وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایف ایس سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے نجی شعبہ کےبینکوں کے سینئر ایگزیکٹو کے ساتھ مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیش رفت پر جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


ڈاکٹر جوشی نے پرائیویٹ بینکوں سے کہا کہ وہ پسماندہ طبقوں کی خدمت کرنے اور ان کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے پر زیادہ زور دیں

Posted On: 09 JUL 2024 7:48PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج نئی دہلی میں پی ایم سوانیدھی، پی ایم وشوکرما اور جن سامرتھ پورٹل سمیت نجی شعبے کے بینکوں کے سینئر ایگزیکٹو کے ساتھ  مالی شمولیت کی اسکیموں کی پیش رفت اور کارکردگی پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GZE3.jpg

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جوشی نے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی)، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)، اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) ، پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، اسٹینڈ اپ انڈیا، پی ایم اسٹریٹ وینڈرز آتما نربھر ندھی (پی ایم سوانیدھی ) وغیرہ سمیت مختلف مالیاتی شمولیت کی اسکیموں کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا۔  انہوں نے بینکوں سے محروم دیہاتوں میں بینکوں کی برک اینڈمورٹریعنی  روایتی شاخیں کھولنے کی پیش رفت اور بینک کے نمائندوں (بی سی) کی تعیناتی کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BPDA.jpg

ڈاکٹر جوشی نے حکومت کی مختلف فلیگ شپ اسکیموں کے ذریعہ ملک میں سماجی تحفظ کو وسعت دینے اور مالی شمولیت کو مستحکم کرنے میں کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نجی  بینکوں کی جانب سے مالیاتی شمولیت کو مزید  مستحکم کرنے کے لیے کی گئی پیش رفت پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ مالی شمولیت کی اسکیموں میں اپنی شرکت بڑھائیں۔

ڈاکٹر جوشی نے نجی بینکوں کو معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی خدمت کرنے اور ان کی بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے پر زیادہ زور دینے کی تلقین کی۔ جن سمرتھ پورٹل کی خصوصیات پر ایک تفصیلی پیشکش بھی کی گئی، جس میں ڈاکٹر جوشی نے جن سمرتھ پورٹل کی اہمیت کو اجاگر کیا جو حکومت کے قرض سے منسلک اسکیموں کی معلومات کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کرتا ہے۔ پلیٹ فارم صارفین کے تجربے کو بہتر بناتا ہے اور صارفین کے حصول میں بینکوں کی مدد کرتا ہے۔

میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر جوشی نے آخری میل تک پہنچنے میں بنیادی مالیاتی خدمات فراہم کرنے میں مالیاتی شمولیت کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا اور بینکوں کو مالی خواندگی کے کیمپ منعقد کرنے کی تاکید کی تاکہ جن سرکشا اسکیموں سمیت مالی شمولیت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین بیداری پیدا کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8186


(Release ID: 2031926) Visitor Counter : 53


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil