نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا ویمنز ووشو لیگ ٹورنامنٹ، پٹیالہ میں شمالی علاقائی مقابلے کے لیے تیار ہے


.کھیلو انڈیا ویمنز ووشو لیگ میں این ایس این آئی ایس پٹیالہ میں آئرہ چشتی اور کومل ناگر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں

‘‘کھیلو انڈیا ویمن لیگ بہت سی لڑکیوں کے لیے خاص طور پر مستقبل کو دیکھ کر بہت اہم ہے اور میں اس کے لیے حکومت کی شکر گزار ہوں’’: آئرہ چشتی

‘‘کھیلو انڈیا ویمنز لیگ ہمیں اپنی کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک اچھا کھیل کا میدان فراہم کرتی ہے، اپنے کھیل میں خامیوں کو سمجھنے اور  ان شعبوں پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے: کومل ناگر

Posted On: 08 JUL 2024 2:11PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا خواتین کی ووشو لیگ کا آئندہ شمالی علاقائی راؤنڈسب کی توجہ مبذول کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں ممتاز بین الاقوامی ایتھلیٹس آئرہ چشتی اور کومل ناگر شامل ہیں۔ یہ مقابلہ 9 سے 13 جولائی تک پٹیالہ کے نیتا جی سبھاش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپورٹس میں ہوگا، جس میں سب جونیئر، جونیئر اور سینئر زمروں میں 350 کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسپورٹس کمیشن آف انڈیا(ایس اے آئی) پٹیالہ کے زیر اہتمام اس مقابلے میں سندہ (لڑائی) اور تاؤلو (فارم) دونوں شامل ہوں گے، جس میں ہریانہ، پنجاب، دہلی، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور لداخ کے شرکاء کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

کھیلوں کا محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ووشو فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے منعقد ہونے والے 7.2 لاکھ روپے کے انعامی مقابلے کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے۔ سب جونیئر، جونیئر اور سینئر ایونٹس کے ٹاپ آٹھ ووشو ایتھلیٹس کو نقد مراعات دی جائیں گی۔

کرناٹک میں پچھلے مہینے کے کامیاب جنوبی علاقائی مقابلے کے بعد، شمالی علاقے کے میچیز پٹیالہ میں منعقد ہوں گے۔ چار علاقائی ٹورنامنٹ کے بعد  نیشنل رینکنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

خواتین کی ووشو لیگ کئی کھلاڑیوں کو ایک موقع فراہم کرے گی، جو اسے بڑا بنانا چاہتے ہیں، جیسے بین الاقوامی تمغہ جیتنے والی آئرہ (18 سال)اور کومل (19 سال)، جو این ایس این آئی ایس پٹیالہ سنٹر میں تربیت حاصل کررہی ہیں۔

2022 میں اس مقابلے میں ڈیبیو کرنے والی آئرہ نے کہا کہ‘‘میں یہاں اپنے ہوم گراؤنڈ میں اپنی تیسری کھیلو انڈیا خواتین کی ووشو لیگ میں کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، جس نے پچھلی دو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔’’

آئرہ نے مزید کہا کہ‘‘کھیلو انڈیا ویمن لیگ بہت سی لڑکیوں کے لیے خاص طور پر مستقبل کو دیکھ کر بہت اہم ہے اور میں اس کے لیے حکومت کی شکر گزار ہوں۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، میں ایشیائی کھیلوں میں 52 کلوگرام زمرے میں طلائی تمغہ جیتنا چاہتی ہوں اور اس ویٹ ڈویژن میں ہندوستان کے لیے یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی خاتون بننا چاہتی ہوں۔اس سے پہلے اس ستمبر میں چین میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کا میرا ہدف ہے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015KJ6.jpg

 

جموں و کشمیر کی آئرہ چشتی کھیلو انڈیا ویمنز ووشو لیگ میں اپنا لگاتار تیسرا طلائی تمغہ جیتنے کے خواہاں ہیں۔

جموں و کشمیر کی آئرا، جو سینئر 52 کلوگرام سانڈا  زمرے میں حصہ لیں گی، نے 2022 میں انڈونیشیا میں ہونے والی جونیئر ووشو ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے 2024 میں روسی ماسکو اسٹارز ووشو انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ 2022جارجیا میں ہونے والی بین الاقوامی ووشو چیمپئن شپ میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

چنڈی گڑھ کی کومل نے، سانڈا(حربی فن)میں روسی ماسکو اسٹارز ووشو انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2023 میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ‘‘ممالک کے علاوہ کیلنڈر سال میں ایک اور ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع ملنا، ہمارے اعتماد کو بڑھاتا ہے۔’’

کومل نے کہا کہ‘‘کھیلو انڈیا ویمنز لیگ ہمیں ہماری کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک اچھا کھیل کا میدان فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ  اپنے کھیل میں خامیوں کو سمجھتے اوران پر کام کرنے کا موقع فراہم کرتی  ہے ۔’’ کومل نے 14 سال کی عمر میں سیلف ڈفینس  کی تکنیک سیکھنا شروع کی تھیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PW5F.jpg

 

چندی گڑھ کی کومل روسی ماسکو اسٹارز ووشو انٹرنیشنل چیمپئن شپ 2023 میں سونے کے تمغے کے ساتھ

خواتین کے لیے کھیلوں کے بارے میں:

اسپورٹس فار ویمن ورٹیکل کے تحت، کھیلو انڈیا ویمنز لیگز کو دو اہم فارمیٹس میں تشکیل دیا گیا ہے: میجر لیگ اور سٹی لیگ۔ یہ لیگ مختلف شعبوں میں خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ  لیگز کو مخصوص عمر کے زمرے یا وزن کے زمرے کے اندر منظم کیا جاتا ہے، جو ہر کھیل کی ضروریات کے مطابق ہوتا ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کی طرف سے تعاون یافتہ یہ نقطہ نظر نہ صرف خواتین کھلاڑیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، بلکہ ملک بھر میں مہارت کی مختلف سطحوں اور عمر کے گروپوں میں ٹیلنٹ کی شناخت اور ترقی میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان تشکیل شدہ فارمیٹس کے ذریعے، کھیلو انڈیا پہل کا مقصد ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینا اور ہندوستان میں خواتین کھلاڑیوں کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔

****

 

ش ح۔ع ح۔ن ع

U:8150



(Release ID: 2031541) Visitor Counter : 9