سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے دو اہم مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں


ڈی ای پی ڈبلیو ڈی اور 'ان ایبل می'  ایکسیس ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستانی قابل رسائی معیارات کا استعمال کرتے ہوئے یونیورسل ڈیزائن پر تربیت فراہم کرنا اور قابل رسائی انڈیا مہم 2.0 کی حمایت کرنا ہے

آئی ایس ایل آر ٹی سی اور یونیکی کے درمیان مفاہمت نامے کا بنیادی مقصدسماعت سے محروم  برادری اور ان کے نوجوانوں کو مفت اور قابل رسائی ہنر فراہم کرنا ہے

Posted On: 09 JUL 2024 6:53PM by PIB Delhi

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے سیکرٹری جناب راجیش اگروال کی رہنمائی میں دو اہم مفاہمت  ناموں پر دستخط کرکے معذور افراد کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ پہلا مفاہمت نامہ  "ڈی ای پی ڈبلیو ڈی" اور  ان ایبل می" ایکسیس ایسوسی ایشن (ای ایم اے) کے درمیان دستخط کیا گیا  جبکہ دوسرا  مفاہمت نامہ انڈین سائن لینگویج ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر (آئی ایس ایل آر ٹی سی) اور نونیکی کے درمیان دستخط کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012OOX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U9UH.jpg

ان ایبل می" ایکسیس ایسوسی ایشن (ای ایم اے) کے ساتھ مفاہمت نامے میں دو اعلیٰ درجے کی رسائی کے تربیتی پروگراموں کا آغاز شامل ہے۔ یہ تربیتی پروگرام سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے پینل تک رسائی کے آڈیٹروں اور انجینئروں کے لیے ہوں گے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد رسائی کے ہندوستانی معیارات کا استعمال کرتے ہوئے یونیورسل ڈیزائن پر تربیت فراہم کرنا اور ان معیارات کی جانکاری کو عام کرنے کے لیے مربوط آلات تیار کرنا ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ شناخت کیے گئے مختلف گروپوں کے لیے رسائی کے ہندوستانی معیارات پر مشترکہ تربیت فراہم کرنا، رسائی کے لیے ایک سافٹ ویئرآلہ تیار کرنا نیز  تعلیم، قابل رسائی انڈیا مہم 2.0 کی حمایت کرنے اور آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ-2016 اور دیگر لازمی رہنما خطوط کو کمزور کرنے والی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور ان کی اصلاح کرنے میں ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی مدد کرنا ہے ۔

آئی ایس ایل آر ٹی سی اور یونیکی کے درمیان مفاہمت نامے کا بنیادی مقصد سماعت سے محروم برادری اور ان کے نوجوانوں کو مفت اور قابل رسائی ہنر فراہم کرنا ہے۔ اس مہارت کے علم کے ساتھ،سماعت سے محروم نوجوان اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے، اعلیٰ معیار کی ملازمتیں حاصل کرنے اور اپنی موجودہ ملازمتوں میں ترقی پانے کے قابل ہوں گے۔ یہ ہنر مندی کا تربیتی پروگرام سماعت سے محروم  نوجوانوں کو اپنے شوق کو آگے بڑھانے، فری لانسنگ کے ذریعہ روزگار اور معاش کے معاملے میں خود انحصار بننے کے قابل بنائے گا۔

جوائنٹ سکریٹری جناب راجیو شرما، ڈائرکٹر ہوناریڈی این، یونیکی کے چیتنیا کوتھاپلی، ان ایبل می" ایکسیس ایسوسی ایشن (ای ایم اے) کے چیئرمین پیٹر گبسن، اور شریک بانی اور ڈائریکٹر انوبا سنگھل مفاہمت ناموں پر دستخط کے دوران موجود تھے۔

ان دو اہم معاہدوں کے ساتھ، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی نے معذور افراد کے لیے ایک جامع اور بااختیار ماحول بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ محکمہ کا مقصد تعلیم، روزگار اور سماجی زندگی میں مساوی مواقع فراہم کرنا ہے، جس سے معذور افراد کو خود انحصار اور بااختیار شہری بننے کے قابل بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

8181


(Release ID: 2031881) Visitor Counter : 55