صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

طبی مشاورتی کمیٹی نے سال 2024 کے لیے نیٹ یو جی اور پی جی کونسلنگ سے متعلق شیڈیول کے بارے میں ابھی مطلع نہیں کیا ہے

Posted On: 06 JUL 2024 8:01PM by PIB Delhi

ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے تحت طبی مشاورتی کمیٹی (ایم سی سی) نے سال 2024 کے لیے نیٹ یو جی اور پی جی کورسوں کی کونسلنگ شیڈیول کے بارے میں ابھی مطلع نہیں کیا ہے۔

نیٹ یو جی اور پی جی کے لئے کونسلنگ شیڈول کا اعلان ایم سی سی کے ذریعہ اپنی ویب سائٹ پر امتحان کے عمل کی تکمیل اور نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے ذریعہ سیٹ میٹرکس کو حتمی شکل دینے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ سال 2021، 2022 اور 2023 میں  یو جی نشستوں کے لیے کونسلنگ کا آغاز بالترتیب 19/1/2022، 11/10/2022 اور 20/7/2023 کو کیا گیا۔

سال 2024 کے لیے این ایم سی نے جون کے آخری ہفتے میں یو جی اور پی جی سیٹوں کے لیے سیٹ میٹرکس کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنے شیڈول سے آگاہ کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جولائی کے تیسرے ہفتے تک یو جی سیٹ میٹرکس اور اگست کے وسط تک پی جی سیٹ میٹرکس کو حتمی شکل دے گا۔ ایم سی سی اس کے مطابق کونسلنگ کے شیڈول کو مطلع کرے گا۔

لہٰذا، یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ایم سی سی  ابھی سال 2024 کے لیے کونسلنگ کے شیڈیول سے متعلق نوٹیفائی نہیں کیا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8131



(Release ID: 2031309) Visitor Counter : 49