وزارات ثقافت

پروجیکٹ پی اے آر آئی


دلی کو جمالیاتی شان و شوکت سے آراستہ کرنا

Posted On: 08 JUL 2024 4:51PM by PIB Delhi

ہندوستان کے  عوامی  فن کے مقامات  ہماری لوک کلا اور لوک سنسکرت  کے عکاس ہیں ۔  جب ہم عوامی  فن  کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو یہ بہت متحرک ہے اور ماضی، حال اور مستقبل کا سنگم ہے ۔  اس کے ذریعے ہم روایتی اور عصری دور  کے    مختلف فن پاروں جیسے مختلف نظریات کے امتزاج کو دیکھ سکتے ہیں ۔  یہ فن پارے   وہ ہیں  جو عوام کے لیے آزادانہ طور پر قابل رسائی ہے ؛ جو   نہ صرف  یہ توجہ  مبذول کرتا ہے،  بلکہ خیالات بھی یکجا ہونے لگتے ہیں کہ یہ فن پارہ یہاں کیوں ہے، اس کی انفرادیت کیا ہے، یہ کس مواد سے بنا ہے  اور  اس فن پارے کے پیچھے مصور کی سوچ کیا ہے ۔  اسے مختلف دلچسپ تشریحات کے لیے کھولنا ہی فن ہے ۔  یہ وہ چند پہلو ہیں جو اس فن کو بہت خاص بناتے ہیں ۔  یہ عوام کو فن سے جوڑتا ہے ۔

تیزی سے شہر کاری کے ساتھ، عوامی فن  مخصوصیت کے احساس کو بڑھاتا ہے اور شہر کی تصویر میں جمالیاتی قدر کا اضافہ کرتا ہے ۔  یہ عوامی میدان کے بصری معیار میں حصہ رسدی کرتا  ہے  ، جس سے تعلق کے احساس کے ساتھ ،  کمیونٹی کے فخر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔  یہ زائرین یا راہگیروں کے ذہنوں میں نقش چھوڑ کر ان کے سفر کے تجربے کو بڑھاتا اور مشغول کرتا ہے ۔  پبلک آرٹ کی رسائی بہت عمیق  اور فکر انگیز  ہوتی ہے۔  یہ کسی خاص جگہ کو بصری شناخت دینے میں ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرتا ہے ۔  عوامی آرٹ عوامی مقام کی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے اور اسے ثقافت اور معاشرے کا ایک لازمی جزو  بناتا ہے ۔

پروجیکٹ پی اے آر آئی (پبلک آرٹ آف انڈیا)

حکومت ہند کی وزارت ثقافت  نے عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی میٹنگ کے 46ویں اجلاس کے موقع پر، جو کہ نئی دہلی میں 21 سے 31 جولائی 2024 کو منعقد ہو رہی ہے، پروجیکٹ  پی اے آر آئی (پبلک آرٹ آف انڈیا) شروع کیا ہے ۔  اس کے تحت وزارت ثقافت کے تحت ایک خود مختار ادارہ للت کلا اکادمی نے ملک بھر سے 150 سے زیادہ بصری فنکاروں کو مدعو کیا ہے ۔  پروجیکٹ پی اے آر آئی کا مقصد، دہلی کے جمالیاتی اور ثقافتی نقطہ نظر کو بلند کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ہمارے قومی دارالحکومت کی بیش قیمت  تاریخی میراث  کی  شان و شوکت کا اضافہ کرنا ہے ۔

للت کلا اکادمی اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ،  عوامی فن  کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں،  جو جدید موضوعات اور تکنیکوں کو شامل کرتے ہوئے ہزاروں سال کے فنکارانہ ورثے (لوک کالا/لوک سنسکرت) سے متاثر ہوتا ہے ۔  یہ تاثرات ہندوستانی معاشرے میں آرٹ کی اندرونی قدر کی نشاندہی کرتے ہیں، جو تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ اظہار کے لیے قوم کی مستقل وابستگی کا ثبوت ہے ۔  یہ فنکار ، قومی راجدھانی میں مختلف  مقامات پر   کام کر رہے ہیں ،  تاکہ آنے والے پروگرام کے لیے عوامی مقامات کو خوبصورت بنایا جا سکے ۔

 

پروجیکٹ کی اہمیت

عوامی مقامات پر آرٹ کی نمائندگی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ ملک کے بیش بہا  اور متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش کرتا ہے ۔  عوامی تنصیبات کے ذریعے آرٹ کی جمہوری کاری ،  شہری مناظر کو قابل رسائی گیلریوں میں تبدیل کرتی ہے، جہاں آرٹ عجائب گھروں اور گیلریوں جیسے روایتی مقامات کی حدود سے ماورا ہے ۔  آرٹ کو سڑکوں، پارکوں اور ٹرانزٹ ہب میں ضم کرکے، یہ اقدامات یقینی بناتے ہیں کہ فنکارانہ تجربات ہر ایک کے لیے دستیاب ہوں ۔  یہ جامع نقطہ نظر مشترکہ ثقافتی شناخت کو فروغ دیتا ہے اور سماجی ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے، شہریوں کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں فن کے ساتھ مشغول ہونے کی دعوت دیتا ہے ۔  پروجیکٹ پی اے آر آئی  کا مقصد مکالمے، عکاسی اور الہام کو تحریک دینا ہے، جو قوم کے متحرک ثقافتی تانے بانے میں حصہ رسدی کرتا  ہے ۔

