عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی اے ایس افسران کی ای - بک سول لسٹ 2024 کے 69ویں ایڈیشن کا آغاز کیا
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’ای - بک کی اشاعت کا چوتھا ایڈیشن ، بڑی تعداد میں کاغذات کے پلندوں پر مبنی دستاویز سے بڑے پیمانے پر نجات دلاتا ہے اور سرکاری خزانے کی بچت کا سبب بنتا ہے‘‘
ماؤس کے ایک کلک پر آئی اے ایس افسران کی معلومات کی دستیابی ، گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا ایک نتیجہ ہے اور یہ مودی 3.0 میں سب سے پہلے نتائج میں سے ایک ہے: ڈاکٹر سنگھ
حکومت کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے بہترین افسران کا انتخاب کرنے اور افسران کے لیے کام کرنے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے سطحی کھیل کا ایک جامع پلیٹ فارم
ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’مشن کرمایوگی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کے وژن کو آگے بڑھانا‘‘
Posted On:
09 JUL 2024 5:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں نئی دہلی میں آئی اے ایس افسران کی ای - بک سول لسٹ 2024 کے 69ویں ایڈیشن کا آغاز کیا ۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنس، پی ایم او کے وزیر مملکت ، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلاء اور ایم او ایس پرسنل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ای -بک کی اشاعت کا چوتھا ایڈیشن ، بڑی تعداد میں کاغذات کے پلندوں پر مبنی دستاویز سے بڑے پیمانے پر نجات دلاتا ہے اور سرکاری خزانے کی بچت کا سبب بنتا ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ماؤس کے ایک کلک پر آئی اے ایس افسران کی معلومات کی دستیابی ، گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات کا ایک نتیجہ ہے اور یہ مودی 3.0 میں سب سے پہلے نتائج میں سے ایک ہے۔ ای - بک ورژن میں سول لسٹ کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے ۔ آئی اے ایس افسران کی سول لسٹ کی اشاعت 1960 کی دہائی میں شروع ہوئی تھی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ’’سول لسٹ حکومت کے لیے ملک کے مختلف حصوں سے بہترین افسران کا انتخاب کرنے اور کام کے مواقع تلاش کرنے کے لیے افسران کے لیے سطحی کھیل کا ایک جامع پلیٹ فارم ہے ۔ یہ حکومت کے لیے زیادہ معروضی تاثرات کے ساتھ وسیع تر ٹیلنٹ سے بہترین موزوں افسران کا انتخاب کرنے کے لیے افق کو وسیع کرے گا اور اس طرح ان افسران تک مواقع کو محدود نہیں کرے گا ، جنہوں نے سینئر افسران کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں ترجیح دی ہے ، کیونکہ وہ مرکزی حکومت میں کام کرنے کے لیے آئے ہیں ۔یہ انسانی وسائل کے ساتھ ساتھ علمی وسائل کا ایک پُول بھی وضع کرتا ہے ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اپنی کلیدی تقریر کرتے ہوئے حکومت اور افسران ، دونوں کے لیے ، عبوریت کی صورتحال پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے انضمام اور حکمرانی میں بہتر اور باخبر انتخاب کرنے کے لیے ، اعداد و شمار کے استعمال کا مزید ذکر کیا ۔ انہوں نے حکومت کے کام میں آسانی کے لیے اگلی نسل کے ٹولز اور ٹیکنالوجیوں کے استعمال پر زور دیا ۔
ڈی او پی ٹی کے وزیر نے کہا کہ ’’ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے ’کم سے کم حکومت - زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے وژن کو مشن کرمایوگی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں اور 2047 میں امرت کال کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ، افسران کی صلاحیت سازی کو فروغ دے رہے ہیں ۔ ان کے مطابق شہری مرکوز اصلاحات، شفافیت ، اچھی حکمرانی کے ساتھ ساتھ ، مودی حکومت 3.0 میں ، اصلاحات کا سنگ بنیاد ہے ۔ ‘‘
وزارت داخلہ کے سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے بتایا کہ سول لسٹ میں تقریباً 6000 سے زیادہ آئی اے ایس افسران کے نام شامل ہیں ۔ اس میں یکم جنوری 2024 کے مطابق بیچ، کیڈر، موجودہ پوسٹنگ نیز یکم جنوری 2024 کے مطابق ان کی تنخواہ کی سطح، تعلیم، ریٹائرمنٹ وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں ۔
اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 2022 بیچ کے آئی اے ایس پروبیشنرز سے بھی بات چیت کی ، جو اس وقت اسسٹنٹ سکریٹریز کے طور پر اپنی تربیت حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے تربیت اور مجموعی تجربے میں بہتری پر ان کی رائے لی ۔ انہوں نے دوسرے اداروں اور پروگراموں کے ساتھ ، آئی آئی پی اے کے انضمام کی بھی یاد دہانی کرائی ۔ پروبیشنرز نے ای-آفس کی وجہ سے کام کرنے میں آسانی کا بھی ذکر کیا اور ریاستوں میں اس کی نقل تیار کرنے کو کہا ۔ انہوں نے براہ راست فوائد کی منتقلی کی کامیابی کی کہانیاں بھی وزیر کے ساتھ شراکت کیں اور لوٹ مار اور عوامی پیسے کے رساو میں کمی کے بارے میں بھی بتایا ۔
******
)ش ح ۔ ا ع ۔ ت ح (
U.No. 8175
(Release ID: 2031844)
Visitor Counter : 57