہے۔ یہ سی سی یوایس کو مشکل شعبوں میں ڈیکاربنائزیشن حاصل کرنے کے لیے ایک اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔
میٹنگ میں ڈاکٹر وی کے سرسوت، ممبر ایس اینڈ ٹی، نیتی آیوگ، سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور تمام متعلقہ محکموں کے سکریٹریز بشمول سکریٹری (بجلی) جناب پنکج اگروال؛ سکریٹری (کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل محکمہ) محترمہ نویدیتا شکلا ورما؛ سکریٹری (ارتھ سائنسز) ڈاکٹر ایم روی چندرن؛ سکریٹری (کوئلہ)جناب امرت لال مینا؛ چیئرمین (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) ڈاکٹر ایس سومانتھ؛ چیئرمین (ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن) ڈاکٹر سمیر وی کامت؛ سیکرٹری (بائیو ٹیکنالوجی) ڈاکٹر راجیش گوکھلے؛ اور سکریٹری (محکمہ صحت تحقیق) ڈاکٹر راجیو بہل بھی شامل تھے۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمے، اسٹیل کی وزارت اور سیمنٹ اور تعمیراتی مواد کی قومی کونسل کے نمائندوں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، پروفیسر سود نے سی او2 کے اخراج میں کمی کے حل کے طور پر حکومت کی سی سی یوایس کی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاور، آئرن اینڈ اسٹیل، سیمنٹ اور کیمیکلز جیسی صنعتوں میں سی سی یوایس منصوبوں کی تنصیب کے لیے اقتصادی فزیبلٹی، معاون پالیسی اقدامات، ادارہ جاتی انتظامات اور تکنیکی فزیبلٹی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی سی یوایس ٹیکنالوجیز کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور بڑے پیمانے پر تعینات کرنے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کاربن کے اخراج پر قیمتوں کا تعین اور دیگر کے درمیان اخراج کو کم کرنے والی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ذریعے سی سی یوایس کو فروغ دینے میں کاربن مارکیٹوں کے کردار پر بھی زور دیا۔
(پی ایس اے پروفیسر سود افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے)
ڈاکٹر وی کے سرسوت، رکن ایس اینڈ ٹی ، نیتی آیوگ نے ذکر کیا کہ نیتی آیوگ نے سی سی یوایس ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے تکنیکی کمیٹیاں قائم کی تھیں۔ انہوں نے آراینڈ ڈی کو ترجیح دینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی، ریگولیٹری فریم ورک اور بڑے پیمانے پر صلاحیت والے پلانٹس کو آگے بڑھانے کے راستے پرزوردیا۔ انہوں نے کاربن کریڈٹ مارکیٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے صنعت کو ترغیب دینے جیسے اقدامات تجویز کیے۔ مزید برآں، ڈاکٹر سرسوت نے سفارش کی کہ ملک میں سی سی یوایس ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ہب اور کلسٹر اپروچ اپنایا جاناچاہیئے۔
میٹنگ کے پہلے سیشن کا آغاز مسٹر راج ناتھ رام، مشیر/سربراہ، توانائی، نیتی آیوگ کی پریزنٹیشن کے ساتھ ہوا جس میں سی او2 کیپچر،سی او2 کا استعمال سی او2 نقل و حمل اور اسٹوریج؛ اور حفاظت اور تکنیکی معیارات کی ترقی کے چار شناخت شدہ علاقوں پر بین وزارتی تکنیکی کمیٹیوں کی رپورٹوں کے نتائج کا خاکہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے ہندوستان میں سی سی یوایس پالیسی فریم ورک کی تشکیل کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
اس کے بعد صنعت کے ماہرین کی جانب سے ہندوستانی تناظر میں ایک مکمل ویلیو چین کی ترکیب اور ہندوستان میں سی سی یوایس کو فروغ دینے کے لیے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی کوششوں کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔
سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ کے نمائندے اور ڈاکٹر وکرم وشال، پروفیسر، شعبہ ارتھ سائنس، آئی آئی ٹی بمبئی نے سی سی یوایس لینڈاسکیپ آراینڈ ڈی شعبے میں مختلف اقدامات کو پیش کیا۔ انہوں نے آراینڈ ڈی مداخلتوں اور حکومت ہند کی حمایت پربھی روشنی ڈالی جس کا مقصد ہندوستان میں سی سی یوایس کو فروغ دینا ہے۔
دوسرے سیشن میں بیورو آف انرجی ایفیشنسی نے ہندوستانی کاربن مارکیٹ اور کاربن کریڈٹ اسکیم کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی۔
پریزنٹیشنز کے بعد، صدرنے بین وزارتی تکنیکی کمیٹیوں کے نمائندوں سے مداخلت کی دعوت دی۔ اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سی سی یوایس منصوبوں کے لیے قابل قبول ٹیکنالوجیز اور لائف سائیکل اسسمنٹ کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ کاربن کی گرفت اور ذخیرہ کرنے کے معیارات قائم ہیں، کاربن کے استعمال اور نقل و حمل کے معیارات تیار کیے جا رہے ہیں۔
اس کے بعد، سکریٹریوں اور وزارتوں کے نمائندوں نے اس بارے میں اپنی رائے دی کہ کس طرح حکومت ہند کی مختلف وزارتیں اور محکمے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ یہ تجویز کیا گیا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کے لیےسی سی یوایس منصوبوں کے لیے ایک قومی پورٹل تیار کیا جا سکتا ہے۔
اپنی مداخلتوں کے دوران، پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی اراکین نے سی سی یوایس ، آراینڈ ڈی ، نفاذ، اور پالیسی فریم ورک کے لیے ادارہ جاتی میکانزم کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید براں، سی سی یوایس کے لیے کمیونٹی بیداری اور آؤٹ ریچ پر زور دیا گیا۔ اخراج کے اعداد و شمار کی نقشہ سازی کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(25ویں پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی میٹنگ کا ایک گروپ فوٹو)
اپنے اختتامی کلمات میں، پروفیسر سود نے ملک بھر میں سی سی یواس ٹیکنالوجیز کو اپنانے کو فروغ دینے اور اس اقدام کو مشن موڈ کے ذریعے آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ڈاکٹر سرسوت سمیت بہت سے شرکاء کی طرف سے دی گئی اس تجویز کودوہرایا کہ سی سی یوایس کے مشن کی قیادت وزارت پاور کے ذریعے بطور نوڈل ایجنسی دیگر متعلقہ لائن وزارتوں کے ساتھ کی جا سکتی ہے ۔ اس تجویز کو سیکرٹری وزارت پاور نے مثبت انداز میں لیا ہے۔
**********
(ش ح ۔ج ق ۔ع آ)
U-8193
(Release ID: 2031975)
Visitor Counter : 67