عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ہندوستان میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے پروگرام کے لیے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کا ہندوستانی وفد 7 سے 9 جولائی 2024 تک کولمبو کا دورہ کرے گا تاکہ ہندوستان میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے پروگرام قومی مرکز برائے گڈ گورننس (این سی جی جی) اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے)کے درمیان باہمی تعاون پر بات چیت کی جا سکے
ڈی اے آر پی جی سکریٹری اور این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب وی سری نواس 2024-2029 کی مدت کے لیے پرسنل ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں تعاون کے لیے روڈ میپ کو مضبوط کرنے کے لیے سری لنکا کی حکومت کے سینئر افسران کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
07 JUL 2024 1:45PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی ) کا ایک 5 رکنی ہندوستانی وفد سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، جناب ی وی سری نواس کی زیر قیادت ، 7 سے 9 جولائی 2024 تک کولمبو کا دورہ کرے گا۔ قومی مرکز برائے گڈ گورننس اور سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے) کے درمیان ہندوستان میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے دو طرفہ بات چیت کی جائے گی۔ یہ دورہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کی وزارت خارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد پرسنل ایڈمنسٹریشن اور گورننس میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
تین روزہ دورے کے دوران، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈائریکٹر جنرل ، این سی جی جی ، جناب وی سری نواس، سری لنکا کے صدر کے سکریٹری جناب ای ایم ایس بی ایکانائکے، سری لنکا کے وزیر اعظم کے سکریٹری جناب انورا ڈسانائیکے اور جناب پردیپ یاسرتھنے، سکریٹری برائے وزارت عوامی انتظامات ، امور داخلہ، صوبائی کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ ہندوستانی وفد سری لنکا کے وزیر اعظم مسٹر دنیش چندر روپاسنگھے گنا وردنے سے بشکریہ ملاقات کرے گا۔ ہندوستانی وفد کے ایجنڈے میں سری لنکا کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں پر بات چیت اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعہ ایک طویل مدتی معاہدے پر ممکنہ دستخط شامل ہیں۔ یہ بات چیت مستقبل کے تعاون کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کرنے اور موثر حکمرانی کے طریقوں پر خیالات کے تبادلے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس دورے میں سری لنکا کی سول سروس میں این سی جی جی کے سابق طلباء کے ساتھ ایک باہمی ملاقات کا سیشن بھی شامل ہے۔ وفد سری لنکا انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن (ایس ایل آئی ڈی اے) کا دورہ کرے گا تاکہ فیکلٹی ممبران اور سول سروس کے افسران کے ساتھ استعداد کار میں اضافے کے اقدامات اور مرکزی عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کے نفاذ پر بات چیت کر سکے۔ اس پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایک پریزنٹیشن سیشن، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی عوامی خدمات کا جائزہ، اور دورہ کرنے والے وفد کے ساتھ ضلعی افسران کی کھلی بحث بھی شامل ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی مرکز برائے گڈ گورننس (این سی جی جی) نے سری لنکا کے سینئر اور درمیانی درجے کے افسران کے لیے صلاحیت سازی کے تین تربیتی پروگرام منعقد کیے ہیں۔ 17-12 فروری 2024 تک این سی جی جی کے پہلے دورے کے دوران، سری لنکا کے چودہ سینئر سرکاری ملازمین کے ایک وفد کی قیادت وزیر اعظم کے سکریٹری مسٹر انورا ڈسانائیکا کر رہے تھے۔ اب تک، این سی جی جی نے سری لنکا کے کل 95 سرکاری ملازمین کو تربیت دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
8136
(Release ID: 2031408)
Visitor Counter : 64