بصریہ کی فن  پاروں کی  نمائش

اس تزئین کاری کے اس   پراجیکٹ کے تحت  ، روایتی فن پاروں کے ساتھ ساتھ مجسمے، دیواریں اور تنصیبات بھی بنائی گئی ہیں ۔  ملک بھر سے 150 سے زائد بصری فنکار اس منصوبے کے تحت تیار کی جانے والی مختلف دیواری پینٹنگز، دیواروں، مجسموں اور تنصیبات کو تخلیق کرنے کے لیے یکجا ہو گئے ہیں ۔  تخلیقی کینوس میں پھڑ پینٹنگز (راجستھان)، تھنگکا پینٹنگ (سکم/لداخ)، مختصر  پینٹنگ (ہماچل پردیش)، گونڈ آرٹ (مدھیہ پردیش)، تنجور پینٹنگز (تمل ناڈو) ، کلم کاری (آندھرا پردیش) ، الپونا آرٹ (مغربی بنگال) ، چیریال پینٹنگ (تلنگانہ) ، پچھوائی پینٹنگ (راجستھان) ، لانجیا سورا (اڈیشہ) ،  پتچتر (مغربی بنگال) ، بنی تھانی پینٹنگ (راجستھان) ، ورلی (مہاراشٹر ) ، پتھورا آرٹ (گجرات)،  ایپن (اتراکھنڈ)، کیرالہ مورلز  (کیرالہ) ، الپنا آرٹ (تریپورہ)  اور بہت کچھ کے انداز سے متاثر اور/  یا تیار کردہ فن پارے شامل ہیں  ، البتہ یہ ان تک  ہی محدود نہیں ہیں ۔   

 

پروجیکٹ پی اے آر آئی  کے لیے جو مجوزہ مجسمے بنائے جا رہے ہیں  ، ان میں فطرت کو خراج تحسین پیش کرنا، ناٹی شاستر سے متاثر خیالات، گاندھی جی، ہندوستان کے کھلونے، مہمان نوازی، قدیم علم، ناد یا پرائمول سون، زندگی کی ہم آہنگی، کلپترو  - سماوی  درخت  وغیرہ جیسے وسیع نظریات شامل ہیں ۔

مزید برآں، مجوزہ 46 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی میٹنگ کے ساتھ ہم آہنگی میں، کچھ فن پارے اور مجسمے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات جیسے کہ  بیم بیٹکا سے متاثر ہیں اور ہندوستان میں 7 قدرتی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کو مجوزہ فن پاروں میں ایک خاص مقام حاصل ہے ۔

          خواتین فنکار پروجیکٹ پی اے آر آئی  کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں اور ان کی بڑی تعداد میں شرکت  ، بھارت کی ناری شکتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پروجیکٹ پی اے آر آئی ،   دلی کو ہندوستان کے بھرپور اور متنوع فنکارانہ ورثے سے متاثر کرنے کی ایک یادگار کوشش کے طور پر قائم  ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ  عصری موضوعات اور تاثرات کو بھی اپناتا ہے ۔  جیسا کہ  یہ شہر عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46 ویں سیشن کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، یہ اقدام نہ صرف عوامی مقامات کو خوبصورت بناتا ہے بلکہ آرٹ کو جمہوری بناتا ہے  اور اسے سب کے لیے قابل رسائی بناتا ہے ۔  یہ ثقافتی نشاۃ ثانیہ، 150 سے زیادہ بصری فنکاروں کی مشترکہ کوششوں سے زندہ ہوا اور یہ  ہندوستانی فن کی گہری اور کثیر جہتی روایات کو ظاہر کرتا ہے ۔  شہریوں کو شامل کرنے اور مشترکہ ثقافتی شناخت کو فروغ دینے کے ذریعے، یہ اقدام نہ صرف شہری منظر نامے کو مزید تقویت بخشتا ہے بلکہ ہمارے ورثے کے ساتھ گہرے تعلق کو بھی متاثر کرتا ہے ۔

آئیے  اور تقریبات میں شامل  ہویئے  ۔  پروجیکٹ پی اے آر آئی   تخلیق کے ساتھ  ، اپنی سیلفی پر کلک کریں اور  #پروجیکٹ پی اے آر آئی  کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شراکت  کریں ۔

حوالہ جات

***

)ش ح ۔   ا ع  ۔    ت ح (

U.No. 8154



(Release ID: 2031581) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil