پنچایتی راج کی وزارت
یکم جولائی سے 11 جولائی، 2024 کے دوران این آئی آر ڈی اور پی آر ، حیدرآباد میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے نئے بھرتی کیے گئے صلاحیت سازی کنسلٹنٹ اور کوالٹی مانیٹروں کی تربیت
ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی اور تربیت کی اہمیت پر زور دیا
Posted On:
05 JUL 2024 8:22PM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) نےدیہی ترقی و پنچایتی راج کے قومی ادارے (این آئی آر ڈی اینڈ پی آر) کے ساتھ مل کر ایک جامع تربیتی پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد نئے بھرتی ہونے والے صلاحیت سازی کنسلٹنٹ، اسٹیٹ کوالٹی مانیٹروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔ دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی ادارے (ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر) اور ریاستی پنچایتی راج وسائل کے مراکز (ایس پی آر سی) نیز ہندوستان بھر میں دیگر پنچایتی راج تربیتی ادارے اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، یکم جولائی سے 11 جولائی، 2024 تک شروع ہونے والا ایک سخت تربیتی پروگرام، پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے اور دیہی ترقی میں ان کی اثر انگیزی کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گیارہ روزہ تربیتی پروگرام میں 85 شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے آج این آئی آر ڈی اینڈ پی آر، حیدرآباد میں صلاحیت سازی اور تربیت کے ذریعے پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے کے موضوع پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے 73ویں ترمیمی ایکٹ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالی، مقامی حکومت کو بااختیار بنانے اور کنسلٹنٹ کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر کمار نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے منتخب نمائندوں کی صلاحیت سازی اور تربیت کی اہمیت پر زور دیا، جس میں ضروری شعبوں جیسے کہ مربوط پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری، کھاتوں کی دیکھ بھال اور ای-گورننس، گرام سبھا اور پنچایت میٹنگوں کا انعقاد، شہریوں کو خدمات کی فراہمی، اور اپنے ذریعہ آمدنی (او ایس آر) کا احاطہ کیاگیا ۔
ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے پنچایتی راج کی وزارت کی جانب سے شروع کی گئی سرگرمیوں اور اقدامات کا ایک جائزہ فراہم کیا اور موضوعاتی گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی) کے لیے دستیاب وسائل کا مواد فراہم کیا۔ ڈاکٹر کمار نے پنچایت این آئی آر این اے وائی ایپلی کیشن کی کارکردگی اور فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔ پی ای ایس اے میں کلیدی چیلنجوں سے نمٹتے ہوئے، انہوں نے پنچایتی راج اداروں کے اندر پنچایتوں (درج فہرست علاقوں میں توسیع) ایکٹ (پی ای ایس اے) کی دفعات اور پی ای ایس اے ایکٹ اور ریاستی پی ای ایس اے قوانین کے موثر نفاذ میں محدود پیش رفت کے بارے میں علمی خلا پر تبادلہ خیال کیا۔
شراکتی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے شرکاء کو ڈیجیٹل اقدامات جیسے جیم-ای-گرام سوراج کے انضمام اور سوامتو اسکیم برائے مقامی منصوبہ بندی پر ویڈیو کے ذریعہ شرکا کے سامنے اپنے خیالات پیش کیے ۔ لیکچرمع مباحثہ نے قابل قدر بصیرت اور تجرباتی علم فراہم کیا، جس کا مقصد ملک بھر میں پنچایتی راج کے نظام کو مضبوط بنانے میں سینئر صلاحیت سازی کنسلٹنٹ اور ریاستی کوالٹی مانیٹروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
3 جولائی 2024 کو، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب وکاس آنند نے اصلاح شدہ آر جی ایس اے کے تحت پی آر آئی کی صلاحیت سازی اور تربیت پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے تربیتی ضروریات کی تشخیص، تربیتی ماڈیول کی تیاری ، صلاحیت سازی اور تربیتی سرگرمیوں کی تشخیص اور اصلاح شدہ ٓر جی ایس اے کے تحت نئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان اقدامات میں لیڈرشپ/مینجمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، منتخب نمائندوں (ای آر) کے لیے مشترکہ/ مربوط تربیتی پروگرام، علاقائی بنیادوں پر ایس آئی آر ڈی کے ذریعہ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام، علاقائی بنیادوں پر ٹریننگ دینے والوں کی ٹریننگ اور پنچایت ترقیاتی انڈیکس (پی ڈی آئی) کی اہمیت شامل ہیں۔
رجسٹرار اور ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) آئی /سی , این آئی آر ڈی اینڈ پی آر ، جناب منوج کمار نے تربیتی پروگرام کا افتتاح یکم جولائی 2024 کو کیا۔ ڈاکٹر انجان کمار بھانجا، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سی پی آر ڈی پی اینڈ ایس ایس ڈی کے سربراہ، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر اور ٹریننگ پروگرام کے ڈائریکٹر نے بھی پورے پروگرام کا تعارف کرایا اور تربیتی پروگرام کے پس منظر اور مقاصد پر ایک جامع سیشن کا انعقاد کیا۔
پنچایتی راج اداروں (پی آر) کے موثر انتظام کے لیے مضبوط علم اور پیشہ ورانہ تعاون کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، این آئی آر ڈی اینڈ پی آر نے آر جی ایس اے میں اصلاح شدہ آر جی ایس اے کے تحت اسکول آف ایکسی لینس ان پنچایتی راج (ایس او ای پی آر) قائم کیا۔ ایس او ای پی آر کا مقصد ریاستی پنچایتی راج محکموں، ایس آئی آر ڈی اور پی آر آئی کی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہوئے، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کے تحت صلاحیت سازی اور تربیت (سی بی اینڈ ٹی) کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔
ریاستی سطح پر، صلاحیت سازی کےسینئر کنسلٹنٹ اور ریاستی کوالٹی مانیٹر ، نیز کیپیسٹی بلڈنگ کنسلٹنٹس اور اسٹیٹ کوالٹی مانیٹر، ایس آئی آر ڈی اور ایس پی آر سی میں تعینات ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں ایس آئی آر ڈی اور تربیتی اداروں کو تعاون فراہم کرنا، ادارہ جاتی استحکام میں پی آر آئی کی مدد کرنا، موضوع پر مبنی پنچایت کی منصوبہ بندی او ر آر جی ایس اے کے تحت سی بی اینڈ ٹی مداخلتوں کی نگرانی کرنا شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
8112
(Release ID: 2031174)
Visitor Counter : 67